Bharat Express DD Free Dish




Bharat Express News Network


مذہبی مقدس مقامات کسی معاشرے کی زندگی میں صرف اینٹ، پتھر اور چونے سے بنی ہوئی عمارتیں نہیں ہوتے ہیں بلکہ مسجد کی اذان، مدرسے کی درس گاہ، درگاہ کی خاموش فضا، خانقاہ کی روحانی مجلس، مندر کی گھنٹی، چرچ کی عبادت، گردوارے کی خدمت اور دوسرے مذہبی مراکز انسانی زندگی کے ان گوشوں سے وابستہ ہوتے ہیں جہاں عقیدہ، تہذیب، روایت اور اجتماعی یادیں ایک دوسرے سے مربوط ہوتی ہیں۔ کسی بستی میں ایک مذہبی مقام اگر کئی نسلوں سے قائم ہو تو وہ وہاں رہنے والوں کے لیے محض زمین پر بنی ہوئی ایک عمارت نہیں رہتا بلکہ ان کی روزمرہ زندگی اور اجتماعی حافظے کا حصہ بن جاتا ہے۔

ہندوستانی سناتن روایت میں اکھاڑوں کی ایک منفرد اہمیت رہی ہے۔ صدیوں سے ان اداروں نے مذہب، روحانیت اور ہندوستانی ثقافتی اقدار کے تحفظ میں کردار ادا کیا ہے۔ سوامی کیلاش آنند گری جی مہاراج نرنجنی اکھاڑے کی اسی عظیم سنت روایت سے وابستہ ہیں۔

پانی کے تیزبہاؤنے پل کے ڈھانچے کو نقصان پہنچایا اور ایشمقام-پہلگام روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا۔ حکام نے گاڑیوں کی آمدورفت عارضی طور پر روک دی ہے، جبکہ متاثرہ مقام پربحالی اور نقصانات کا جائزہ لینے والی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ سیلابی ریلوں کے باعث دریائے لدر اور قریبی ندی نالوں میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہو گئی، جس سے کئی مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہوئی اور مقامی رہائشیوں و سیاحوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

آج یوسف انصاری ایک ایسے مقام پر کھڑے ہیں جہاں ان کی تین دہائیوں کی صحافت، سیاسی بصیرت، سماجی شعور اور قومی مسائل کا تجربہ ایک نئے کردار میں یکجا ہو رہا ہے۔ ان کی نئی سیاسی ذمہ داری اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ وہ میڈیا اور سیاست دونوں میدانوں کی باریکیوں سے واقف ہیں۔،

امریکی فوج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ تعلیمی نظام میں افسران صرف جنگی مہارتیں ہی نہیں سیکھتے بلکہ گہرے علمی مطالعے، حقیقی حالات سے قریب جنگی مشقوں اور شہری اداروں کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے عالمی سطح پر حکمت عملی مرتب کرنے والے رہنما کے طور پر تیار ہوتے ہیں۔

مہاکوی گوپال داس ’نیرج‘ کی آٹھویں برسی کے موقع پر مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ کی جانب سے ممبئی میں ’کارواں گیتوں کا... نیرج‘ کے عنوان سے ایک خصوصی ادبی و ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کے سرپرست بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر اُپیندر رائے ہیں۔

اس مضمون کو پڑھیں اور دریافت کریں کہ   امریکہ میں کھیلوں کا تکنیکی نظام کس طرح نئی اختراعات کو کاروباری مواقع، مؤثر شراکت داریوں اور کاروباری ترقی میں تبدیل کرتا ہے۔

وشو مانگلیہ سبھا نے میڈیا نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 24 جولائی کو امبیڈکر بھون میں ہونے والے اس پروگرام کی کوریج کے لیے ضرور موجود رہیں۔ اسی روز صبح ساڑھے نو بجے وشو یووک کیندر میں اختتامی اجلاس کے آغاز پر میڈیا کے لیے فوٹو سیشن کا بھی انتظام کیا جائے گا۔ اجلاس کے اختتام پر تنظیم سال بھر کی مجوزہ سرگرمیوں اور اہم فیصلوں سے میڈیا کو آگاہ کرے گی۔

فریڈم 250 سلَیم ڈنک ایکس پیرئنس کے دوران نئی دہلی میں نوجوان باسکٹ بال کھلاڑیوں نے  این بی اے کے نمائندوں اور باسکٹ بال ہال آف فیم کے رکن ولاڈے ڈیواک سے ملاقات کی جس سے امریکہ۔ ہند کھیل سفارت کاری کی ایک عملی مثال سامنے آئی۔

گلوبل اسپورٹس مینٹورِنگ پروگرام کی سابق طالبہ  وَیدیہی وَیدیا بتاتی ہیں کہ امریکی اسکول، اسپورٹس سائنس، اور پیشہ ورانہ طور پر مددگار نظام کس طرح کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارتے، کھیلوں کی صنعتوں کو فروغ دیتے، اور کھیلوں کے ذریعےسماجی سرگرمیوں کو بھیمتحرک کرتے  ہیں ۔