Bharat Express DD Free Dish

Habiburrahman




Bharat Express News Network


زیلنسکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مختلف مقامات پر آگ بھڑکتی اور آسمان میں دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کے درمیانی اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں نے ایک بار پھر ماسکو کے علاقے میں کامیاب کارروائی کی ہے اور ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ ماسکو آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا۔

ڈیوی چیس کے انتقال کی خبر کے بعد دنیا بھر کے مداحوں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہیں ایک طرف ’لیلو اینڈ اسٹچ‘ میں اپنی معصوم اور دلکش آواز کے لیے یاد کیا جا رہا ہے، تو دوسری جانب ’دی رنگ‘ میں خوفناک کردار سمارا مورگن کی یادگار اداکاری بھی ہمیشہ ان کے مداحوں کے ذہنوں میں زندہ رہے گی۔

برطانوی حکام نے روسی تیل کی پابندیوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے جہاز کو تحیل میں لیا تھا۔ برطانوی وزیر دفاع ڈین جاروس کے مطابق تحویل میں لیے گئے جہاز کے عملے میں شامل بھارتی اور جارجیائی شہری اس وقت نیشنل کرائم ایجنسی کی تحقیقات میں تعاون کر رہے ہیں۔

بھارت اور امریکہ نے دہشت گردی، سرحدی سلامتی، منشیات کی اسمگلنگ اور مجرموں کے خلاف مشترکہ کارروائی پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ دفاعی شعبے میں بھی دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ مشترکہ فوجی مشقیں، جدید دفاعی ٹیکنالوجی کا تبادلہ اور دفاعی خریداری کے مختلف معاہدوں نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کو مزید فروغ دیا ہے۔

ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ ٹھاکر سکھویندر سنگھ سکھو نے چمبا ضلع کے مسروند-ہمل روڈ پر چھترونڈ کے قریب پیش آئے اس المناک سڑک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت اس غم کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی 15 لاکھ سے زائد مستفیدین کو 2,400 کروڑ روپے کی ترغیبی رقم ڈی بی ٹی کے ذریعے منتقل کریں گے، ملک بھر کے 200 صنعتی مراکز میں بھی بیک وقت پروگرام منعقد ہوں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا مذاکرات کا بنیادی مقصد ہے۔ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ جوہری مواد سے متعلق خدشات اپنی جگہ، لیکن اصل تشویش یہ ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ نے کہا کہ اپنی تنظیمی ناکامیوں کا الزام دوسروں پر ڈالنے کے بجائے اپوزیشن کو خود احتسابی کرنی چاہیے۔ قرآن کی آیت کا حوالہ دے کر اویسی نے اپوزیشن جماعتوں کو نصیحت دی۔

یہ معاملہ نومبر 2020 کا ہے، جب کولکاتا میں ایک سیاسی ریلی کے دوران ابھیشیک بنرجی نے مبینہ طور پر بی جے پی کے سینئر رہنما کیلاش وجے ورگیہ کے بیٹے آکاش وجے ورگیہ کو ’’غنڈا‘‘ قرار دیا تھا۔ بیان پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے آکاش وجے ورگیہ نے بھوپال کی خصوصی ایم پی/ایم ایل اے عدالت میں ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کے بعد ووزینا راتوں رات عالمی شہرت حاصل کرنے میں کامیاب۔ ان کی غیرمعمولی گول کیپنگ کے بعد ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد تقریباً 50 ہزار سے بڑھ کر گیارہ ملین ہوگئی۔