رکن پارلیمنٹ ششی تھرور۔ (فائل فوٹو)
کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرورنے کہا ہے کہ کئی موضوعات پران کا نظریہ پارٹی سے الگ ہے اور وہ اس معاملے پر پارٹی کے اندر بات کریں گے۔ ششی تھروراورکانگریس کے درمیان بڑھتی دوریاں کافی وقت سے محسوس کی جارہی تھیں۔ ہندوستانی حکومت نے جب امریکہ جانے والے وفد کا لیڈرششی تھرورکوبنایا، تب بھی کانگریس کے کچھ لیڈران نے ناراضگی ظاہرکرتے ہوئے کہا تھا کہ بیرون ملک جانے والے وفد کے لئے ششی تھرورکا نام کانگریس کی طرف سے نہیں بڑھایا گیا تھا۔
ہندوستان-پاکستان کے درمیان ہوئی جنگ اورپھرجنگ بندی سے متعلق کانگریس سوال پوچھ رہی تھی اورششی تھرورحکومت کے نمائندہ وفد میں شامل ہوکرانہیں سوالوں کا جواب ملک سے باہردے رہے تھے۔ اس سے پہلے بھی کئی مواقع پرپارٹی کے ساتھ ششی تھرورکے اختلافات کھل کرسامنے آچکے ہیں۔
ششی تھرور نے کیا کہا؟
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ششی تھرورنے کہا، ”میں گزشتہ 16 سالوں سے کانگریس میں کام کررہا ہوں۔ پارٹی کے ساتھ میرے کچھ اختلاف ہیں اورمیں پارٹی کے اندر ان پرتبادلہ خیال کروں گا۔ آج میں اس پربات نہیں کرنا چاہتا۔ مجھے مل کربات کرنی ہے، وقت آنے دیجئے، پھرمیں اس پرتبادلہ خیال کروں گا۔ وزیراعظم کے ساتھ تبادلہ خیال صرف اراکین پارلیمنٹ کی نمائندگی سے متعلق معاملوں پر تھی۔ جب ملک کے لئے کوئی موضوع اٹھتا ہے تو یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ملک کے ساتھ کھڑے ہوں۔ جب ملک کومیری خدمات کی ضرورت ہوگی، تو میں ہمیشہ تیارہوں۔“
Thirivananthapuram | Congress MP Shashi Tharoor says, “I have been working in Congress for the past 16 years. I have some differences of opinion with the party, and I will discuss them inside the party…Today I don’t want to speak it. I need to meet and talk, let the time come,… pic.twitter.com/LJ7ZR3n7t0
— ANI (@ANI) June 19, 2025
وزیراعظم مودی کی تعریف سے شروع ہوئیں قیاس آرائیاں
ششی تھرورنے کئی مواقع پروزیراعظم مودی کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے ایس جے شنکرکووزیرخارجہ اوراشونی ویشنوکووزیرریل بنائے جانے پربھی خوشی ظاہرکی تھی۔ یہ دونوں لیڈران ششی تھرورکے اچھے دوست مانے جاتے ہیں۔ اس کے بعد بھی ششی تھرور وقت وقت پروزیراعظم مودی اوران کے فیصلوں کی تعریف کرتے رہے ہیں۔ ہندوستان کی آل پارٹی وفود میں شامل رہے ششی تھرور نے جب پناما میں 2019 اور 2019 کی سرجیکل اسٹرائیک کا ذکرکیا توکانگریس لیڈراورسابق رکن پارلیمنٹ ادت راج ناراض ہوگئے تھے۔ انہوں نے ششی تھرورکوسپربی جے پی ترجمان قراردیا تھا۔
وزیراعظم مودی نے اشاروں میں کہی تھی بات
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



