Bharat Express DD Free Dish

FIFA World Cup 2026: فیفا ورلڈ کپ 2026 میں عجب اتفاق، 18 برس پرانی یادگار تصویر کے بعد قسمت نے دوبارہ ملایا، فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے لیونل میسی اور لامین یامال

ہسپانوی کلب بارسلونا نے بھی اس یادگار تصویر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اسے ’’جادوئی تصویر‘‘ قرار دیا۔ یہ تصویر گزشتہ چند دنوں سے دنیا بھر میں فٹبال شائقین کے درمیان دوبارہ موضوع گفتگو بنی ہوئی ہے، کیونکہ اب یہی ننھا بچہ عالمی فٹبال کے عظیم ترین کھلاڑی کے خلاف ورلڈ کپ فائنل کھیلنے جا رہا ہے۔

نیویارک: دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے انگلینڈ کو سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے، جہاں اس کا مقابلہ یورپی چیمپئن اسپین سے ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی فٹبال کے دو مختلف ادوار کی علامت سمجھے جانے والے لیونل میسی اور لامین یامال پہلی بار میدان میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔ اگرچہ 39 سالہ لیونل میسی اور 19 سالہ لامین یامال پہلی مرتبہ ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گے، لیکن دونوں کی ملاقات آج سے تقریباً 18 برس پہلے ہو چکی تھی۔ سال 2008 میں بارسلونا کے کیمپ نو اسٹیڈیم میں کاتالان اخبار ڈیاریو اسپورٹ کے زیر اہتمام ایک خیراتی فوٹو شوٹ کے دوران اُس وقت کے 20 سالہ میسی نے ننھے لامین یامال کو، جو اپنی والدہ شیلا ایبانا کے ساتھ ایک چھوٹے سے پلاسٹک کے ٹب میں موجود تھے، گود میں اٹھا کر تصویر کھنچوائی تھی۔ یہ تاریخی تصویر فری لانس فوٹوگرافر جوان مونفورٹ نے لی تھی۔

یونیسیف نے یادگار تصویر شیئر کر کے سفر کو سراہا

ورلڈ کپ فائنل سے قبل یونیسیف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر میسی اور ننھے یامال کی وہ مشہور تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 18 برس قبل ایک خیراتی مہم کے دوران لامین یامال اور ان کی والدہ کی ملاقات لیونل میسی سے ہوئی تھی۔ تنظیم نے کہا کہ آج دونوں نہ صرف میدان میں لاکھوں لوگوں کے لیے تحریک ہیں بلکہ بچوں کے حقوق کے لیے یونیسیف کے خیر سگالی سفیر کی حیثیت سے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

بارسلونا نے بھی شیئر کی تاریخی تصویر

ہسپانوی کلب بارسلونا نے بھی اس یادگار تصویر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اسے ’’جادوئی تصویر‘‘ قرار دیا۔ یہ تصویر گزشتہ چند دنوں سے دنیا بھر میں فٹبال شائقین کے درمیان دوبارہ موضوع گفتگو بنی ہوئی ہے، کیونکہ اب یہی ننھا بچہ عالمی فٹبال کے عظیم ترین کھلاڑی کے خلاف ورلڈ کپ فائنل کھیلنے جا رہا ہے۔

میسی بمقابلہ یامال، فائنل پر دنیا کی نظریں

اسپین نے سیمی فائنل میں فرانس کو 0-2 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، جبکہ ارجنٹینا نے انگلینڈ کے خلاف ایک گول سے پیچھے ہونے کے باوجود 1-2 سے شاندار واپسی کرتے ہوئے فیصلہ کن کامیابی حاصل کی۔ میسی اس وقت گولڈن بوٹ کی دوڑ میں سرفہرست ہیں، جبکہ یامال، جو 17 برس کی عمر میں بیلون ڈی اور کے لیے نامزد ہونے والے کم عمر ترین فٹبالر بنے تھے، اب اپنے کیریئر کا سب سے بڑا مقابلہ کھیلنے جا رہے ہیں۔ ورلڈ کپ 2026 کا یہ فائنل صرف دو ٹیموں کی جنگ نہیں بلکہ دو نسلوں کے عظیم ترین ستاروں کے درمیان ایک تاریخی مقابلہ بھی ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read