Bharat Express DD Free Dish

Habiburrahman




Bharat Express News Network


خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اسرائیلی حملوں میں ایران کے وزیرِ دفاع امیر نصیر زادہ اور اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) کے کمانڈر محمد پاکپور ہلاک ہو گئے ہیں۔ تاہم ایران کی جانب سے ان اطلاعات کی تاحال سرکاری تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

محبوبہ مفتی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایران نے بحرین میں واقع ایک امریکی فوجی اڈے کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ مائکرون کی یہ فیسلٹی بھارت اور امریکہ کے درمیان مضبوط تعاون اور شراکت داری کا ثبوت ہے، خصوصاً اے آئی اور چِپ جیسی جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا انسانی مستقبل سے جڑی ان دونوں ٹیکنالوجیز کی سپلائی چین کو محفوظ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ڈاکٹر دنیش شرما نے زور دے کر کہا کہ آج ذات پات نہیں بلکہ سناتن اور سماجی اتحاد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل عرصے بعد معاشرہ ایک بار پھر متحد نظر آ رہا ہے اور مہاکمبھ، ماغ میلہ اور مختلف تہواروں نے سماج کو ایک لڑی میں پرو دیا ہے، جسے اب بکھرنے نہیں دینا چاہیے۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ یہ تاریخی کارنامہ خطے کے نوجوان کھلاڑیوں کو بڑے خواب دیکھنے اور کھیلوں میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دے گا۔ انہوں نے اس شاندار کامیابی پر پوری ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کی اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ریاست گجرات کے وزیراعلیٰ بھُوپیندر پٹیل کی قیادت میں ریاستی حکومت، مائکرون کی ٹیم، انجینئرز اور کارکنوں کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ جب نیت صاف ہو اور ترقی کا جذبہ مضبوط ہو تو پالیسیاں واضح اور فیصلے تیز رفتار ہو جاتے ہیں۔

میڈیا کے لیے جاری اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کئے گئے مشترکہ فوجی حملے ایران کی قومی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔ ایسے وقت میں جب یہ خطہ پہلے ہی سے عدم استحکام اور انسانی بحرانوں سے دوچار ہے، یہ فوجی کارروائی کشیدگی میں مزید اضافہ اور عام شہریوں کی مشکلات کا سبب بنے گی۔

تازہ اطلاعات کے مطابق ایران نے خطے میں موجود امریکہ کے سات فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ اسرائیل کو شامل کیا جائے تو آٹھ ممالک اس کشیدگی کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب، اردن، بحرین، کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات میں قائم امریکی تنصیبات کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

اس فوجی تصادم میں ایک جانب امریکہ اور اسرائیل ایران کو نشانہ بنا رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب ایرانی افواج اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے خلیجی خطے میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ کر رہی ہیں۔ موجودہ صورتحال کے باعث نہ صرف فضائی سفر متاثر ہوا ہے بلکہ عالمی منڈیوں، تیل کی قیمتوں اور خطے میں مقیم لاکھوں غیر ملکیوں پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کرناٹک کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر پہلی بار خطاب اپنے نام کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ ’’جموں و کشمیر کا بہترین وقت آ گیا ہے۔ جب میں اپنی کرکٹ ٹیم کو رنجی ٹرافی جیتتے دیکھ رہا ہوں تو میرے جذبات الفاظ سے بالاتر ہیں۔‘‘