Bharat Express

Namibia

گینگوب نے اپنی زندگی کی تقریباً تین دہائیاں بوتسوانا اور امریکہ میں گزاریں۔ نمیبیا میں اس سال کے آخر میں صدارتی اور قومی اسمبلی کے انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔

پروجیکٹ چیتا "ہندوستان اور نمیبیا کے درمیان دوستی کی ایک نئی علامت" کے طور پر ابھرا ہے۔ جے شنکر نے کہا کہ کہ کئی دہائیوں کی مشترکہ سیاسی جدوجہد،  عصری دنیا کی تیاری کا چیلنج، ٹیکنالوجی کا وعدہ، مشترکہ ٹریننگ کا جوش اور مشترکہ تجربات ان چیزوں میں سے ہیں جو ہندوستان اور نمیبیا کو کئی طریقوں سے ایک دوسرے کے ساتھ باندھتے ہیں۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے نمیبیا یونیورسٹی کے مکمل طور پرتیار آئی ٹی سنٹر کا افتتاح کیا جسے ہندوستانی تعاون سے بنایا گیا  ہے ۔ جسے انڈیا نمیبیا سنٹر آف ایکسیلنس ان انفارمیشن ٹیکنالوجی یعنی آئی این سی ای آئی ٹی کے نام سے جانا جاتا ہے ۔

مرکزی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پیر کو ہندوستان اور نمیبیا کے درمیان تعاون کے پہلے مشترکہ کمیشن کی مشترکہ صدارت کی جس میں نمیبیا کے نائب وزیر اعظم نیتمبو نندی-ندیتواہ نے توانائی، گرین ہائیڈروجن، نقل و حمل، کنیکٹیویٹی، ڈیجیٹل، فارماسیوٹیکل، خوراک کی حفاظت، سائنس، ٹیکنالوجی ، ثقافت اوردونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

جنوبی افریقہ کےشہر کیپ ٹاون میں منعقد ہونے والے برکس وزرائے خارجہ اجلاس سے قبل مرکزی وزیرخارجہ ایس جئے شنکر نے سعودی عرب، روس اور جنوبی افریقہ کے وزرائے خارجہ سے خاص ملاقات کی ہے اور باہمی مفادات کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر جنوبی افریقہ اور نامیبیا کے دورہ پر جائیں گے۔ یہ دورہ یکم جون سے 6 جون تک رہے گا۔