Ganguly on Messi’s Retirement: ’’بہترین کھلاڑیوں کو کبھی نہ کبھی ریٹائر ہونا ہی پڑتا ہے…‘‘، میسی کے ریٹائرمنٹ پر گانگولی کا بیان
پانچ مرتبہ کی فیفا ورلڈ کپ فاتح برازیل کی ٹیم رواں سال دوستانہ میچ کھیلنے کے لیے بھارت آئے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان یہ تاریخی مقابلہ 3 اکتوبر کو کولکتہ کے وویکانند یوا بھارتی کریڑانگن میں کھیلا جائے گا۔
Lionel Messi Announces Retirement: ’’میرے پاس دینے کے لیے اب کچھ باقی نہیں‘‘ لیونل میسی نے بین الاقوامی فٹبال سے کیا ریٹائرمنٹ کا اعلان
مایہ ناز فٹبالر نے 2006 سے 2026 تک چھ فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کی۔ انہوں نے ورلڈ کپ کے 34 میچوں میں 21 گول کیے اور وہ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ فرانس کے کیلین ایمباپے 22 گول کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔
FIFA World Cup jackpot: اسپین16 سال بعد دوبارہ عالمی چیمپئن، چیمپئن ٹرافی کے ساتھ ‘گولڈن گلو’ اور ‘گولڈن بال’ پر بھی قبضہ
گولڈن گلوو کا ایوارڈ بہترین گول کیپنگ پر اسپین ہی کے اونائی سیمون کو ملا، جنہوں نے پورے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام میچوں میں صرف ایک گول ہونے دیا۔اس کے علاوہ بہترین نوجوان کھلاڑی کا ایوارڈ بھی اسپین کے پاؤ کیوبارسی کے حصے میں آیا۔
FIFA World Cup Final: فیفا ورلڈ کپ فائنل سے قبل فٹبال کا جنون عروج پر، کیرالہ میں پیر کو اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل، ریاست میں جشن کا ماحول
حکومت نے یہ فیصلہ اس لیے کیا ہے تاکہ طلبہ اسپین اور ارجنٹینا کے درمیان ہونے والا فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل رات دیر تک اطمینان سے دیکھ سکیں اور اگلی صبح کلاسوں میں حاضری کی فکر نہ ہو۔ فائنل پیر کو ہندوستانی وقت کے مطابق رات 12:30 بجے شروع ہونا ہے۔
FIFA World Cup Final: ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان مقابلہ آج ’’میسی کریں گے کمال، ارجنٹینا بنائے گی تاریخ‘‘ فیفا عالمی کپ فائنل سے قبل شائقین کی پیش گوئی
آج دیر رات فیفا عالمی کپ کے فائنل میں ارجنٹینا اور اسپین آمنے سامنے ہوں گے۔ ارجنٹینا مسلسل دوسری مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی ہے، جب کہ اسپین 16 سال بعد ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوا ہے۔
FIFA World Cup 2026: فیفا ورلڈ کپ 2026 میں عجب اتفاق، 18 برس پرانی یادگار تصویر کے بعد قسمت نے دوبارہ ملایا، فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے لیونل میسی اور لامین یامال
ہسپانوی کلب بارسلونا نے بھی اس یادگار تصویر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اسے ’’جادوئی تصویر‘‘ قرار دیا۔ یہ تصویر گزشتہ چند دنوں سے دنیا بھر میں فٹبال شائقین کے درمیان دوبارہ موضوع گفتگو بنی ہوئی ہے، کیونکہ اب یہی ننھا بچہ عالمی فٹبال کے عظیم ترین کھلاڑی کے خلاف ورلڈ کپ فائنل کھیلنے جا رہا ہے۔
FIFA World Cup 2026: ارجنٹینا نے سوئٹزرلینڈ کو ایکسٹرا ٹائم میں 3-1 سے ہرا کر چھٹی بار ورلڈ کپ سیمی فائنل میں جگہ بنائی
دوسرے ہاف میں مقابلہ کافی ڈرامائی رہا اور ریفری کے ایک فیصلے نے ایک بار پھر تنازع کھڑا کر دیا۔ سوئٹزرلینڈ نے 67ویں منٹ میں ڈین اینڈوئے کے گول کی مدد سے اسکور 1-1 سے برابر کر دیا۔ اسی دوران بریل ایمبولو سے ٹکرانے پر ارجنٹینا کے لیاندرو پریڈیس کو یلو کارڈ دکھایا گیا،
PM Modi returns home after successful five-nation tour: پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد ملک لوٹے پی ایم مودی، عالمی سطح پر بلند کی ہندوستان کی آواز
پی ایم مودی کا یہ دورہ نہ صرف افریقہ اور کیریبین ممالک کے ساتھ ہندوستان کے نئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے بلکہ گلوبل ساؤتھ میں ہندوستان کی گونج کو بھی اجاگر کرتا ہے۔
Argentina reiterates its commitment: ارجنٹائن نے ہندوستان کے ساتھ زرعی تعاون کے اپنے عزم کا کیا اعادہ، پی ایم مودی کے دورے کا اثر
ماریانو کزینو نے کہا کہ زراعت ہمارے دوطرفہ تعلقات کے ستونوں میں سے ایک ہے۔ چند روز قبل ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بیونس آئرس کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے صدر جیویئر میلی سے ملاقات کی۔ اس تاریخی ملاقات کے دوران جمہوری اقدار، قانون کی حکمرانی، آزاد منڈیوں، کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے ان کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔
“My visit to Argentina has been a productive one”: ہماری بات چیت سے ہماری دوطرفہ دوستی کو ملے گی رفتار…‘‘، پی ایم مودی نے ارجنٹائن دورے کو نتیجہ خیز قرار دیا
وزیر اعظم نے ارجنٹائن کے صدر جیویئر میلی کے ساتھ وسیع پیمانے پر بات چیت کی۔ دونوں لیڈران نے دو طرفہ تجارت کو متنوع بنانے اور دفاع، اہم معدنیات، دواسازی، توانائی اور کان کنی جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔





