Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


ہندوستانی فوج نے ’آپریشن سندور‘ کے ذریعہ پاکستان سے بڑا بدلہ لیا تھا، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی اورپاکستان کی طرف سے مسلسل حملے کئے جا رہے تھے، جس کے بعد ہندوستان نے جوابی کارروائی میں پاکستان کے کئی ڈیفنس سسٹم کو تباہ کردیا تھا، جس کے بعد سعودی عرب، امریکہ اور یوروپی یونین کی کوششوں سے دونوں ممالک سے جنگ روکنے کی اپیل کی تھی۔

ہندوستان اورپاکستان کے درمیان سیز فائر ہوگیا ہے۔ یہ دعویٰ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کیا ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دونوں ممالک جنگ بندی کے لئے راضی ہوگئے ہیں۔ ہم نے دونوں کو منانے کی کوشش کی تھی، جس میں کامیاب ہوگئے۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا،''امریکی کی ثالثی میں ایک لمبی بات چیت کے بعد مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہندوستان اورپاکستان فوری جنگ بندی پر رضامند ہوگئے ہیں۔‘‘

سری نگرمیں ہو رہے دھماکوں سے متعلق التجا مفتی نے امن کی اپیل کی اور ہند-پاک کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہارکیا۔ انہوں نے لکھا کہ امن کی خواہش انسانیت کی نشانی ہے، نہ کی حب الوطنی کی کمی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال سے وزیراعظم مودی کی رہائش گاہ پرملاقات کی تھی۔ اجیت ڈوبھال نے پڑوسی ملک کے ساتھ پیدا ہوئی کشیدگی اوراس سے نمٹنے کے موضوع پر وزیراعظم سے تبادلہ خیال کیا۔

 ہندوستانی فوج کے آپریشن سندور میں مارے گئے دہشت گردوں سے متعلق بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ حکومت نے ان کے نام اور ان کی تنظیم سے متعلق جانکاری دی ہے۔ مارے گئے پانچوں دہشت گرد جیش محمد اور لشکر طیبہ کے سرگرم رکن تھے۔

ہندوستان اورپاکستان میں بڑھتی کشیدگی کے درمیان پاکستان کے وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر ہندوستان رکا توہم بھی رکنے کے لئے تیارہیں۔

ہندوستان نے پاکستان کودیئے جانے والے آئی ایم ایف قرض کے خلاف ووٹنگ سے دوری بنالی۔ اس پرکانگریس نے سوال اٹھایا۔ کانگریس نے 29 اپریل کوہی مطالبہ کیا تھا کہ ہندوستان-پاکستان کے خلاف ووٹنگ کرے، لیکن مودی حکومت ووٹنگ سے پیچھے ہٹ گئی۔

پاکستان نے آج ایک بارپھرجموں، پٹھان کوٹ، اری اور پونچھ وغیرہ میں ڈرون سے حملہ کیا ہے۔ جبکہ اری میں گولہ باری شروع کردی ہے۔ ہندوستانی فوج نے پاکستان کو جواب دیا ہے اورسبھی ڈرون کو مارگرایا ہے۔ وہیں بلیک آوٹ کردیا گیا ہے۔

نکّی-وکّی بھگنانی فلم اور کنٹینٹ انجینئر نے ایک فلم کے لئے کولیبوریٹ کیا ہے۔ دونوں کمپنیاں سندورپرفلم بنا رہی ہیں۔ ایک اے آئی پوسٹرکے ذریعہ فلم کا اعلان کردیا گیا ہے۔