Habiburrahman
Bharat Express News Network
Airlines Fuel Surcharges: گھریلو پروازوں میں پہلے راحت ملنے کا امکان، خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کے بعد ایندھن سرچارج ختم کرسکتی ہیں بھارتی ایئرلائنز:رپورٹ
انڈیگو، ایئرانڈیا اور اکاسا ایئرسمیت ملک کی بڑی فضائی کمپنیوں نے رواں سال مارچ میں ایندھن سرچارج نافذ کیا تھا۔ اب جبکہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی آ رہی ہے، فضائی کمپنیوں نے اس اضافی سرچارج کو ختم کرنے کے وقت اور طریقۂ کار پر اندرونی مشاورت شروع کر دی ہے۔
Padma Awards: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے مختلف شعبوں میں 65 شخصیات کو پدم اعزازات سے نوازا، تقریب میں نائب صدر جمہوریہ، وزیراعظم اور وزیرداخلہ کی شرکت
صدر جمہوریہ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ شیبو سورین کو بعد از مرگ پدم بھوشن سے نوازا۔ ان کی اہلیہ روپی سورین نے ان کی جانب سے یہ اعزاز وصول کیا۔ ٹینس کے ممتاز کھلاڑی وجے امرت راج اور معروف گلوکارہ الکا یاگنک کو بھی پدم بھوشن سے سرفراز کیا گیا۔
IPL Player Trade: آئی پی ایل میں بڑا تبادلہ، رشبھ پنت 15 کروڑ روپے میں دوبارہ دہلی کیپٹلز میں شامل، کلدیپ یادو لکھنؤ سپر جائنٹس کا حصہ بنے
رشبھ پنت گزشتہ دو سیزن میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے لیے اپنی ریکارڈ قیمت کے مطابق کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ رشبھ پنت کی پرائز منی 27 کروڑ سے کم ہو کر 15 کروڑ روپے ہوگئی ہے جبکہ کلدیپ یادو 13.50 کروڑ روپے میں ایل ایس جی سے منسلک ہوگئے ہیں۔
CUET UG 2026 Results: کامن یونیورسٹی انٹرینس ٹسٹ-انڈر گریجویٹ کے نتائج کا اعلان، سرکاری ویب سائٹ پر چیک کرسکتے ہیں اسکور
نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے امتحان ختم ہونے کے صرف 16 دن بعد نتائج جاری کردیے ہیں۔ امتحان میں شریک لاکھوں امیدوار اب سی یو ای ٹی کی سرکاری ویب سائٹ پر جا کر اپنا نتیجہ دیکھنے اور اسکور کارڈ ڈاؤن لوڈ کرنے کے اہل ہیں۔کامیاب امیدوار اب کونسلنگ کے عمل میں حصہ لے سکیں گے۔
International Yoga Day: جامعہ ہمدرد نے دھوم دھام سے منایا 12واں بین الاقوامی یوم یوگا، ’’صحت مند بڑھاپے کے لیے یوگا‘‘ کے تھیم پر طلبہ اور اساتذہ متحد
پروفیسر اصغرعلی نے یونیورسٹی میں صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینے کے لیے یوگا کلب کی انتھک کاوشوں کی ستائش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ادارے نے ہمیشہ قدیم حکمت اور عصر حاضر کی تعلیم کے امتزاج پر یقین کیا ہے۔ یوگا اس امتزاج کی بہترین مثال ہے۔
Nagrik Devo Bhava: وزیراعظم مودی کی 2024 بیچ کے آئی اے ایس افسران سے ملاقات، ’’ناگرک دیوو بھو‘‘ کے اصول پر عمل کرنے کی تلقین
وزیر اعظم نے 2024 بیچ کے آئی اے ایس افسران سے تبادلۂ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہر سرکاری فائل کے پیچھے عوام کی امیدیں وابستہ ہوتی ہیں۔ وزیراعظم نے نوجوان افسران سے دیانت داری، حساسیت اور عوام دوست طرز حکمرانی اپنانے پر بھی زور دیا۔
TMC Expels 8 Leaders: ترنمول کانگریس میں بڑا سیاسی بحران، پارٹی مخالف سرگرمیوں کے پیش نظر فرہاد حکیم اور اروپ بسواس سمیت 8 سینئر لیڈران پارٹی سے خارج
پیر کے روز مغربی بنگال میں اپوزیشن لیڈر رتبرتا بنرجی کی قیادت میں ایک باغی گروپ نے آل انڈیا ترنمول کانگریس کے لیے نئی قیادت کے ڈھانچے کا اعلان کیا تھا۔ باغیوں نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پارٹی میں سرپرست (مینٹور) کا کردار ادا کریں۔
Lucknow Fire Incident: لکھنؤ آتش زدگی معاملے میں دو رکنی ایس آئی ٹی تشکیل، سات دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت، وزیراعلیٰ کے تمام سرکاری پروگرام منسوخ
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آتش زدگی میں جان گنوانے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ہر متوفی کے لواحقین کو پانچ، پانچ لاکھ روپے اور ہر زخمی کو پچاس، پچاس ہزار روپے مالی امداد دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور اس افسوسناک حادثے کے ذمہ داروں کو کسی بھی صورت بخشا نہیں جائے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے یقین دلایا کہ متاثرین کو ہر ممکن سرکاری مدد فراہم کی جائے گی۔
Hauz Rani Fire Victims: سیدالعجائب عمارت اور حوض رانی آتش زدگی کے متاثرہ خاندانوں کو 10-10 لاکھ روپے کی امداد، وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کی اہل خانہ سے ملاقات
وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہلی حکومت ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات شروع کر چکی ہے اور دارالحکومت میں آگ لگنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو پانے اور ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے ایک خصوصی فائر سیفٹی پلان تیار کیا جا رہا ہے۔
Heavy Rain Forecast: شمال مشرقی ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ، آسام، میگھالیہ سمیت کئی ریاستوں میں 28 جون تک موسلادھار بارش کی پیش گوئی
محکمہ کے مطابق 28 جون تک اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں بیشتر مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔





