نئی دہلی: آپریشن سندورپرتینوں افواج نے پریس کانفرنس کی۔ ایئرفورس نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہمارا آپریشن کامیاب رہا۔ فوج نے کہا کہ ہم نے دشمنوں کے ہرحملے کوناکام کیا۔ ہمارا دفاعی نظام (ڈیفنس سسٹم) بہت مضبوط ہے، جس سے پاکستان کے ڈرون حملوں کو برباد کیا گیا۔ فوج نے مزید کہا کہ آپریشن سندورمیں پاک کے کئی ایئربیس کوبرباد کردیا گیا۔ پاکستان کی پی ایل-15 میزائل کومارگرایا۔ دہشت گردی کے خلاف یہ لڑائی آگے بھی جاری رہے گی۔ پاکستان کی فوج نے دہشت گردوں کا ساتھ دیا۔
ڈی جی اے اواے کے بھارتی نے کہا کہ ہمارا ایئرڈیفنس سسٹم ملٹی لیئرہے۔ پاکستان کے سبھی ڈرون کومقامی کاؤنٹرڈرون سسٹم سے مار گرایا گیا۔ ہماری جنگ دہشت گردی اوردہشت گردوں کے خلاف تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دیسی آکاش سسٹم استعمال کیا گیا۔ پاکستان کا چینی نژاد میزائل پی ایل-15 مارگرایا گیا۔ پاکستان کی ڈرون لیزرگن کوبھی نشانہ بنایا گیا۔ اس کے ساتھ پاکستان کے نورخان ایئربیس کو بھی تباہ کردیا گیا۔ ایئرمارشل اے کے بھارتی نے کہا کہ چین کی میزائل-15 کوہم نے مارگرایا ہے۔ وہیں، پاکستانی ڈرون لیزرگن سے مارگرائے گئے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے ایئرڈیفنس سسٹم میں نشانہ لگا پانا مشکل ہے۔ گزشتہ کچھ سالوں میں فوج کی جدید کاری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی دہشت گردی کے خلاف تھی۔ 7 مئی کودہشت گردوں پرحملہ کیا، لیکن پاکستان کی فوج نے اسے اپنی لڑائی بنا لیا۔ اس لئے ہمیں جواب دینا پڑا۔
پاکستانی فوج نے دہشت گردوں کا ساتھ دیا: فوج
ایئرمارشل اے کے بھارتی نے کہا، “ہماری لڑائی دہشت گردی اوردہشت گردوں کے خلاف تھی، اس لئے ہم نے 7 مئی کوصرف دہشت گردانہ ٹھکانوں پرہی حملہ کیا تھا۔ افسوس اس بات کا ہے کہ پاکستانی فوج نے دہشت گردوں کا ساتھ دینا مناسب سمجھا اوراس لڑائی کواپنی لڑائی بنا لی۔ اس صورتحال میں ہماری جوابی کارروائی بہت ضروری تھی اوراس میں ان کا جونقصان ہوا، وہ خود اس کے لئے ذمہ دارہیں۔ ہماری ایئر ڈیفنس سسٹم ملک کے لئے دیوارکی طرح کھڑی تھی اوراس میں سیندھ لگا پانا (بھیدنا) دشمن کے لئے ناممکن تھا۔”
‘پہلگام تک بھرچکا تھا پاپ کا گھڑا’
انہوں نے کہا، “پہلگام تک ان کے پاپ کا گھڑا بھر چکا تھا، کیونکہ دہشت گردوں پر ہمارے درست حملے ایل اوسی اور آئی بی کو پارکئے بغیر کئے گئے تھے۔ ہمیں پورا خدشہ تھا کہ پاکستان کا حملہ بھی سرحد پار سے ہی ہوگا، اس لئے ہم نے ایئرڈیفنس کی تیاری کی تھی۔ جب 10-9 مئی کو پاکستان کی ہندوستانی فضائیہ نے ہمارے ایئر فیلڈ اور لاجسٹک انسٹالیشن پرحملہ کیا تو وہ اس مضبوط ایئر ڈیفنس گرڈ کے سامنے ناکام ہوئے۔”
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



