Bharat Express

UP ATS

یوپی اے ٹی ایس نے ایک ہندوستانی ایجنٹ کو گرفتار کیا ہے جو روس میں رہ کر آئی ایس آئی کے لیے جاسوسی کر رہا تھا۔ اس کے خلاف تمام شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔

تمام نکسلائیٹ بلیا ضلع کے مختلف تھانہ علاقوں کے رہنے والے ہیں۔ اے ٹی ایس نے ان کے پاس سے بڑی مقدار میں نکسلی لٹریچر، پمفلٹ، ہاتھ سے لکھے ہوئے پیغامات، الیکٹرانک آلات اور ہتھیار برآمد کیے ہیں۔

پاکستانی خاتون سیما حیدر معاملے میں یوپی اے ٹی ایس نے بلند شہر سے دو بھائیوں کو حراست میں لیا ہے۔ ان بھائیوں نے مل کر سیما حیدر اورسچن مینا کے دستاویزوں میں چھیڑ چھاڑ کی تھی۔

پب جی گیم کے ذریعہ سچن کی محبت میں گرفتار ہونے کا دعویٰ کرنے والی سیما حیدر سے یوپی اے ٹی ایس مسلسل پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ہر سوال کے جواب میں سیما حیدر کہہ رہی ہے کہ وہ سچن کے پیار میں سرحد پارکرکے ہندوستان آئی۔

دوران تفتیش سیما حیدر نے ایسے کئی انکشافات بھی کیے ہیں جنہیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ سیما نے افسران کو بتایا کہ سچن پہلا ہندوستانی نہیں تھا جس کے ساتھ اس نے بات چیت کی تھی۔ اس سے پہلے بھی سیما حیدر نے دہلی این سی آر میں کئی نوجوانوں سے فون اور سوشل میڈیا کے ذریعے بات کی تھی۔

پاکستان سے دبئی اور نیپال کے راستے ہوئے ہندوستان آنے والی سیما حیدرسے متعلق جانچ ایجنسیوں کو یہ خدشہ ہو رہا ہے کہ وہ کہیں پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے رابطے میں تو نہیں ہے۔ یا اس کا ہندوستان آنے کا کوئی اورمقصد تو نہیں ہے۔