Bharat Express DD Free Dish

Mexico Mayoral candidate & three others shot dead: میکسیکو میں خاتون میئر امیدوار کا گولی مار کر قتل، بیس منٹ تک چلتی رہیں گولیاں، دیگر تین افراد بھی مارے گئے

میکسیکو کی ریاست ویراکروز میں میئر امیدوار یسونیا لارا کو پریڈ کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ واقعہ فیس بک لائیو پر براہِ راست نشر ہوا

میکسیکو کی ریاست ویرا کروز میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں میئر کے عہدے کی امیدوار سمیت چار افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، یہ واردات اتوار کو اس وقت پیش آئی جب یسونیا لارا گوٹیریز نامی امیدوار ٹیکسسٹیپک میں ایک انتخابی پریڈ کی قیادت کر رہی تھیں۔ وہ بڑی تعداد میں موجود حامیوں کے درمیان موجود تھیں کہ اچانک حملہ آوروں نے گولیاں برسا دیں۔ رپورٹس کے مطابق، اس لرزہ خیز واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر براہِ راست نشر ہوئی، جس نے عوامی سطح پر شدید خوف و ہراس پھیلا دیا۔

فیس بُک لائیو پر دستیاب ویڈیو میں مسلسل 20 منٹ تک گولیوں کی آواز سنی جا سکتی ہے۔ ٹیکسسٹیپک کی سڑکوں پر پریڈ کے دوران کئی لوگ نعرے بازی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔ تبھی اچانک گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے پورا علاقہ گونج اٹھا اور یہ سلسلہ 20 منٹ تک جاری رہا۔

میکسیکو کے صدر کلاؤڈیا شنبام نے پیر کو پریس کانفرنس کے دوران اس قتل عام کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا ہے کہ حملے کے پیچھے کا مقصد ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔ ویرا کروز کے افسر اس کی جانچ کر رہے ہیں۔ اسٹیٹ اٹارنی جنرل کے آفس کے مطابق یسونیا لارا گوٹیریز برسراقتدار پارٹی کی رکن تھیں۔ گولی باری میں یسونیا کے علاوہ 3 دیگر لوگوں کی بھی گولی لگنے سے جان چلی گئی۔ وہیں 3 افراد شدید طور پر زخمی ہیں۔

ویرا کروز  کے گورنر روسیو ناہلے نے ’ایکس‘ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا، ’’کوئی بھی عہدہ یا دفتر کسی بھی شخص کی زندگی سے بڑا نہیں ہوتا ہے۔ ہم اس واقعہ کے ملزم کی تلاش کر رہے ہیں۔ جس نے بھی یسونیا لارا گوٹیریز سمیت ان کے حامیوں کا قتل کیا ہے، اسے بخشا نہیں جائے گا۔ ہم نے پولیس کو جلد سے جلد قاتل کو ڈھونڈ نکالنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے جب میکسیکو میں کسی سیاسی امیدوار پر اس طرح کا حملہ کیا گیا ہے۔ 2024 میں میکسیکو میں 661 حملے دیکھنے کو ملے تھے۔ گزشتہ سال مئی میں بھی گویریرو میں میئر عہدہ کے امیدوار کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read