Bharat Express DD Free Dish

PM Modi returns home after successful five-nation tour: پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد ملک لوٹے پی ایم مودی، عالمی سطح پر بلند کی ہندوستان کی آواز

پی ایم مودی کا یہ دورہ نہ صرف افریقہ اور کیریبین ممالک کے ساتھ ہندوستان کے نئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے بلکہ گلوبل ساؤتھ میں ہندوستان کی گونج کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی گھانا، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو، ارجنٹائن، برازیل اور نمیبیا کا دورہ کرنے کے بعد جمعرات (10 جولائی) کو ہندوستان واپس آگئے ہیں۔ وزارت خارجہ کے مطابق پی ایم مودی کا یہ دورہ نہایت کامیاب رہا ہے۔ پی ایم مودی نے اپنے پانچ ممالک کے دورے میں ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔ وہ اب تک 17 غیر ملکی پارلیمانوں میں تقریریں کر چکے ہیں، جو کانگریس کے تمام سابق وزرائے اعظم کے کل ریکارڈ کے برابر ہے۔ انھوں نے یہ کارنامہ گھانا، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو اور نمیبیا میں جولائی 2025 کے پہلے ہفتے میں حالیہ تقاریر کے ذریعے حاصل کیا ہے۔ یہ سرگرمیاں ظاہر کرتی ہیں کہ پی ایم مودی ہندوستان کے سب سے زیادہ سرگرم رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔

پی ایم مودی نے سابق وزرائے اعظم کا ریکارڈ توڑا

کانگریس پارٹی کے سابق وزرائے اعظم نے کئی دہائیوں میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا، جن میں منموہن سنگھ سات بار، اندرا گاندھی چار بار، جواہر لال نہرو تین بار، راجیو گاندھی دو بار اور پی وی۔ نرسمہا راؤ ایک بار یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ تاہم پی ایم مودی نے صرف ایک دہائی میں ان سب کے برابر کام انجام دیا ہے، جو ہندوستان کے سفارتی انداز میں تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کا حالیہ دورہ نہ صرف افریقہ اور کیریبین ممالک کے ساتھ ہندوستان کے نئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے بلکہ گلوبل ساؤتھ میں ہندوستان کی گونج کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

پی ایم مودی کو کئی ممالک نے اپنے اعلیٰ ترین اعزازات سے نوازا

اس دورے میں پی ایم مودی کو گھانا میں ’’آرڈر آف دی اسٹار آف گھانا‘‘ سے نوازا گیا، جو 30 سال سے زیادہ عرصے میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا پہلا دورہ تھا۔ اس کے علاوہ برازیل نے انھیں اپنا سب سے بڑا اعزاز ’’گرینڈ کالر آف دی نیشنل آرڈر آف دی سدرن کراس‘‘ دیا۔ اس سے قبل گزشتہ جمعہ کو پی ایم مودی کو ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے دو روزہ دورے کے دوران ’’دی آرڈر آف دی ریپبلک آف ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو‘‘ اعزاز سے نوازا گیا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے غیر ملکی رہنما بنے۔ وہیں بدھ کے روز وزیر اعظم مودی کو نمیبیا کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز ’’آرڈر آف دی موسٹ اینشینٹ ویلویچیا مرابلس‘‘ سے بھی نوازا گیا۔ یہ پی ایم مودی کا 27 واں عالمی اعزاز تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read