Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


بھارت ایکسپریس اردو کی جانب سے منعقدہ تقریب کی سب سے اہم انفرادیت یہ تھی کہ دہلی کے اردو صحافیوں اور مختلف اخبارات کے ایڈیٹرحضرات کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اعزازسے سرفرازکیا گیا۔ اس موقع پرمختلف شعبہ ہائے جات سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

میوات کے لوگوں نے انسانیت کی نئی مثال پیش کی  ہے۔ سکھ فرقہ کے رہنماؤں نے مولانا ارشد مدنی کی انسانی خدمات کو سراہا۔ جمعیۃعلماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ جمعیۃ کا یہی کردار ہے وہ اپنا ہرکام مذہب سے اوپراٹھ کرمحض انسانیت کی بنیادپر کرتی ہے۔

کرکٹ ایشیا کپ میں ہندوستان نے فیصلہ کیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ میچ کا بائیکاٹ نہیں کریں گے۔ اب اس پرپہلی باربی سی سی آئی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے بی ایس عبدالرحمان آڈیٹوریم میں سیرت النبیﷺ کی تقریب کا انعقادکیا گیا۔ اس خصوصی تقریب کے دوران آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اورتعلیمات کو یاد کیا گیا، جو اس مبارک دن کا اصل نچوڑ ہے۔ اس کی صدارت سینٹر کے صدر اور سابق مرکزی وزیرسلمان خورشید نے کی

جمعیۃ علماء ہند کے صدرمولانا محمود مدنی کی طرف سے جاری بیان میں لکھا گیا ہے کہ مختلف میڈیا چینلوں نے نیوزایجنسی اے این آئی کے حوالے سے بعض اخبارات میں یہ خبرشائع کی ہے کہ مولانا محمود اسعد مدنی نے اپنے انٹرویومیں کہا ہے کہ ’’گیان واپی مسجد یا متھرا شاہی جامع مسجد کے سلسلے میں دونوں کمیونٹی کے لوگ آپس میں بیٹھ کربات کریں۔‘‘ یہ خبر سراسر بے بنیاد اورغلط ہے۔

جماعت اسلامی ہند کے امیرسید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ پنجاب، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش اورمہاراشٹر کی پوری بستیاں بہہ گئیں۔ کسانوں کی سینکڑوں کروڑ کی کھیتیاں تباہ ہوئیں، خاندان بے گھر ہوگئے اور بنیادی سہولتیں بیٹھ گئیں۔ سب سے زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں پائی جانے والی بدعنوانیوں نے اس آفت کو اور بھی سنگین بنا دیا ہے۔

یوپی کے سنبھل میں سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی اقبال محمود کے باغ پر انتظامیہ کا بلڈوزر چلا ہے۔ انتظامیہ کے ذریعہ ان سے مقبوضہ زمین خالی کرایا گیا ہے۔

سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹرسرو پلی رادھا کرشنن ایک سیاست داں ہونے کے ساتھ ایک عظیم استاد، عالم اور مشہورفلسفی بھی تھے۔ وہ 5 ستمبرکو تروتنی، تمل ناڈو میں 1888 میں پیدا ہوئے تھے۔ اس دن کو ڈاکٹر سروپلی کی یوم پیدائش کی یاد میں 5 ستمبر کو یوم اساتذہ کے طورپر منایا جاتا ہے۔

دوسری نسل کی جی ایس ٹی اصلاحات قیمتوں کو کم کریں گی، تعمیل کو آسان بنائیں گی۔ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایشا امبانی نےکہا کہ ریلائنس ریٹیل پہلے دن سے صارفین کو جی ایس ٹی کی کم شرحوں کے فوائد پہنچائے گی۔

جے این یونے مسلسل 9ویں سال این آئی آرایف رینکنگ 2025 میں نمبر-2 پوزیشن کوبرقراررکھا۔ وہیں دہلی یونیورسٹی نے چھٹے سے پانچویں مقام پرچھلانگ لگائی۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کیٹیگری میں ایک مقام نیچے کھسک گئی۔