Bharat Express DD Free Dish

Habiburrahman




Bharat Express News Network


نریندر مودی منگل کے روز اپنے پانچ ملکی دورے کے آخری مرحلے میں روم پہنچے تھے، جہاں ان کی ملاقات جارجیا میلونی سے عشائیے پر ہوئی۔ اس کے بعد دونوں رہنماؤں نے تاریخی کولوزیم (روم میں واقع دنیا کا سب سے قدیم ایمفی تھیٹر) کا بھی دورہ کیا اور مختلف عالمی و دوطرفہ امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

یہ تنازع اس مبینہ بیان کے بعد شروع ہوا جس میں کرن رجیجو نے مسلمانوں کی اقلیتی حیثیت کا موازنہ پارسی برادری سے کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی اتنی زیادہ ہے کہ وہ دنیا کا چھٹا بڑا ملک بن سکتی ہے، جبکہ پارسیوں کی تعداد محض تقریباً 53 ہزار ہے۔

وزیراعظم مودی کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ہندوستان اور اٹلی کے تعلقات میں تیزی سے پیش رفت دیکھی جا رہی ہے۔ دونوں ممالک 2025-2029 کے مشترکہ اسٹریٹجک ایکشن پلان پر فعال طور پر کام کر رہے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت تجارت، سرمایہ کاری، دفاع و سلامتی، صاف توانائی، اختراع، سائنس و ٹیکنالوجی اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم مودی نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے نیدرلینڈس دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی رفتار ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے وسائل، سیمی کنڈکٹر، اختراع، دفاع، پائیداری اور نقل و حرکت سمیت مختلف شعبوں میں مستقبل کے لیے ایک جامع روڈ میپ تیار کیا گیا ہے۔

اس موقع پر گجرات کے وزیراعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کہا کہ وزیراعظم مودی اور امت شاہ کی قیادت میں گجرات ترقیاتی سیاست کو قومی نظریے میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست اب آئی ٹی، انوویشن اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کے نئے دور میں داخل ہو رہی ہے۔

اس معاملے پر انڈین یوتھ کانگریس نے بھی احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ کرناٹک یوتھ کانگریس 21 مئی کو بنگلورو میں ’’راج بھون چلو‘‘ مارچ نکالے گی، جس میں کانگریس کے کئی سینئر رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔ مرکزی وزیرِ تعلیم نے اس تنازع کے بعد اعلان کیا ہے کہ اگلے سال سے این ای ای ٹی-یو جی امتحان کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ (CBT) موڈ میں کرایا جائے گا، جبکہ دوبارہ امتحان 21 جون کو منعقد ہوگا۔

ہندوستان اور نیدرلینڈس نے گجرات کے لوتهل میں قائم ہونے والے نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس (NMHC) کے فروغ کے لیے بھی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ یہ معاہدہ ایمسٹرڈم کے نیشنل میری ٹائم میوزیم اور ہندوستانی وزارتِ بندرگاہ و جہازرانی کے درمیان طے پایا۔

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے اپنے حالیہ فیصلے میں کہا تھا کہ متنازع بھوج شالہ-کمال مولا کمپلیکس بنیادی طور پر راجہ بھوج کی بھوج-پرمار سلطنت کے دور کا دیوی واگ دیوی (سرسوتی) کا مندر ہے۔ عدالت نے ASI کے 2003 کے اس حکم کو بھی جزوی طور پر منسوخ کر دیا، جس کے تحت مسلم برادری کو جمعہ کے روز وہاں نماز ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

اس سیزن میں صرف آکاش سنگھ ہی نہیں بلکہ چنئی سپر کنگز کے بلے باز اُروِل پٹیل اور ممبئی انڈینس کے اسپنر رگھو شرما بھی اسی انداز میں جشن مناتے دکھائی دیے ہیں۔ کرکٹ ماہرین کا ماننا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے کیریئر کے ابتدائی مرحلے میں ایسے متنازع انداز سے گریز کرنا چاہیے، کیونکہ کھیل میں اصل شناخت کارکردگی سے بنتی ہے، نہ کہ غیر ضروری تنازعات سے۔

جنگی کشیدگی کے باعث ایرانی کرنسی ریال پر بھی شدید دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔ ہفتہ کے روز تہران کی اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کے مقابلے ایرانی ریال کی قدر تقریباً 18 لاکھ ریال تک گر گئی، جو اس ماہ کی کم ترین سطح کے قریب بتائی جا رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی کم نہ ہوئی تو ایران اور عالمی معیشت دونوں پر اس کے مزید سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔