Habiburrahman
Bharat Express News Network
India-US Bilateral Ties: وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مغربی ایشیا کی صورتحال پر تبادلۂ خیال
وزیراعظم مودی نے کہا کہ بھارت اور امریکہ عالمی بھلائی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔ تنازعات کے حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری پر بھی زور دیا گیا ہے۔
Dharavi Redevelopment: دھاراوی کی ری ڈیولپمنٹ کو نئی رفتار، جدید شہری ماڈل میں تبدیل کرنے کی سمت اہم قدم، اسکل ڈیولپمنٹ اور ایکسپیرینس سینٹر کا منصوبہ
ایس آر اے چیف ڈاکٹر مہندر پی کلیانکر نے کہا کہ دھاراوی کی تبدیلی صرف بنیادی ڈھانچے تک محدود نہیں رہے گی بلکہ مقامی باشندوں کو روزگار اور معاشی طور پر بااختیار بھی بنایا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے ساتھ ہنر مندی اور روزگار پر توجہ اس منصوبے کو ایک پائیدار اور جامع ترقیاتی ماڈل بنا سکتی ہے، جو مستقبل کے شہری بھارت کی نئی تصویر پیش کرے گا۔
Lalla Meryem Cup: للا مریم کپ میں پرنوی اُرس کی شاندار شروعات، دوسرے مقام پر مشترکہ قبضہ، بھارتی گولف کھلاڑی نے پہلے راؤنڈ میں کیا 3 انڈر 70 اسکور
پرنوی اُرس گزشتہ کچھ عرصے سے بہترین فارم میں ہیں اور ایک بڑے خطاب کے قریب سمجھی جا رہی ہیں۔ گزشتہ سیزن میں انہوں نے ویمنز انڈین اوپن میں ٹاپ 10 میں جگہ بنائی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے آئی جی پی ایل انویٹیشنل ممبئی جیت کر تاریخ رقم کی تھی، جہاں وہ مرد پروفیشنل کھلاڑیوں کے خلاف خطاب جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون پروفیشنل گولف کھلاڑی بنی تھیں۔
New recruits to be Karmayogis: وزیراعظم مودی کی نئے سرکاری ملازمین کو ’کرم یوگی‘ بننے کی نصیحت، کہا-’’نوجوان عوامی خدمت کو بنائیں اپنا مشن‘‘
نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے نئے سرکاری ملازمین پر زور دیا ہے کہ وہ عوامی خدمت کو حساسیت، اعلیٰ اخلاقیات اور بہترین طرزِ عمل کے ساتھ انجام دیں اور خود کو ایک مستقل ’’کرم یوگی‘‘ کے طور پر دیکھیں۔ 19ویں روزگار میلے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سرکاری ملازمت کا …
India’s Rising Startup Culture: ملک میں خود روزگار اور کاروباری کلچر فروغ پا رہا ہے، بھارت دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم: وزیراعظم
وزیراعظم نے کہا کہ اس تبدیلی میں خواتین کا کردار بھی مسلسل مضبوط ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق ملک کی نوجوان نسل عالمی سطح پر مختلف شعبوں میں اپنی پہچان بنا رہی ہے اور یہی جذبہ عوامی خدمات میں بھی نظر آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایسے نوجوانوں کی محنت سے ترقی یافتہ بنے گا، جو اپنے کام کو قوم اور عوام کی خدمت کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔
Ivanka Trump Assassination Plot: ایوانکا ٹرمپ کے قتل کی سازش کا الزام، ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے منسلک شخص زیر تفتیش، نیویارک پوسٹ کا دعویٰ
نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق عراقی شہری محمد باقر سعد داؤد الساعدی پر الزام ہے کہ وہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب یعنی اسلامک ریولوشنری گارڈ کور سے تربیت یافتہ تھا اور اس نے 2020 میں ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے یہ منصوبہ بنایا۔
FIR lodged against Ajay Rai: وزیراعظم مودی کے خلاف مبینہ توہین آمیز بیان پر اجے رائے کے خلاف ایف آئی آر درج، بی جے پی نے راہل گاندھی کو بھی نشانہ بنایا
یہ سیاسی تنازع ایسے وقت سامنے آیا ہے جب راہل گاندھی حالیہ دنوں میں وزیر اعظم مودی کی اقتصادی اور خارجہ پالیسیوں پر مسلسل حملہ آور ہیں۔ راہل گاندھی نے وزیر اعظم کے پانچ ملکی دورے، معاشی صورتحال اور اٹلی میں وزیر اعظم جارجیا میلونی کو ’’میلوڈی‘‘ ٹافیاں تحفے میں دینے کے معاملے پر بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
IPL 2026: سن رائزرس حیدرآباد سے شکست کے باوجود پہلے کوالیفائر میں پہنچی رائل چیلنجرز بنگلورو، وراٹ کوہلی اور ٹریوس ہیڈ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
سن رائزرس حیدرآباد نے لیگ مرحلہ 18 پوائنٹس کے ساتھ ختم کیا، لیکن بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر آر سی بی اور گجرات ٹائٹنز اس سے آگے رہے۔ سن رائزرس حیدرآباد اب 27 مئی کو ایلیمنیٹر میچ کھیلے گی۔
Peace talks with US: امریکہ کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے ایران نے اسماعیل بقائی کو مقرر کیا سرکاری ترجمان، اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کیا اعلان
حکم نامے میں کہا گیا کہ اسماعیل بقائی عالمی سطح پر اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کی وضاحت اور مذاکرات سے متعلق عوامی سوالات کے جواب دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ قالیباف کے حکم نامے میں کہا گیا: ’’مجھے امید ہے کہ آپ اپنی ذمہ داری اور توجہ کے ساتھ دنیا میں ایران کے موقف کو واضح کرنے اور ایرانی عوام کے سوالات کے جواب دینے میں کامیاب ہوں گے۔‘‘
Viksit Bharat Journey: وزیراعظم مودی نے روزگار میلے میں 51 ہزار سے زائد نوجوانوں کو تقسیم کیے تقررنامے، کہا-’’بھارت کی ٹیکنالوجی اور نوجوانوں سے متاثر ہورہی ہے دنیا‘‘
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت کے نوجوان ’’وکست بھارت‘‘ کی تعمیر کے سفر میں ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور حکومت روزگار کے نئے مواقع فراہم کرکے انہیں بااختیار بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔





