Bharat Express DD Free Dish

Israel-Iran War: “آپ نے جنگ شروع کیا، ختم ہم کریں گے”، ڈونالڈ ٹرمپ کوآئی آرجی سی نے دی دھمکی، جانئے اورکیا کہا؟

اسلامی انقلابی گارڈ کاپرس (آئی آرجی سی) کے ترجمان ابراہیم زول فاغری نے کہا کہ امریکہ براہ راست جنگ میں داخل ہوا ہے اور ایران کی “مقدس سرزمین” کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے جنگ شروع کی، ہم اسے ختم کریں گے۔

امریکی حملے کے بعد ایران نے ڈونالڈ ٹرمپ کو دھمکی دی ہے۔

Israel-Iran War: اسرائیل اورایران کے درمیان جاری جنگ میں اتوار کو امریکہ بھی کود پڑا ہے اور اس نے ایران کی تین نیوکلیئر سائٹوں پرحملہ کیا ہے۔ اس کے بعد کہا جا رہا ہے کہ یہ جنگ ایک نئی شکل اختیار کرسکتی ہے کیونکہ روس اور چین نے بھی امریکہ کے حملے کوغلط بتایا ہے اور سخت مذمت کی ہے۔ اس درمیان اسلامی انقلابی گارڈ کاپرس (آئی آرجی سی) نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ‘جواری’ قراردیا اورامریکہ کو’ٹارگٹڈ آپریشنز’ کی دھمکی دی۔ آئی آرجی سی نے خبردارکیا ہے کہ امریکہ کو ہفتے کے آخرمیں اس کے حملوں کا جواب دینا پڑے گا۔

اسلامی انقلابی گارڈ کاپرس (آئی آرجی سی)  کے ترجمان ابراہیم زول فاغری کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ایران اوراسرائیل کی اس جنگ میں راست طور پرداخلہ حاصل کرلی ہے اورایران کی “مقدس سرزمین” کی توہین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کواب بے حد “طاقتوراور ہدفی مہمات” کے ذریعہ “بھاری، افسوسناک اورغیر متوقع نتائج” کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امریکی صدرکو براہِ راست انگریزی میں مخاطب کرتے ہوئے، زول فغاری نے کہا: “مسٹرٹرمپ، جواری! شاید آپ نے یہ جنگ شروع کی ہو، لیکن ہم اسے ختم کرنے والے ہوں گے!”



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read