Bharat Express DD Free Dish

بہارمیں الیکشن سے پہلے بی جے پی کو بڑا جھٹکا، رکن اسمبلی مشری لال یادو کی رکنیت ختم

بہاراسمبلی الیکشن سے پہلے بی جے پی رکن اسمبلی مشری لال یادو کی رکنیت ختم ہوگئی ہے۔ دربھنگہ ایم-ایم ایل اے کورٹ نے 2017 کے ایک معاملے میں انہیں قصوروارپایا اوردوسال کی سزا سنائی۔ عوامی نمائندگی ایکٹ کے مطابق، دوسال یا اس سے زیادہ کی سزا پانے والے رکن اسمبلی کی سزا ازخود ہی ختم ہوجاتی ہے۔

مغربی بنگال کے لئے بی جے پی نے 111 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کردی ہے۔

بہاراسمبلی الیکشن میں بی جے پی کے اراکین اسمبلی کی تعداد کم ہوگئی ہے۔ بی جے پی رکن اسمبلی مشری لال یادو کی اسمبلی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔ اسمبلی سکریٹری کی طرف سے اس سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردی گئی ہے۔ مشری لال یادو بہار کی علی نگر سیٹ سے رکن اسمبلی تھے۔ اسمبلی سکریٹریٹ کی طرف سے یہ قدم دربھنگہ ایم پی-ایم ایل اے خصوصی عدالت کی طرف سے سنائی گئی سزا کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

دربھنگہ ایم پی-ایم ایل اے خصوصی عدالت نے ان کے خلاف عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کی دفعہ 3 اورآئین کے آرٹیکل 191 (3) کے التزام کے تحت سزا سنائی تھی۔ گزشتہ ماہ کی 27 تاریخ کو ہی اے ڈی جے سمن کماردیواکرنے مشری لال یادوکے سزا پرفیصلہ سنایا تھا۔ عدالت کی طرف سے انہیں دوسال کی سزا سنائی گئی تھی۔ ایسے میں عوامی نمائندگی ایکٹ کے مطابق، دوسال یا اس سے زیادہ کی سزا پانے والے رکن اسمبلی کی سزا ازخود ہی ختم ہوجاتی ہے۔ اسی وجہ سے مشری لال یادو کی رکنیت بھی اب ختم ہوگئی ہے۔

موجودہ اسمبلی کے تیسرے رکن اسمبلی

مشری لال یادوموجودہ اسمبلی سیشن میں تیسرے ایسے رکن اسمبلی ہیں، جن کی اسمبلی کی رکنیت ختم ہوئی ہے۔ اس سے پہلے سی پی آئی ایم ایل کے رکن اسمبلی منوج منزل اوراننت سنگھ کی رکنیت ختم ہوئی تھی۔ مشری لال یادو پہلے سابق وزیرمکیش سہنی کی پارٹی وی آئی پی میں تھے۔ وہ وی آئی پی کی ٹکٹ پر ہی جیت کرعلی نگر سے اسمبلی میں پہنچے تھے۔ حالانکہ بعد میں وہ بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔

6 سال پہلے درج ہوا تھا معاملہ

6 سال قبول 30 جنوری، 2019 کو سمیلا باشندہ امیش مشرا نے ایک ایف آئی آر درج کرائی تھی، جس میں انہوں نے یہ الزام لگایا تھا کہ ان کے اوپرجان لیوا حملہ کیا تھا اورلوٹ پاٹ کی گئی تھی۔ اسی معاملے میں ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے سنوائی کی تھی۔ عدالت نے مشری لال یادواورگوسائی ٹول پچھاڑی کے باشندہ سریش یادوکوقصوروار قرار دیا تھا۔ پہلے انہیں تین ماہ کی سزا سنائی گئی تھی، لیکن مدعی کی اپیل کے بعد عدالت نے سزا کوبڑھا کردوسال کردیا۔

بی جے پی رکن اسمبلی کی تعداد 78 ہوگئی

بہارکی موجودہ اسمبلی میں بی جے پی کے 79 اراکین اسمبلی تھے۔ اب مشری لال یادو کی رکنیت ختم ہونے کے بعد یہ تعداد کم ہوکر78 ہوگئی ہے۔ اسمبلی الیکشن سے ٹھیک پہلے مشری لال یادوکی رکنیت ختم ہونا ان کے ساتھ ساتھ پارٹی کے لئے بھی بڑا جھٹکا مانا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read