Bharat Express DD Free Dish

Rekhta Foundation

ریختہ فاؤنڈیشن نے دسویں ایڈیشن کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 5، 6 اور7 دسمبر کو دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کے اشتراک سے بانسیرا پارک، نئی دہلی میں منعقد ہو رہا ہے۔ یہ ایڈیشن اردو کی لازوال خوب صورتی، اس کے ورثے، شاعری، موسیقی اور فنون کو دنیا بھر کے فن کاروں اور ادب نواز دوستوں کے ساتھ ایک عظیم خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔ اس سال جشنِ ریختہ میں 300 سے زائد فنکار شامل ہوں گے اور35 سے زیادہ سیشن منعقد کئے جائیں گے۔

سہ روزہ جشن کا آغازمحفل خانہ کے عظیم پنڈال میں ادارہ کے بانی سنجیو صراف نے کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں ریختہ کی سرگرمیوں سے حاضرین کو واقف کرایا۔