Bharat Express DD Free Dish

Habiburrahman




Bharat Express News Network


وزیر اعظم مودی منگل کو سائپرس کے دورے کے بعد کینیڈا پہنچے، جہاں وہ G7 اجلاس کے موقع پر کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی سمیت کئی G7 رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ منگل کی شام وزیر اعظم مودی کروشیا کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ اپنے کثیر ملکی دورے کو جاری رکھیں گے۔

تجزیہ کار اور رہنما وزیر اعظم مودی کی کینیڈا آمد کو بھارت-کینیڈا تعلقات میں ایک ممکنہ "ٹرننگ پوائنٹ" کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جو سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے دور میں تناؤ کا شکار ہو گئے تھے۔ جبکہ وزیر اعظم مودی G7 سمٹ میں عالمی اور "ساوتھ-ساوتھ" ترجیحات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، یہ گینگ کریک ڈاؤن ان کے دورے کو ایک مقامی مگر انتہائی اہم زاویہ فراہم کرتا ہے۔

روہت شرما اور ویرات کوہلی کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے سے پہلے، BCCI  نے بمراہ کو قیادت کی پیشکش کی تھی۔ تاہم، بمراہ نے یہ ذمہ داری لینے سے انکار کر دیا، اور اس کی وجہ اپنی فٹنس اور ٹیم کے مفاد کو ترجیح دینا بتائی۔

اطلاعات کے مطابق عدالت میں قتل، ثبوت مٹانے اور دیگر دفعات کے تحت مسکان اور ساحل کے خلاف باقاعدہ الزامات طے کر دیے گئے ہیں، جسے کیس میں ایک نیا موڑ تصور کیا جا رہا ہے۔ اب اس معاملے کی اگلی سماعت 23 جون کو ہوگی۔

دہلی سے پیرس جانے والی AI143 پرواز کی تکنیکی خرابی کے باعث منسوخی سے مسافر پریشان ہیں۔ پچھلے کچھ عرصے میں ایئر انڈیا کی پروازوں میں بار بار تکنیکی مسائل دیکھنے کو ملے ہیں۔ کچھ دن پہلے ہی گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ سے ایئر انڈیا کی ایک اور پرواز AI171 اڑان بھرنے کے فوراً بعد حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے باعث دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ساتھ ہی کچے تیل کی قیمتوں میں بھی تیزی آئی ہے۔ اگر دونوں ممالک کے درمیان حالات جلد معمول پر نہ آئے تو تیل کی قیمتیں آسمان کو چھو سکتی ہیں۔

شدید گرمی سے پریشان لوگوں کو موسم نے بڑی راحت دی ہے۔ صبح سے ہی آسمان پر بادل دکھائی پڑ رہے تھے اور دوپہر کے بعد ہلکی بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں نے ماحول خوشنما بنا دیا، پھر بارش نے تیزی اختیار کر لی۔

ان کرکٹروں پر آن لائن سٹہ لگانے والی ایپ کے لیے تشہیر کرنے کا الزام ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ای ڈی 1XBET  جیسے ممنوعہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمس کی جانچ کر رہا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی جی7 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے کینیڈا میں موجود ہیں۔ بھارت اگرچہ اس کا باضابطہ رکن نہیں ہے، مگر 2003 سے آؤٹ ریچ پارٹنر کے طور پر اس میں شامل ہوتا رہا ہے۔ جی7 کا قیام 1975 میں عمل میں آیا تھا، مگر آج بھی بھارت اور چین اس کا حصہ نہیں ہیں، حالانکہ یہ دونوں ممالک دنیا کی چار بڑی معیشتوں میں شمار ہوتے ہیں۔

گزشتہ ہفتے ایران نے کہا تھا کہ تہران ایٹمی بم بنانے کے دہانے پر ہے۔ ایران ہمیشہ یہ کہتا رہا ہے کہ اس کا نیوکلیئر پروگرام پُرامن مقاصد کے لیے ہے۔ IAEA نے گزشتہ ہفتے واضح طور پر کہا تھا کہ ایران NPT کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔