Habiburrahman
Bharat Express News Network
Government sets record in GST collection: جی ایس ٹی کلیکشن معاملہ میں حکومت نے بنایا ریکارڈ، اپریل میں وصول کیے 2.37 لاکھ کروڑ روپے
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اپریل کے دوران جی ایس ٹی کلیکشن 12.6 فیصد اضافہ کے ساتھ 2.37 لاکھ کروڑ روپے کے بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
Caste-based census should be transparent: ذات پر مبنی مردم شماری شفاف، مکمل اور سیاسی مفاد پرستی سے پاک ہو: پروفیسر سلیم انجینئر
"ہم امید کرتے ہیں کہ یہ مردم شماری درست اعداد و شمار فراہم کرے گی تاکہ مختلف طبقات کے لیے عدل پر مبنی بہتر فلاحی پالیسیز بنائی جاسکیں اور محروم طبقات کی سماجی و معاشی ترقی کو ممکن بنایا جا سکے۔ یہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ صرف وہی چیز بہتر طور پر نظم و نسق میں آ سکتی ہے جسے ناپنے کا کوئی پیمانہ موجود ہو"
Terrible destruction due to fire in Israel: اسرائیل میں آگ سے بھیانک تباہی، جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے لیے کئی ممالک نے طیارے بھیجے
آگ بدھ کے روز دوپہر کے قریب بھڑک اٹھی اور گرم، خشک موسم اور تیز ہواؤں کے باعث شعلوں نے دیودار کے جنگل کو تیزی سے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بیت المقدس کی فضا دھوئیں سے خاکستر ہو گئی اور احتیاطاً کئی کمیونٹیز کو خالی کروا لیا گیا۔
Municipal Corporation Vs Aligarh Muslim University: علی گڑھ میں 126 کروڑ روپے مالیت کی زمین میونسپل کارپوریشن نے اپنے قبضے میں لی، زمین پر مالکانہ حق کا لگایا بورڈ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے زمین پر اپنی ملکیت کا کیا دعویٰ
علی گڑھ میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے زمین اپنے قبضے میں لے لی اور اس پر مالکانہ حق کی نشاندہی کرنے والا بورڈ بھی نصب کردیا ہے۔ اے ایم یو کے ترجمان نے زمین پر یونیورسٹی کی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہوئے عدالت سے کا رخ کرنے کی بات کہی ہے۔
PM Modi and Amit Shah on Gujarat Day: وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے گجرات دِوَس پر ریاست کے لوگوں کو مبارکباد دی
وزیراعظم نے گجرات کے لوگوں کو ان کے ریاستی دن کے قابل فخر موقع پر میری نیک خواہشات پیش کیں اور کہا ریاست نے اپنی ثقافت، کاروباری جذبے اور ترقی کے لیے خود کو ممتاز کیا ہے۔ گجرات کے لوگوں نے مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ دعا ہے کہ ریاست ترقی کی نئی بلندیوں کو حاصل کرتی رہے۔
Rahul Gandhi meets family of Phalagam victim in Kanpur: راہل گاندھی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے میں جان گنوانے والےشبھم دویدی کے اہل خانہ سے کی ملاقات، متاثرہ خاندانوں کے لیےانصاف کا مطالبہ
جموں و کشمیر کے پہلگام میں منگل 22 اپریل کو ہوئے دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں میں کانپور کے تاجر شبھم دویدی بھی شامل تھے۔ شبھم کی شادی رواں سال 12 فروری کو ہوئی تھی، پہلگام میں دہشت گردوں نے ان کی اہلیہ کے سامنے ہی انہیں گولی مار دی تھی۔
Amit Shah Pays Tribute On Basava Jayanti: وزیرداخلہ امت شاہ نے جگد گرو بسویشورا کو بسوا جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا
بسوا جینتی کے مقدس موقع پر جگد گرو بسویشورا جی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انسانیت ان کے اس وژن کی مقروض ہے جس کے تحت انہوں نے انوبھوامنڈپم کے ذریعے اشتراک، مساوات اور بھکتی پر مبنی تہذیبی اقدار پر مبنی جمہوریت کی بنیاد رکھی۔ ان کا ورثہ ہمیشہ انسانیت کو ایک بہتر دنیا کی جانب رہنمائی کرتا رہے گا: وزیر داخلہ امت شاہ
PM to visit Maharashtra, Kerala and Andhra Pradesh: وزیر اعظم یکم اور 2 مئی کو مہاراشٹر، کیرالہ اور آندھرا پردیش کا دورے پر، بھارت تقریباً 25 ممالک کی وزارتی شرکت داری والے عالمی میڈیا ڈائیلاگ کی میزبانی کرے گا
وزیر اعظم ممبئی میں ورلڈ آڈیو ویژوئل اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز) کا افتتاح کریں گے، کیرالہ میں ویزنجم بین الاقوامی گہرے پانی والی کثیر مقصدی بندرگاہ کو قوم کے نام وقف کریں گے، امراوتی میں 58,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ اسے بھی قوم کے نام وقف کریں گے۔
Wall Collapse At Simhachalam Temple: سمہاچلم مندر میں دیوار گرنے سے 8 عقیدت مند جاں بحق، وزیراعظم مودی کا اظہارافسوس، مالی امداد کی یقین دہانی
وزیراعظم مودی نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے وزیراعظم راحت فنڈ سے مالی امداد کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا: "وشاکھاپٹنم میں دیوار گرنے کا سانحہ بہت ہی افسوسناک ہے۔ جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی، اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔" انہوں نے ہر جاں بحق کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے امداد کا اعلان کیا۔
14 Dead In Kolkata Hotel Fire: کولکاتہ ہوٹل میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک، وزیراعظم مودی کا اظہارتعزیت اور متاثرین کے لیے مالی امداد کا اعلان
ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ آگ لگنے کے بعد متاثرین اپنے کمروں میں پھنس گئے تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ اور دھوئیں نے بہت تیزی سے پھیل کر فرار کے راستے بند کر دیے، جس کی وجہ سے بہت سے افراد باہر نہیں نکل سکے۔





