Bharat Express DD Free Dish

Habiburrahman




Bharat Express News Network


کمپنی کے بیان کے مطابق یہ منصوبہ بھارت کے سیمی کنڈکٹر سفر میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ فی الوقت اس یونٹ میں تقریباً 2 ہزار افراد کام کر رہے ہیں، جبکہ مستقبل میں 5 ہزار براہِ راست روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

نوجوانوں اور اختراع کاروں کو جوڑنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیرِ اعظم نے ’’انڈیا۔اسرائیل اکیڈمک فورم‘‘ کے قیام کا اعلان بھی کیا، جس کے ذریعے طلبہ، محققین اور جدت کاروں کے درمیان اشتراک کو فروغ دیا جائے گا۔

وزیراعظم نریندر مودی اور صدر اسحاق ہرزوگ نے صدارتی گارڈن میں ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے صدر ہرزوگ کو بھارت کے دورے کی باضابطہ دعوت بھی دی۔

دہشت گردی کے خلاف مشترکہ مؤقف کا اعادہ۔ دورے کے دوران اختراع، ثقافتی تبادلے، مینوفیکچرنگ، مصنوعی ذہانت اور دیگر شعبوں سمیت مجموعی طور پر 27 مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے گئے۔

بھارت اور اسرائیل کے درمیان یو پی آئی کے کراس بارڈر استعمال پر معاہدہ، اے آئی اور کوانٹم ٹیکنالوجی میں بھی تعاون کا فیصلہ۔ اس شراکت داری کے تحت یو پی آئی کو اسرائیل کے مقامی ادائیگی نظام سے منسلک کیا جائے گا، جس سے ڈیجیٹل لین دین زیادہ تیز، محفوظ اور کم لاگت والے ہوں گے۔

انسٹاگرام پر ان کی مقبولیت نوجوانوں کے ساتھ براہ راست رابطے کو مضبوط بناتی ہے، جو مستقبل کے ووٹروں تک رسائی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر بھی اتنی بڑی ڈیجیٹل موجودگی بھارت کی ’’سافٹ پاور‘‘ کو تقویت دیتی ہے اور عالمی سطح پر ملک کی شبیہ مضبوط بناتی ہے۔ یوں 10 کروڑ فالوورز کا یہ سنگ میل مالی نہیں بلکہ سیاسی اور سماجی اثر و رسوخ کے اعتبار سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

ہندوستان کے عوام فلسطینی مسئلے کو محض ایک جغرافیائی یا سیاسی معاملہ نہیں بلکہ ایک اخلاقی اور انسانی مسئلہ سمجھتے ہیں۔ ہندوستان کی روح ہمیشہ مذہب، جغرافیہ یا سیاسی مصلحت سے بالاتر ہو کر مظلوموں کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ ہندوستان کا یہی تہذیبی مزاج اپنی قیادت کو ناانصافی کے خلاف سچ اور جرات کے ساتھ بولنے کا تقاضا کرتا ہے۔

تین ججوں کی بنچ سے خارج عرضی دوسری بنچ تک کیسے پہنچی؟ داخلی نظام پر سوال، اصلاحات کا عزم۔ چیف جسٹس نے اسے عدالت کی داخلی لسٹنگ پالیسی اور طریقۂ کار کی واضح خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ اس نوعیت کا واقعہ عدالتی نظم و نسق پر سنگین سوالات کھڑے کرتا ہے۔

ریگولیٹر نے ایئر لائنز کے لیے یہ بھی لازمی قرار دیا ہے کہ پرواز کی منسوخی یا مسافر کے سفر نہ کرنے کی صورت میں تمام قانونی ٹیکس اور مسافر سے متعلق فیس واپس کی جائیں، چاہے بنیادی کرایہ ناقابل واپسی ہی کیوں نہ ہو۔ نئے فیصلے کو مسافروں کے لیے ایک بڑی سہولت اور شفافیت کی سمت اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

دولت مشترکہ کھیلوں کی تاریخ میں بھارت نے نشانے بازی میں اب تک سب سے زیادہ 135 تمغے جیتے ہیں۔ یہ کھیل دولتِ مشترکہ مقابلوں میں بھارت کے لیے سب سے زیادہ کامیاب ثابت ہوا ہے۔