Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


آئی ایم سی آر کی میٹنگ میں مسلمانوں کے گوناگوں مسائل، ان کے حل کے لئے تدبیر،مسلمانوں کے ساتھ کئے جانے والے سلوک، ملک میں دلتوں، کمزور طبقوں کے ساتھ کئے جانے والے ناروا سلوک اور بہار میں بڑی تعداد میں ووٹ کاٹے جانے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسی سلسلے میں دہلی اردو اکادمی کی طرف کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں  دہلی کے 19 اسکولوں کے طلبا وطالبات نے شرکت کی۔ اس میں جامعہ مڈل اسکول اور نیوہرائزن پبلک اسکول کے طلبا نے اول پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ پانچ ٹیمیں دوسری پوزیشن پر رہیں اور دو ٹیمیں تیسری پوزیشن پر رہیں۔ اس طرح سے 9 ٹیمیں فاتح قرارپائیں۔

بہاراسمبلی انتخابات 2025 سے متعلق میٹنگ میں بہار کے دونوں نائب وزرائے اعلیٰ سمراٹ چودھری اوروجے سنہا، پارٹی کے ریاستی انچارج ونود تاؤڑے سمیت کئی بڑے لیڈران موجود تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ میٹنگ میں سیٹ شیئرنگ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

عامرخان کی آن اسکرین بیٹی اوراداکارہ سہانی بھٹناگرکی موت کی خبرآئی، تو ہر کوئی حیران رہ گیا تھا۔ سہانی کی موت نے انڈسٹری اور ان کے چاہنے والوں کوبڑا جھٹکا لگا تھا۔

مسجد الاقصیٰ کیمپس کے اندراسرائیل کے ذریعہ غیرقانونی طور پر کھدائی کرنے پر فلسطین اتھارٹی سمیت بین الاقوامی اداروں نے مذمت کی ہے۔ اسلامی، تعلیمی اور ثقافتی تنظیم نے مسجد الاقصیٰ احاطے کے اندر کھدائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ 1954 کے ہیگ کنونشن اور چوتھے جنیوا کنونشن کی صریح خلاف ورزی ہے۔

ایشیا کپ 2025 ے ٹھیک پہلے پاکستان کے طوفانی بلے بازآصف علی نے انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا ہے۔ آصف علی نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ روزانہ 150 لگاتے ہیں۔

 وزیراعظم مودی نے کہا کہ بہارمیں آرجے ڈی-کانگریس کے اسٹیج سے ان کی ماں کوگالیاں دی گئیں، جوصرف ان کی ماں کی توہین نہیں بلکہ پورے ملک کی ماؤں، بہنوں اوربیٹیوں کی توہین ہے۔

بی جے پی رکن پارلیمنٹ جگدمبیکا پال نے راہل گاندھی پرزبردست تنقید کرتے ہوئے ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کو اپنے ’ہائیڈروجن بم‘ والے بیان پرملک سے معافی مانگنی چاہئے۔

فلم ساز امت جانی نے ’ادے پور فائلز‘ کے بعد نئی فلم 'عائشہ' ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فلم مبینہ اسلامی دہشت گردی، لو جہاد، تبدیلی مذہب اور مذہبی جنون جیسے اہم اور سنگین موضوعات پر مبنی کہانیاں ہوں گی۔

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی و یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہماری لڑائی تجاوزات ہٹانے کے خلاف نہیں ہے، لیکن سپریم کورٹ کی ہدایات کو نظرانداز کر کے لوگوں کو بے گھرکرنا اور قانون کی بجائے دھمکی ،خوف اورطاقت کی زبان استعمال کرنا انصاف اور انسانیت کے خلاف ایک جرم ہے۔