نئی دہلی: ’تیری محفل کو خدا رکھے ابد تک قائم‘ ریختہ فاؤنڈیشن فخر کے ساتھ جشن ریختہ کے دسویں ایڈیشن کا اعلان کیا ہے جو 5، 6 اور7 دسمبرکودہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کے اشتراک سے بانسیرا پارک، نئی دہلی میں منعقد ہورہا ہے۔ یہ ایڈیشن اردو کی لازوال خوب صورتی، اس کے ورثے، شاعری، موسیقی اورفنون کودنیا بھرکے فن کاروں اورادب نوازدوستوں کے ساتھ ایک عظیم خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ اس سال جشن ریختہ میں 300 سے زائد فنکاراور35 سے زیادہ سیشنز پانچ اسٹیجز—محفل خانہ، دیاراظہار، سخن زار، بزم خیال اورایوان ذائقہ منعقد ہوں گے، جو ایک منفرد تخلیقی تجربہ پیش کریں گے۔
ریختہ فاؤنڈیشن کے بانی سنجیو سراف نے کیا کہا؟
’’گزشتہ 10 برسوں میں جشن ریختہ عوام کا تہواربن چکا ہے، اردوکوچاہنے والوں کی محبت نے اسے وہ مقام دیا ہے، جہاں یہ صرف بڑا نہیں ہوا، بلکہ اپنے روحانی اورتہذیبی اثرمیں بھی بڑھا ہے۔ اردوآج بھی لاکھوں دلوں میں زندہ ہے۔‘‘
جشن ریختہ 2025 میں کیا دیکھنے کو ملے گا؟
دسویں ایڈیشن میں اردوکی جذباتی اورشعری لطافت کواجاگر کرنے والی متعدد خصوصی محفلیں اورسیشن شامل ہیں، جیسے مہکتی خوشبوکا سفر—گلزارکے ساتھ: محبت، جدائی اورزندگی کے شعری فلسفے پرگفتگو(گلزاراوردیویا دت کے ساتھ)۔
رنگ موسیقی — سکھوندر سنگھ کا پاور پیک کنسرٹ
سازاورسما — سلیم–سلیمان کی دلکش موسیقی
دل ابھی بھرا نہیں—ساحر لدھیانوی کو خراج عقیدت (جاوید اختر، شنکر مہادیون اور پرتبھا سنگھ بگھیل کے ہمراہ)۔
The Orchestral Qawwali Project — رُشِل رنجن اور عابی سمپا کے عالمی شہرت یافتہ پروجیکٹ کی بھارت میں پہلی پیشکش
رنگ اور نور — ہما خلیل کا اردو شاعری اور سنیما پر مبنی میوزیکل ڈراما
مشاعرۂ ریختہ اورروح مجروح — دنیا بھرکے ممتازشعراء ونغمہ نگاروں کی شرکت
اس کے علاوہ ایوانِ ذائقہ میں لذیذ پکوان، ریختہ بک بازارمیں نایاب و کلاسیکی کتابیں اورریختہ بازارمیں دستکاری کے اسٹال بھی موجود ہوں گے۔
ریختہ پویلین میں اردوسیکھنے کے جدید ٹولز، ڈیجیٹل وسائل اورانٹرایکٹوسرگرمیوں کے ذریعے زبان سے قربت کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
ہر شام لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو: بانسیرا اوردریائےیمنا کے کنارے کو روشنی، آوازاورشاعری کے حسین امتزاج میں بدل دے گا۔
ریختہ فاؤنڈیشن کی ٹرسٹی اور کریئیٹو ڈائریکٹر ہما خلیل نے کیا کہا؟
’’دس برسوں میں جشن ریختہ اردوکی مکمل شان کا جشن شاعری، موسیقی، ادب اور فنون لطیفہ کی صورت بن کرابھرا ہے۔ یہ جشن ریختہ کے سال بھرکے کاموں کا عکاس بھی ہے۔ کتابوں کی اشاعت، Rekhta.org کا علمی ذخیرہ، تعلیمی پروگرام، آڈیو ویژول مواد، اردو مخطوطات کی ڈیجیٹائزیشن اورصوفی وادبی ورثے کی حفاظت۔‘‘ سال 2015 میں ایک چھوٹی سی کاوش کے طورپرشروع ہونے والا جشن ریختہ آج دنیا کی سب سے بڑی عالمی اردو تحریک میں تبدیل ہوچکا ہے، جو 10 برسوں میں لاکھوں سامعین کو اپنی طرف متوجہ کر چکی ہے۔ دوکامیاب بین الاقوامی ایڈیشنز کے بعد، ریختہ فاؤنڈیشن جشن ریختہ دبئی 2026 کا اعلان بھی کررہا ہے جو 14–15 فروری کو منعقد ہوگا۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

