Bharat Express DD Free Dish

Russia President Vladimir Putin India Visit 2025: روسی صدر ولادیمیر پتن 4 سال بعد دہلی آئے، وزیراعظم مودی نے ایئرپورٹ پر گلے لگاکر کیا والہانہ استقبال، ایک ہی گاڑی میں ہوئے سوار ہوکر پہنچے 7 کلیان مارگ

روس کے صدرولادیمیرپتن دوروزہ دورے پربھارت پہنچ گئے۔ دہلی کے پالم ہوائی اڈے پروزیراعظم نریندرمودی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں لیڈران آج اپنی 23ویں دوطرفہ میٹنگ میں دفاعی تعاون، تجارتی سلامتی اور ماڈیولرری ایکٹر پروجیکٹ پرتبادلہ خیال کریں گے۔

Putin India Visit: دہلی کے پالم ایئرپورٹ پر روس کے صدرولادیمیر پتن کا پلین لینڈ ہوگیا ہے۔ پتن دوروزہ دورے پرہندوستان آئے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے صدرپتن کا ایئرپورٹ پرگرم جوشی سے استقبال کیا، جس کے بعد ان کا گارڈ آف آنرسے استقبال کیا گیا۔ استقبال کے بعد دونوں لیڈران ایک ہی گاڑی میں بیٹھ کرروانہ ہوگئے۔ وہ وزیراعظم مودی کی رہائش گاہ پرپہنچے۔ پتن اورپی ایم مودی دہلی کے پالم ایئرپورٹ سے ایک ہی گاڑی میں روانہ ہوئے تھے۔ ایئرپورٹ پروزیراعظم مودی نے روسی صدرپتن کا والہانہ اورشانداراستقبال کیا۔

ولادیمیر پتن کا طیارہ جمعرات کی شام تقریباً 6 بج کر52 منٹ پر دہلی واقع پالم ایئرپورٹ پرلینڈ ہوا۔ اس کے بعد وزیراعظم نریندرمودی نے ان کا استقبال کیا۔ کچھ دیر بات چیت کے بعد دونوں لیڈران ایک ہی گاڑی میں بیٹھ کر ایئرپورٹ سے سیدھے سردارپٹیل مارگ واقع وزیراعظم مودی کی رہائش گاہ 7 لوک کلیان مارگ پہنچ گئے۔ دونوں لیڈران کا ہی ایک ہی کارمیں سوارہوکرباہرنکلنا ہرطرف سرخیوں میں ہے۔ وزیراعظم مودی کی رہائش گاہ 7 لوک کلیان مارگ پروزیراعظم مودی اورصدرپتن پرائیویٹ ڈنرکریں گے۔ اس ددرمیان ایئرپورٹ سے وزیراعظم مودی کی رہائش گاہ تک سیکورٹی سخت کردی گئی۔

  اس سے پہلے وزیراعظم مودی نے جس طرح سے پروٹوکول توڑکرصدرولادیمیرپتن کا استقبال کیا ہے، اس سے روس بھی حیران ہے۔ روس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمیں نہیں معلوم تھا کہ وزیراعظم مودی استقبال کریں گے۔ آپ کوبتا دیں کہ روسی صدرولادیمیرپتن اوروزیراعظم مودی کی کیمسٹری جگ ظاہرہے۔ حال ہی میں جب پتن اوروزیراعظم مودی چین کے تیانجن میں ملے تھے، تب بھی دونوں لیڈران کی دوستی کودنیا نے دیکھا تھا۔ روس کے صدر ولادیمیرپتن کے ہندوستان دورے پرامریکہ اورچین سمیت پوری دنیا کی نگاہیں مرکوزہوئی ہیں۔ ولادیمیرپتن جب دہلی کے پالم ایئرپورٹ پراترے توانہوں نے وزیراعظم مودی سے نہ صرف ہاتھ ملایا بلکہ گلے بھی لگایا، جس سے پوری دنیا حیران رہ گئی۔

روسی صدرولادیمیرپتن ایئرپورٹ سے براہ راست وزیراعظم کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ پتن ہندوستان کے دو روزہ سرکاری دورے پرہیں۔ وہ 5 دسمبرکو دہلی میں وزیراعظم نریندرمودی کے ساتھ 23ویں ہندوستان-روس سالانہ چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ پتن کا سرکاری پروگرام جمعہ 5 دسمبرکوہوگا۔ اس کا آغازراشٹرپتی بھون میں صدردروپدی مرموکے ساتھ ملاقات سے ہوگا۔ وہاں سے صدرپتن راج گھاٹ جا کریادگارپرخراج عقیدت پیش کریں گے۔ اس کے بعد وہ حیدرآباد ہاؤس جائیں گے۔ سربراہی اجلاس کے دوران پتن وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کریں گے، جہاں خام تیل کے سودے، ایس 400 میزائل سسٹم کی خرید اورفری ٹریڈ ایگریمنٹ (ایف ٹی اے) پر بات چیت ہونے کی امید ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read