Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


بڑا امام باڑہ مسجد کے باہر احتجاج کررہے لوگوں کے ہاتھوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تصویر تھی۔ جبکہ تختی پر لکھتا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ ہیں۔ مظاہرین نے خامنہ ای کی حمایت میں نعرے بازی کی۔

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کوبنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمزٹریبونل سے بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے ان کے دفاع کے لئے سینئر وکیل امین الغنی کو فراہم کیا ہے۔ یہ فیصلہ شیخ حسینہ کے لئے راحت کی بات ہے کیونکہ امین الغنی کا شمار بنگلہ دیش کے سرکردہ وکلاء میں ہوتا ہے۔

اسرائیل اورایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان یورپی یونین کے 9 ممالک نے اسرائیلی بستیوں کے ساتھ تجارت ختم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ اس اقدام کا مقصد فلسطینی علاقوں پراسرائیل کے قبضے کوغیر قانونی تسلیم کرنا اورامن کے عمل میں حائل رکاوٹوں کو دورکرنا ہے۔

لیڈس ٹسٹ سے پہلے ٹیم انڈیا کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ پریکٹس میچ میں 259 رن بنانے والا یہ کھلاڑی پسلیوں میں گیند لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگیا ہے۔ ایسے میں ٹیم انڈیا کے لئے یہ بڑا جھٹکا ہے۔

الہ آباد ہائی کورٹ نے آزاد جنت نشا اسکول کواس کی زمین سے بے دخلی کے معاملے میں بڑی راحت دی۔ یہ اسکول سنبھل کے علاقے عالم سرائے میں واقع ہے اورایک دیرینہ تعلیمی ادارہ ہے، جوکئی دہائیوں سے بلا رکاوٹ تعلیمی خدمات انجام دے رہا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپورنے اپنے سابق شوہرسنجے کپورکی آخری رسومات میں شرکت کی۔ کرشمہ اپنے پورے خاندان کے ساتھ دہلی پہنچ گئیں۔ سنجے کپورنے 12 جون کواس دنیا کوالوداع کہہ دیا تھا۔

پروفیسرمظہرآصف نے صدرجمہوریہ ہند کواقلیتوں کی تعلیم، قومی ہم آہنگی اورسماجی ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے اپنی تجاویزپیش کیں اوران پرعمل درآمد کی ضرورت پرزوردیا۔ انہوں نے صدرجمہوریہ کواپنے جاری تحقیقی منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔

 آئندہ بہاراسمبلی الیکشن سے پہلے راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہرحال میں تیجسوی یادو ہی وزیراعلیٰ ہوں گے۔ دوسری جانب، عظیم اتحاد کی طرف سے ابھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

ایران کے ذریعہ اسرائیل کے بیرشیبا کے سوروکا اسپتال پرکئے گئے حملے کے بعد اسرائیل کے وزیردفاع نے ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای پرسیدھا حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ وزیردفاع کیٹز کے مطابق ایران نے جنگی جرم کیا ہے اوراس کے لئے راست طورپر آیت اللہ علی خامنہ ای ذمہ دارہیں۔ ہم اب ان کو ہی ختم کردیں گے۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرورنے کہا ہے کہ پارٹی کے ساتھ کچھ موضوعات پراختلاف ہیں اوروہ اس موضوع پرپارٹی کے اندر تبادلہ خیال کریں گے۔ انہوں نے اس متعلق کچھ نہیں کہا، لیکن کانگریس کے ساتھ ان کے اختلافات کی خبریں پہلے سے آتی رہی ہیں۔