Bharat Express DD Free Dish

مایاوتی کی نوئیڈا میں 6 دسمبرکو ہونے والی ریلی منسوخ، بی ایس پی سربراہ نے بتائی وجہ، لوگوں کے لئے تشویش کا اظہار

سیاسی گلیاوں میں اسے مایاوتی کا ماسٹراسٹروک بھی کہا جا رہا ہے۔ ایک طرف انہوں نے عوام کے تئیں اپنی حساسیت کا اظہار کیا تو دوسری طرف اپوزیشن کو بولنے کا موقع بھی نہیں چھوڑا۔ بہرحال، 6 دسمبر کو نوئیڈا کی سڑکوں پرنیلے جھنڈے تو لہرائیں گے، لیکن یہ چہرہ غائب ہوگا۔

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ اور اترپردیش کی سابق وزیراعلیٰ مایاوتی نے بڑا دل دکھاتے ہوئے ہفتہ (6 دسمبر) کو نوئیڈا میں ہونے والے اپنے بڑی عوامی جلسے کو اچانک منسوخ کردیا۔ یہ ریلی بابا صاحب ڈاکٹربھیم راوامبیڈکرکے 69ویں مہاپری نروان دیوس کے موقع پرراشٹریہ دلت پریرنا استھل (نوئیڈا) میں ہونی تھی، جس میں مغربی یوپی، دہلی اوراتراکھنڈ سے لاکھوں کارکنان پہنچنے والے تھے۔

سابق وزیراعلیٰ مایاوتی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر خود ہی پوسٹ کرکے مجوزہ ریلی منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے ریلی منسوخ کرنے کی وجہ عام لوگوں کو ہونے والی پریشانیوں کوبتایا۔ انہوں نے اپنے لمبے پوسٹ میں کہا، ”میرے جانے پروی آئی پی سیکورٹی کے نام پر جو بھاری بھرکم سرکاری انتظام ہوتے ہیں، اس سے عام لوگوں، خواتین، بچوں اوربزرگوں کوزبردست پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے، دھکا مکّی بھی ہوتی ہے۔“

لوگوں کی تکلیف برداشت نہیں: مایاوتی

انہوں نے مزید کہا کہ میری وجہ سے میرے اپنے لوگوں کو تکلیف ہو، یہ میں برداشت نہیں کرسکتی۔ اس لئے میں اس بار خود نہیں آوں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ لکھنو واقع اپنی رہائش گاہ پر ہی بابا صاحب کو ذاتی طرپرخراج عقیدت پیش کریں گی۔ ساتھ ہی دیگر لوگوں سے بھی یہی اپیل کروں گی کہ کارکنان بغیرکسی سیاسی دکھاوے کے امن کے ساتھ خراج عقیدت پیش کریں۔ مایاوتی کی ریلی اچانک منسوخ ہونے کی خبرجیسے ہی سوشل میڈیا پرپھیلی، بی ایس پی کارکنان میں مایوسی کی لہردوڑگئی۔ نوئیڈا اورغازی آباد کے ساتھ ساتھ ہاپوڑاورمیرٹھ سے بھی بسیں بک ہوچکی تھیں۔ ریلی میں شامل ہونے کے لئے کئی کارکنان نے توباقاعدہ چھٹی تک لے لی تھی، لیکن کچھ ہی دیرمیں ماحول بدل گیا۔ اس درمیان پارٹی کے واٹس اپ گروپ میں ایک میسج وائرل ہوگیا، بہن جی نے پھر ثابت کردیا کہ وہ ہماری لیڈر ہی نہیں بڑی بہن کی طرح ہیں۔ اپنے عوام سے زیادہ خود کو کبھی اہمیت نہیں دیا۔

مایاوتی نے کیا گزشتہ تجربے کا ذکر

وہیں سابق وزیراعلیٰ مایاوتی نے اپنے بیان میں پرانا درد بھی یاد دلایا۔ سال 2019 میں بھی دہلی کے رام لیلا میدان میں ہوئی ریلی میں ان کی سیکورٹی میں لگی بھاری پولیس فورس کی وجہ سے ہزاروں لوگ گیٹ پرہی گھنٹوں تک پھنسے رہ گئے تھے۔ اس وجہ سے کئی خواتین اوربچے بے ہوش ہوگئے تھے۔ اس حادثہ کا ذکر کرتے ہوئے مایاوتی نے کہا تھا کہ میری وجہ سے اگرایک بھی بہوجن کو پریشانی ہوتومیں ریلی کرنے سے بہترگھرپرہی رہوں گی۔ مایاوتی کی ریلی منسوخ ہونے کے بعد نوئیڈا میں راشٹریہ دلت پریرنا استھل پر کارکنان خود ہی پہنچ کرخراج عقیدت پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ پورے اترپردیش میں ضلعی سطح پر چھوٹے چھوٹے پرامن پروگرام منعقد کریں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read