Habiburrahman
Bharat Express News Network
PM Modi unveils name of complex housing: وزیراعظم نریندر مودی نے پی ایم او، این ایس سی ایس اور کابینہ سکریٹریٹ کے نئے کمپلیکس کا نام ’سیوا تیرتھ‘ رکھا
قومی دارالحکومت میں انتظامی ڈھانچے کی بڑی تبدیلی، جدید اور شہری مرکز حکمرانی کے نظام کی جانب اہم قدم۔ اس نئے عمارت کمپلیکس جس کا نام ’سیوا تیرتھ‘ رکھا گیا ہے، اس میں وزیراعظم کا دفتر (پی ایم او)، نیشنل سکیورٹی کونسل سکریٹریٹ (این ایس سی ایس) اور کابینہ سیکریٹریٹ قائم ہوں گے۔ یہ تمام دفاتر اس سے قبل مختلف مقامات پر کام کر رہے تھے۔
PM Modi to visit Meerut: وزیراعظم نریندر مودی 22 فروری کو جائیں گے میرٹھ، میٹرو اور نمو بھارت ٹرین کا کریں گے افتتاح
مغربی اتر پردیش میں شہری ٹرانسپورٹ منصوبوں سے علاقائی رابطہ مضبوط اور معاشی سرگرمیوں میں تیزی متوقع۔ یہ دورہ مغربی اترپردیش میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے حوالے سے نہایت اہم سمجھا جا رہا ہے، جس کے ذریعے میرٹھ کو ایک ابھرتے ہوئے شہری اور معاشی مرکز کے طور پر فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
Seva Teerth: ’سیوا تیرتھ‘ سے وزیراعظم نریندر مودی کے پہلے فیصلے، خواتین، نوجوانوں اور کسانوں سے متعلق اہم منصوبوں کی منظوری
وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز نئے وزیراعظم دفتر (پی ایم او) ’سیوا تیرتھ‘ کا افتتاح کیا۔ فلاحی اسکیموں، لکھپتی دیدی ہدف میں توسیع، زرعی بنیادی ڈھانچے اور اسٹارٹ اپ فنڈ کو منظوری بھی دی۔
You’re a great storyteller: ’’آپ بہترین کہانی گو ہیں‘‘ جیا بچن نے فلمی ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافے کیلئے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن پر کیا طنز
جیا بچن کے اعتراض کا جواب دیتے ہوئے نرملا سیتارمن نے واضح کیا کہ تفریحی ٹیکس اور فلمی ٹکٹوں کی قیمتیں مرکز کے دائرۂ اختیار میں نہیں آتیں بلکہ یہ ریاستی حکومتوں کا معاملہ ہیں۔ انہوں نے کہا: ’’تفریحی ٹیکس اور ٹکٹ کی قیمتیں ریاستی سبجیکٹ ہیں۔ اس حوالے سے مجھ سے سوال کرنے کا کوئی مطلب نہیں۔‘‘
Helena Roerich International Medal: پروفیسر میتا نارائن ’ہیلینا ریرخ انٹرنیشنل میڈل‘ حاصل کرنے والی پہلی بھارتی بنیں، بھارت-روس ثقافتی تعلقات میں اہم سنگ میل
روس کے سب سے باوقار ثقافتی اعزاز سے ماسکو میں شاندار تقریب کے دوران نوازا گیا، یہ میڈل مشہور روسی فلسفیہ، ادیبہ اور ثقافتی شخصیت ہیلینا ریرخ (1879–1955) کی یاد میں دیا جاتا ہے، جو ماسکو کی ’ہیلینا ریرخ چیریٹیبل فاؤنڈیشن‘ کی جانب سے ہر سال ان شخصیات کو عطا کیا جاتا ہے جنہوں نے ثقافت، فنونِ لطیفہ، سائنس اور انسانی اقدار کے فروغ میں نمایاں خدمات انجام دی ہوں۔
Karmayoga In Action: میڈیا کارکنوں کے لیے دہلی میں 13 فروری کو برہما کماریز کا خصوصی پروگرام، سی ایم ڈی اُپیندر رائے کریں گے شرکت
اقوام متحدہ سے اعزاز یافتہ روحانیت سے متعلق تنظیم برہما کماریز کی جانب سے دہلی میں میڈیا کارکنوں کے لیے خصوصی پروگرام، نشست ذہنی سکون، یکسوئی اور اسٹریس مینجمنٹ پر مرکوز ہوگی۔
Budget 2026: ایم ایس ایم ای اور اسکل ڈیولپمنٹ پر زور، وزیراعظم مودی نے کی وزیر خزانہ کی ’ریفارم ایکسپریس‘ کی ستائش
پی ایم مودی نے مرکزی بجٹ 2026-27 کو بھارت کے ’اقتصادی انقلاب‘ کا بلیو پرنٹ قرار دیا، روزگار، جدید انفراسٹرکچر، صحت اور تعلیم کو نئی رفتار دینے کا خاکہ پیش۔
Dayanand Saraswati’s birth anniversary: سوامی دیانند سرسوتی کی جینتی پر امت شاہ نے پیش کیا خراج عقیدت، کہا-’’سوامی جی سوراج، سودیشی اور خودانحصاری کے علمبردار تھے‘‘
آریہ سماج کے بانی کی جینتی کے موقع پر امت شاہ، یوگی آدتیہ ناتھ اور نائب سنگھ سینی سمیت کئی بڑے رہنماؤں نے خراج عقیدت پیش کیا۔ دیانند سرسوتی کی جینتی کے موقع پر ملک بھر میں مختلف پروگراموں اور تقاریب کا اہتمام کیا گیا، جہاں ان کی اصلاحی تحریک، ویدک تعلیمات اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
BJP Kerala Victory: ترواننت پورم میونسپل کارپوریشن کے منتخب نمائندوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات، پارٹی کے فروغ اور عوامی رابطے مضبوط کرنے پر زور
وزیراعظم نے کہا کہ کیرالہ کے عوام ایل ڈی ایف اور یو ڈی ایف سے مایوس ہو چکے ہیں اور اب وہ بی جے پی-این ڈی اے کی طرف بڑی امیدوں کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔ ان کے مطابق ریاست میں سیاسی تبدیلی کی فضا بن رہی ہے اور عوام ترقی، شفافیت اور بہتر نظم و نسق چاہتے ہیں۔
Centre’s funds not free pool of cash: ’’مرکز کے فنڈز کوئی کھلا خزانہ نہیں، عوام کی محنت کی کمائی ہیں‘‘ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کا دو ٹوک
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا ہے کہ ’’مرکز کے فنڈز کوئی مفت کی رقم نہیں ہیں، بلکہ یہ ہر شہری کی محنت کی کمائی ہیں۔ ہم کسی مصنوعی ڈیڈ لائن یا سیاسی مطالبے کو پورا کرنے کے لیے عوامی پیسے کو ضائع نہیں کریں گے۔ ایک نہایت شفاف طریقہ کار موجود ہے اور ہم اسی کے مطابق کام کرتے ہیں۔‘‘





