Bharat Express DD Free Dish

Bulldozer Action On Chhangur Baba Property: چھانگر بابا کی حویلی پر چلا یوگی حکومت کا بلڈوزر، پیسے دے کر مذہب تبدیل کرانے کا الزام

یوپی کے بلرام پورمیں غیرقانونی مذہب تبدیلی کے الزام میں گرفتار جمال الدین عرف چھانگربابا کی حویلی پربلڈوزرچلا دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ حویلی گرام سبھا کی زمین پربنائی گئی تھی۔ پولیس کی موجودگی میں یہ بلڈوزرکارروائی کی گئی۔

جمال الدین عرف چھانگربابا کی حویلی پر یوگی حکومت کا بلڈوزر چل گیا ہے۔

یوپی کے بلرام پور کے رہنے والے جمال الدین عرف چھانگربابا کی گرفتاری اوراب ان کی عالیشان کوٹھی پربلڈوزرکی کارروائی کی گئی ہے۔ غیرقانونی طریقے سے مذہب تبدیلی کے الزام میں گرفتارکئے گئے چھانگربابا کی حویلی پرنوٹس چسپاں کیا گیا تھا۔ نوٹس میں 7 دنوں کا وقت دیا گیا تھا۔ چھانگربابا کی یہ کوٹھی بلرام پورکے اترولہ میں واقع ہے۔ اس کوٹھی پرتحصیل دارنے نوٹس چسپاں کیا تھا۔

نوٹس میں وارننگ دی گئی تھی کہ غیرقانونی تجاوزات ہٹائے جائیں۔ ورنہ کوٹھی کوبلڈوزرسے منہدم کردیا جائے گا۔ اب اس کوٹھی پربلڈوزر دیا جائے گا۔ اب اس کوٹھی پربلڈوزرچلا دیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ کوٹھی گرام سبھا کی زمین پربنی تھی۔ یہ مدھ پورکے خسرہ نمبر 337/370 کی 0.0060 ہیکٹیئرسرکاری زمین پرغیرقانونی طریقے سے بنائی گئی تھی۔

نوٹس میں کسی اور کا نام

نوٹس چسپاں کرنے کے لئے اترولہ تحصیل کے افسران پولیس کے ساتھ مدھ پور گاؤں میں چھانگرکی کوٹھی پرپہنچے تھے۔ انتظامیہ کے مطابق، یہ کوٹھی گرام سبھی کی زمین پرہے۔ یہ مدھ پور کے خسرہ نمبر کی 337/370 کی 0.0060  ہیکٹیئرسرکاری زمین پرغیرقانونی طریقے سے بنائی گئی ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بے دخلی کا حکم منظورہوچکا ہے۔ اگر7 دنوں میں تجاوزات کونہیں ہٹایا گیا تواسے منہدم کردیا جائے گا۔ کوتوالی انچارج اودھیش راج سنگھ نے بتایا کہ اے ٹی ایس اوردیگراعلیٰ افسران کے حکم پر کارروائی کی جا رہی ہے۔

پولیس نے بلرام پور سے کیا گرفتار

یوپی اے ٹی ایس نے حال ہی میں چھانگربابا اوران کے معاون نیتوعرف نسرین کوبلرام پورسے گرفتارکیا ہے۔ اس کے ساتھ غیرقانونی طریقے مذہب تبدیلی کے ایک بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش ہوا ہے۔ الزام ہے کہ چھانگربابا غریب اوربے سہارا لوگوں کولالچ دے کرمذہب اسلام قبول کرنے پرمجبورکرتا تھا۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بڑی تعداد میں ہندولڑکیاں اس کا شکارہوئیں۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ وہ الگ الگ ذات پات کی لڑکیوں کے لئے الگ الگ ریٹ طے کرتا تھا۔ اس میں برہمن اورچھتریہ لڑکیوں کے لئے 16-15 لاکھ روپئے تک کی رقم دی جاتی تھی۔ اس کے لئے اسے بیرون ممالک سے 100 کروڑ روپئے سے زیادہ کی فنڈنگ ملنے کی بات بھی سامنے آئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read