Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


رائل چیلنجرس بنگلورو 13 میچوں میں 17 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے مقام پرہے اور اگر وہ لکھنو کو ایک بڑے فرق سے ہرا دیتی ہے تو پنجاب کنگس کے نیٹ رن ریٹ کو پیچھے چھوڑکر ٹاپ پرپہنچ سکتی ہے۔

کانگریس مائنارٹی سیل کے نیشنل میڈیا انچارج نے کہا کہ جب تک حکومت ایسے مجرموں کو تحفظ فراہم کرتی رہے گی، تب تک معصوم اقلیتوں پراس طرح کے حملے اور قتل عام نہیں رکیں گے۔ ملک اور ریاست کی بی جے پی حکومتوں کو مذہب سے اوپراٹھ کرملک کے آئین کے مطابق ملک کے شہریوں کے ساتھ انصاف کرنا ہوگا اورجب اکثریت اقلیتوں پرظلم کرے گی توآگے بڑھ کر ایماندارانہ قانونی کارروائی کرنی ہوگی۔

کاسٹنگ کاوچ کا درد جھیلنے والی کئی اداکارہ میں سے ایک اداکارہ ہیں، جنہوں نے سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ لیا۔ تاہم اس کے لئے انہیں بڑی قیمت چکانی پڑی۔ آئیے آپ کو آج اہم جانکاری دیتے ہیں۔

پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف نے ایران دورے کے دوران ہندوستان سے بات چیت کی پیشکش کی ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ کشمیر، پانی، دہشت گردی اورتجارت جیسے موضوعات کو وہ حل کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شہبازشریف نے اپنے ناپاک ارادے بتاتے ہوئے مضحکہ خیز دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگرہندوستان جارحانہ رویہ اپناتا ہے تو پاکستان جواب دینے میں پیچھے نہیں ہٹے گا۔

پنجاب کنگس نے ممبئی انڈینس کو 7 وکٹ سے ہرا دیا ہے۔ اس جیت کے ساتھ پنجاب کی ٹیم آئی پی ایل 2025 کے پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پرپہنچ گئی ہے۔ پنجاب نے گجرات ٹائنٹس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

انڈین ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سابق سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کو پاکسو ایکٹ کے تحت چل رہے کیس میں بڑی راحت ملی ہے۔

آل انڈیا قومی تنظیم کے نیشنل کونسل کی میٹنگ میں ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرکئی اہم قراردادوں کومنظورکیا گیا۔ دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں آل انڈیا قومی تنظیم کے بینر تلے ملک کی موجودہ صورتحال پرتشویش کا اظہارکیا گیا۔ تنظیم کے صدراورکانگریس رکن پارلیمنٹ طارق انورسے بھارت ایکسپریس اردوکے لئے ڈاکٹرنثاراحمد خان …

بنگلوروکے دیوناہلی کے ایک فارم ہاؤس میں ریوپارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ پولیس نے یہاں سے 31 لوگوں کوگرفتارکیا ہے۔ اس پارٹی میں منشیات کا استعمال کیا جا رہا تھا اورکئی لوگ قابل اعتراض حالت میں پائے گئے۔ گرفتارہونے والے تمام افراد آئی ٹی پروفیشنل ہیں۔ پولیس نے موقع سے کوکین، چرس اورچرس برآمد کرلی ہے۔

گجرات کے داہود میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ آج ہم اسمارٹ فون سے لے کرگاڑی اورکھلونا سب کچھ بنا رہے ہیں۔ ہندوستان آج تیز رفتارسے آگے جا رہا ہے۔

جمعیۃعلماء ہند نے اعظم گڑھ کے سرائے میر میں ’کل ہند تحفظ مدارس کنونشن‘ کا اعلان کیا ہے۔ اس میں مسالک سے بالاتر ہو کر مدارس کے ذمہ داران کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ جمعیۃعلماء ہند اس کے خلاف قانونی جدوجہد کررہی ہے اورتحفظ مدارس کنونشن کا انعقاد کرکے مدارس کے تمام ذمہ داران کے اتفاق رائے سے مدرسوں کے تحفظ کے لئے ایک جامع اورمؤثرحکمت عملی بھی تیارکرنے کی کوشش کی جائے گی۔