Habiburrahman
Bharat Express News Network
PM Modi to visit Norway: ناروے میں نورڈک-انڈیا سمٹ میں شریک ہوں گے وزیراعظم مودی، تجارت، گرین ٹرانزیشن اور عالمی تعاون پر تبادلۂ خیال متوقع
دورے کے دوران نریندر مودی ناروے کے وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنما ناروے-انڈیا بزنس اینڈ ریسرچ سمٹ میں بھارتی اور ناروے کے صنعت کاروں اور کاروباری نمائندوں سے بھی خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ ناروے کے بادشاہ بھی وزیر اعظم مودی سے خصوصی ملاقات کریں گے۔
Sardardham hostel in Vadodara: وزیراعظم نریندر مودی نے وڈودرا میں سرداردھام ہاسٹل کمپلیکس کا کیا افتتاح، دو ہزار طلبہ کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ ہے ہاسٹل
کمپلیکس میں مرکزی ڈائننگ ہال، لائبریری، آڈیٹوریم اور ای-لائبریری جیسی جدید سہولیات بھی شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے سرداردھام کمپلیکس کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا، جن میں استقبالیہ، سول سہولیات، کھانے کا حصہ اور ای-لائبریری شامل تھے۔
Lawsuit Against Samsung: دعا لیپا نے سیمسنگ پر 15 ملین ڈالر کا مقدمہ دائر کیا، اجازت کے بغیر تصویر ٹی وی پیکجنگ پر استعمال کرنے کا الزام
مقدمے کے مطابق سیمسنگ نے نہ صرف تصویر بغیر اجازت استعمال کی بلکہ اسے ٹی وی کے ڈبوں کے اگلے حصے پر نمایاں انداز میں شائع کیا تاکہ مصنوعات کی تشہیر کی جا سکے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کو تصویر کے استعمال سے روکنے کے مطالبات بھی کیے گئے، مگر اس کا رویہ ’’غیر سنجیدہ اور بے حس‘‘ رہا۔
Mumbai Watermelon Case: ’’تربوز میں موجود زنک فاسفائیڈ سے بنی زہریلی فاسفین گیس‘‘ فارینسک رپورٹ نے بتایا کیسے ہوئی ممبئی کے ڈوکاڈیا خاندان کی موت
ماہرین کے مطابق جب زنک فاسفائیڈ معدے میں موجود تیزاب کے ساتھ ملا تو اس نے کیمیائی ردعمل پیدا کیا، جس کے نتیجے میں انتہائی زہریلی ’’فاسفین گیس‘‘ وجود میں آئی۔ یہ گیس انسانی جسم کے خلیات اور نظام تنفس پر شدید حملہ کرتی ہے۔ فاسفین گیس پھیپھڑوں تک پہنچنے کے بعد سانس لینے میں دشواری پیدا کرتی ہے، پھر آہستہ آہستہ جسم کے اعضا کام کرنا بند کر دیتے ہیں، اور آخرکار متاثرہ شخص تکلیف دہ موت کا شکار ہو جاتا ہے۔
Show-Cause Notice: ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن دہلی کا اسکول کو شوکاز نوٹس، طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ معاملے میں منظوری منسوخ کرنے کی وارننگ
نرسری طالبہ کے ساتھ مبینہ چھیڑ چھاڑ کے بعد جنک پوری کے اسکول پر سنگین حفاظتی کوتاہیوں کا الزام لگایا گیا ہے۔ محکمہ نے کہا ہے کہ اگر اسکول کی جانب سے تسلی بخش جواب پیش نہ کیا گیا تو اس کی منظوری منسوخ کرنے سمیت دیگر سخت اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔
Supreme Court remarks: ’’جمہوریت کو اس طرح ہائی جیک نہیں کرنے دے سکتے‘‘ سپریم کورٹ کا سخت تبصرہ، بی جے پی امیدوار کو جھٹکا
عدالت عظمیٰ نے کانگریس رہنما ٹی ڈی راج گوڑا کو عبوری راحت فراہم کرتے ہوئے ان کی اسمبلی رکنیت فی الحال برقرار رکھنے کا حکم دیا۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر سپریم کورٹ کا عبوری حکم۔
BRICS foreign ministers meeting: بھارت-ایران کے تعلقات میں نئی پیش رفت کا امکان، وزیر خارجہ عباس عراقچی برکس وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے آسکتے ہیں بھارت
برکس اس وقت دنیا کی گیارہ بڑی ابھرتی ہوئی معیشتوں پر مشتمل ایک اہم عالمی پلیٹ فارم ہے، جس میں برازیل، چین، مصر، ایتھوپیا، بھارت، انڈونیشیا، ایران، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔
Political Setback in Punjab: وزیراعلیٰ بھگونت مان کو اپنے ہی خاندان سے لگا بڑا سیاسی جھٹکا، چچا اور چچازاد بھائی بی جے پی میں شامل
بی جے پی نے عام آدمی پارٹی کے گڑھ میں بڑی سیند لگاتے ہوئے بھگونت مان کے چچا بلجیندر سنگھ اور چچازاد بھائی گیان سنگھ مان کو بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل کرلیا۔ پیر کے روز چندی گڑھ میں بی جے پی دفتر میں پنجاب بی جے پی صدر سنیل جاکھڑ نے انہیں پارٹی کی رکنیت دلائی۔
Rajnath Singh Holds Emergency Meeting: تیل کے تحفظ کے لیے پی ایم مودی کی اپیل کے بعد راج ناتھ سنگھ نے کی ہنگامی میٹنگ، کہا-’’ضروری اشیا کی کوئی کمی نہیں، غیر ضروری خریداری سے کریں گریز‘‘
وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ضروری اشیا کی بلا رکاوٹ فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پرسکون رہیں، صبر کا مظاہرہ کریں اور گھبراہٹ یا غیر ضروری خریداری سے بچیں۔ حکومت کے مطابق ملک میں ضروری اشیا کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔
Bengaluru Security Alert: وزیراعظم مودی کے قافلے کے راستے سے جیلیٹن اسٹکس کی برآمدگی کے بعد تحقیق کے لیے بنگلورو پہنچی این آئی اے
واقعے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے این آئی اے کی ٹیم کو بھی جائے وقوعہ پر بھیجا گیا ہے تاکہ مقامی پولیس کے ساتھ مل کر معاملے کی جانچ کی جا سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ جیلیٹن اسٹکس کس نے وہاں رکھیں اور آیا گرفتار شخص کا اس سے کوئی براہِ راست تعلق ہے یا نہیں۔





