Habiburrahman
Bharat Express News Network
Jantar Mantar Protest: جنترمنتر احتجاج میں اپنے بیان کی وجہ سے پھر سے سرخیوں میں کنال کامرا، متنازع بیان سے بڑھ سکتی ہیں مشکلیں، مذہبی جذبات مجروح کرنے کا لگا الزام
کنال کامرا نے اپنے خطاب کہا ’’موجودہ حکومت سیتا کے شوہر کا نام لے کر نیتا کے شوہر کے لیے کام کر رہی ہے اور صرف انہی کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔‘‘ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کنال کامرا کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ عوامی شخصیات کو اپنے بیانات میں مذہبی حوالوں کے استعمال میں احتیاط برتنی چاہیے، جبکہ حامیوں کا موقف ہے کہ کامیڈین نے حکومت پر سیاسی طنز کیا تھا اور اسے اسی تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔
Orbital Rocket Vikram-1: بھارت کی پہلی نجی آربیٹل راکٹ پرواز کی تیاریاں مکمل، 18 جولائی کو ’وکرم-1‘ کی پہلی آزمائشی پرواز کرے گی اسکائی روٹ ایرو اسپیس
تقریباً سات منزلہ عمارت جتنی اونچائی رکھنے والا وکرم-1 ایک ملٹی اسٹیج راکٹ ہے، جسے مکمل طور پر کاربن کمپوزٹ اسٹرکچر سے تیار کیا گیا ہے۔ اس میں کمپنی کا تیار کردہ جدید پروپلشن سسٹم استعمال کیا گیا ہے، جس میں تھری ڈی پرنٹڈ انجن اور زیادہ صلاحیت والے سالڈ فیول بوسٹرز شامل ہیں۔
Reliance Industries Q1 Results: ریلائنس انڈسٹریز 17 جولائی کو جاری کرے گی مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی کے نتائج، میڈیا کو دی جائے گی بریفنگ
ریلائنس انڈسٹریز نے بریفنگ کے دوران بہتر تجربے کے لیے چند اہم ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ کمپنی نے مشورہ دیا ہے کہ موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین بریفنگ کے دوران بار بار مختلف ایپس کے درمیان سوئچ نہ کریں، کیونکہ اس سے نشریات متاثر ہوسکتی ہیں۔ اسی طرح اسکرین کو بار بار ٹچ کرنے سے بھی گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ لائیو اسٹریمنگ میں خلل نہ آئے۔
Nepal MP calls PM Balen Nepali Hitler: نیپالی رکن پارلیمنٹ نے وزیراعظم بالن شاہ کو بتایا ’’نیپالی ہٹلر‘‘ طرزحکمرانی پر کی شدید تنقید، کہا-’’عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے میں حکومت ناکام‘‘
اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مہنت ٹھاکر نے کہا ’’ہم انہیں کیا کہیں؟ نیپالی آمر یا نیپالی ہٹلر؟ وہ نیپالی ہٹلر بن چکے ہیں۔ جو کچھ وہ کہتے ہیں، وہی درست سمجھا جاتا ہے اور جو وہ نافذ کرتے ہیں، وہی قانون بن جاتا ہے۔ اس طرزِ حکمرانی سے ملک مزید بحران کی طرف بڑھ رہا ہے۔‘‘
Indian-American Lawmaker Praises PM Modi: بھارت نژاد امریکی رکن کانگریس تھانیدار نے کی وزیراعظم مودی کی تعریف، کہا-’’گزشتہ دس برسوں میں بھارت کی ترقی قابل ستائش‘‘
امریکی رکن کانگریس تھانیدار نے آئی اے این ایس کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں بھارت کی ترقی قابل ستائش رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکہ اور بھارت کو چین کے چیلنج کا مل کر مقابلہ کرنا چاہیے۔
Sonam Wangchuk Hunger Strike: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل، تعلیمی اصلاحات کے لیے قانونی تعاون کا اعلان
کمیٹی نے کہا کہ وانگچک کے احتجاج نے نیٹ (NEET) امتحان اور ملک کے تعلیمی نظام سے متعلق اہم مسائل کو قومی سطح پر اجاگر کیا ہے۔ قرارداد میں سونم وانگچک کی اختراعات، تعلیمی اداروں کی تعمیر اور عوامی خدمات میں ان کی زندگی بھر کی خدمات کو نوجوانوں اور معاشرے کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا گیا۔
Madhuri Grover Trolled: ’’اگر غریب زیادہ بچے پیدا کریں گے تو غربت ہی بڑھے گی‘‘ بیان پر تنقید کے بعد مادھوری گروور کی وضاحت، کہا-’’میں کسی کو بچے پیدا کرنے سے نہیں روک رہی‘‘
ریئلٹی شو ’’لاک اپ: سچ یا سزا‘‘ میں دیئے گئے بیان پر اشنیر گروور کی اہلیہ مادھوری گروور نے کہا کہ ان کے بیان کا مقصد کسی کو بچے پیدا کرنے سے روکنا ہرگز نہیں تھا۔ انہوں نے کہا: ’’میں صرف زیادہ بچے پیدا کرنے کی بات کر رہی تھی۔ میں نے کسی کو بھی بچے پیدا کرنے سے منع نہیں کیا۔‘‘
Global Semiconductor Hub: سیمی کنڈکٹر کا عالمی مرکز بننے کی راہ پر بھارت، ’سیمی کون 2.0‘ اور موبائل فون مینوفیکچرنگ اسکیم سے 3.6 لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع
آئی ای ایس اے اور سیمی انڈیا کے صدر اشوک چندک نے کہا کہ سیمی کون 2.0 بھارت کے لیے پالیسی سازی سے بڑے پیمانے پر عملی نفاذ کی جانب ایک فیصلہ کن قدم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ آلات پر خرچ 2028 تک تقریباً 230 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے اور بھارت اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے مضبوط پوزیشن میں ہے۔
CBI Excise Policy Case: دہلی شراب پالیسی معاملے میں ہائی کورٹ نے اروند کیجریوال، منیش سسودیا اور درگیش پاٹھک کو جواب داخل کرنے کا دیا آخری موقع
سی بی آئی نے 27 فروری کو ٹرائل کورٹ کی جانب سے اروند کیجریوال، منیش سسودیا، درگیش پاٹھک سمیت تمام ملزمان کو بری کیے جانے کے فیصلے کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ تحقیقی ایجنسی کا موقف ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ قانونی طور پر برقرار نہیں رہ سکتا، کیونکہ مقدمے میں ایسے کافی شواہد موجود ہیں جن کی بنیاد پر ملزمان کے خلاف کارروائی جاری رہنی چاہیے۔
Hate Crime in United States: ’’سنوکیا تم مسلمان ہو…….‘‘ امریکہ میں حیدرآباد کے نوجوان پر چاقو سے 15 وار، خاندان کی وزارت خارجہ سے فوری مداخلت کی اپیل
یوٹا کے شاپنگ مال میں حملہ آور نے مبینہ طور پر مسلمان ہونے کی تصدیق کے بعد سید سہیل الدین پر 15 سے زائد وار کیے۔ متاثرہ نوجوان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اہل خانہ نے حکومت ہند سے ایمرجنسی ویزا اور سفارتی مدد کا مطالبہ کیا۔





