Bharat Express DD Free Dish

BRICS Summit 2025: ڈونالڈ ٹرمپ کی دھمکی پر چین کا پلٹ وار، برکس ممالک پر ٹیرف بڑھانے کی دی تھی وارننگ

برازیل کے شہرریوڈی جنیرومیں برکس 2025 سربراہی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ہندوستان سمیت 10 اراکین ممالک نے شرکت کی۔ اجلاس میں امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پرحملوں کی مذمت کی گئی۔ اس پرسابق امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے برکس کے حمایتی ممالک پر10 فیصد اضافی ٹیرف لگانے کی دھمکی دی تھی۔

برازیل کے ریو ڈی جینیریو میں برکس سمٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں وزیراعظم مودی کے ساتھ برازیل کے صدر لولا دی سلوا اورجنوبی افریقہ کے صدرسرل راما فوسا کے ساتھ 7 دیگرممالک کے لیڈران اورنماندے شامل ہوئے تھے۔ اس انعقاد سے متعلق ڈونالڈ ٹرمپ اب چڑھ گئے ہیں۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے برکس ممالک کی پالیسیوں کی حمایت کرنے والے ممالک پراضافی ٹیرف لگانے کی دھمکی دی ہے۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دھمکی دی کہ برکس ممالک کی”امریکہ مخالف“ پالیسیوں کی حمایت کرنے والے ممالک پر اضافی 10 فیصد ٹیرف لگایا جائے گا۔ برکس گروپ نے برازیل کے ریوڈی جینیریو میں ہوئے سمٹ میں ڈونالڈ ٹرمپ کا نام لئے بغیرٹیرف بڑھائے جانے کی مذمت کی تھی۔ اس کے جواب میں انہوں نے یہ دھمکی دی۔ اب اس پرچین کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کا بڑا بیان

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤننگ نے کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ برکس بین الاقوامی میں ایک مثبت طاقت ہے۔ اس کا تعاون کھلا اور جامع ہے اورکسی ایک ملک کونشانہ نہیں بنایا جاتا۔ جہاں تک ٹیرف کا تعلق ہے، ہم نے ہمیشہ ٹیرف جنگوں اورتجارتی جنگوں کی مخالفت کی ہے۔ ہم ٹیرف کوجبراوردباؤکے ذریعہ استعمال کرنے کے خلاف ہیں۔ ٹیرف کا من مانی نفاذ کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے۔

اتنا ہی نہیں، چین نے کہا کہ برکس گروپ ابھرتے بازاروں اورترقی یافتہ ممالک کے درمیان تعاون کا ایک اہم اسٹیج ہے۔ یہ کسی بھی ملک کے خلاف کسی بھی طرح کے ٹکراؤ میں شامل نہیں ہے اورنہ ہی کسی ملک کو نشانہ بناتا ہے۔

برکس میں کون کون شامل؟

برازیل میں منعقدہ برکس 2025 سربراہی اجلاس میں برازیل، چین، مصر، ایتھوپیا، بھارت، انڈونیشیا، ایران، روس، جنوبی افریقہ اورمتحدہ عرب امارات سمیت 10 ممالک نے شرکت کی۔ ان کی طرف سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا، جس میں ایرانی جوہری اورفوجی تنصیبات پرامریکہ اسرائیل حملوں کی مذمت کی گئی۔ برکس کی بنیاد برازیل، روس، بھارت، چین اورجنوبی افریقہ نے رکھی تھی۔ گزشتہ سال انڈونیشیا، ایران، مصر، ایتھوپیا اورمتحدہ عرب امارات کو10 اسٹریٹجک پارٹنرممالک کے ساتھ گروپ میں شامل کیا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read