Bharat Express DD Free Dish

Habiburrahman




Bharat Express News Network


یوگا ڈے کی تقریبات کے دوران ملک گیر مہم ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ کے تحت شجرکاری بھی کی گئی۔ اس اقدام کا مقصد ماحولیات کے تحفظ، قدرتی وسائل کی بحالی اور انسانی صحت و فطرت کے درمیان گہرے تعلق کو اجاگر کرنا تھا۔ تقریب میں اس بات پر زور دیا گیا کہ صحت مند معاشرہ اور صحت مند ماحول ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔

امتحان میں 22.79 لاکھ سے زائد امیدوار امتحان میں شریک ہورہے ہیں جس کا انعقاد 551 شہروں کے 5,440 مراکز اور 14 بین الاقوامی مقامات پر کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ یہ دوبارہ امتحان گزشتہ پیپر لیک معاملے کے بعد منعقد کیا جا رہا ہے، جس کی تحقیقات مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کر رہا ہے۔ اس معاملے میں سی بی آئی متعدد افراد کو گرفتار بھی کر چکی ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ جاپان نے فیفا ورلڈ کپ کے کسی ایک میچ میں چار گول کیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جاپان فیفا ورلڈ کپ میں ایشیائی فٹبال کنفیڈریشن کی پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے ایک ہی میچ میں چار گول اسکور کیے۔ یہ کامیابی ورلڈ کپ کی تاریخ میں کسی بھی ایشیائی ٹیم کی سب سے بڑی فتح بھی قرار دی جا رہی ہے۔

قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی بھی جمعہ کو سوئٹزرلینڈ پہنچ چکے ہیں۔ قطر کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان رابطوں اور ثالثی کی کوششوں میں اہم کردار ادا کرنے والا ملک تصور کیا جا رہا ہے۔

جاپان میں منعقدہ یوگا پروگرام میں اکیس سو سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ بارش کے باوجود شرکا نے جذبے کے ساتھ یوگا کی مشق جاری رکھی۔ تقریب کے دوران مثبت توانائی، مسکراہٹوں اور بھرپور جوش و خروش کا ماحول دیکھنے میں آیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آتم نربھر بھارت، محفوظ بھارت اور وکست بھارت کے وژن کو مضبوط بنانے میں یہ جہاز اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے ہمیشہ سمندر کو تعاون، رابطے اور ترقی کا ذریعہ سمجھا ہے، لیکن وہ یہ بھی جانتا ہے کہ امن کے تحفظ کے لیے مضبوط دفاعی طاقت ضروری ہے۔

پون کھیڑا نے وزیراعظم مودی کی جانب سے ملاقات کے دوران تحریری نوٹس سے خطاب کرنے پر بھی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو بار بار پرچی دیکھ کر گفتگو کرنا پڑی، جس پر انہوں نے طنزیہ انداز میں انہیں ’’سلپس پی ایم‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت جیسے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے سربراہ کو کسی بھی عالمی رہنما کے سامنے اس انداز میں پیش نہیں آنا چاہیے تھا۔

ہگلی میں پی ایم کسان کی 23ویں قسط جاری، متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں سے بنگال کی معیشت کو نئی رفتار ملے گی۔ 

آسٹریلیا کی تجربہ کار آل راؤنڈر نے ٹی20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں نئی مثال قائم کر دی۔ خواتین اور مردوں دونوں میں یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی کرکٹر بن گئی ہیں ایلس پیری۔ مردوں کے ٹی20 ورلڈ کپ میں روہت شرما اس معاملے میں سرفہرست ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ایران نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش اس کا پہلا ردعمل ہے اور اگر مفاہمتی معاہدے کی مزید خلاف ورزیاں ہوئیں تو آئندہ مزید اقدامات کیے جائیں گے تاکہ مخالف فریق کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔ ایران نے امریکہ پر بھی الزام عائد کیا کہ اس نے معاہدے کی پہلی شق پر عمل درآمد نہ کرکے بداعتمادی اور وعدہ خلافی کا مظاہرہ کیا ہے۔