Bharat Express DD Free Dish

Abu Danish Rehman




Bharat Express News Network


محکمہ صحت نے اسپتالوں اور کلینکس میں انفیکشن کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے اقدامات مزید سخت کردیئے ہیں۔ ٹی وی، اخبارات اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو بھی احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہ کیا جارہا ہے۔محکمہ صحت نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ کھانستے یا چھینکتے وقت ناک اور منہ کو رومال یا ٹشو سے ڈھانپیں اور صابن و صاف پانی سے ہاتھ باقاعدگی سے دھوتے رہیں۔

NEET PG 2026 کا امتحان 30 اگست 2026 کو منعقد کیا جائے گا۔ امتحان کے لیے ایگزام سٹی انٹی میشن 12 اگست کو جاری کی جاچکی ہے۔ اب ایڈمٹ کارڈ جاری ہونے کے بعد امیدوار امتحانی مرکز، رپورٹنگ ٹائم اور امتحان سے متعلق دیگر اہم ہدایات دیکھ سکیں گے۔

دوسرے ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر عمدہ آغاز کیا۔ پہلے دن دیودت پڈیکل نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے مسلسل دوسری سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 193 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 117 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 12 چوکے شامل تھے۔کپتان شبمن گل نے بھی عمدہ فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری بنائی۔  یشسوی جیسوال 45 رنز اور رویندر جڈیجہ 43 رنز بناکر اپنی اچھی شروعات کو بڑی اننگز میں تبدیل نہ کرسکے۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے ملک کی معیشت کو نئی سمت دینے والے اہم اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جی ایس ٹی اور نوٹ بندی جیسے بڑے فیصلوں کے دوران ارون جیٹلی نے جس مہارت کے ساتھ پالیسیوں کو نافذ کرنے میں کردار ادا کیا، وہ ان کی غیر معمولی انتظامی صلاحیت کا ثبوت ہے۔

شیورام ہری راج گرو، شہید بھگت سنگھ اور سکھ دیو تھاپر کے ساتھ ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد کے اس عظیم باب کے اہم کردار تھے، جس نے پورے ملک میں آزادی کی تحریک کو نئی توانائی بخشی۔ تینوں انقلابیوں نے ملک کی آزادی کے لیے اپنی جان قربان کی۔23 مارچ 1931 کو راج گرو، بھگت سنگھ اور سکھ دیو نے برطانوی حکومت کے خلاف جدوجہد کی پاداش میں پھانسی قبول کی۔

رام داس اٹھاولے نے کہا کہ ملک میں کچھ لوگ ریزرویشن ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، لیکن ریزرویشن ایک آئینی حق ہے اور اسے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے ریزرویشن مخالف سرگرمیوں کو آئین کے خلاف قرار دیتے ہوئے ایسے معاملات میں سخت کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔

دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن بھارتی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا۔ دن کا کھیل ختم ہونے تک بھارت نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنا لیے تھے۔ دیودت پڈیکل نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 193 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 117 رنز بنائے، جس میں 12 چوکے شامل تھے۔کپتان شبمن گل نے بھی نصف سنچری اسکور کی۔ دوسری جانب یشسوی جیسوال اچھی شروعات کو بڑی اننگز میں تبدیل نہ کرسکے اور 53 گیندوں پر 45 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

امریکی وزیر خزانہ نے ان لوگوں کو بھی خبردار کیا جو تہران کے مطالبات کو مسترد کرنے کے ممکنہ خطرات سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو واشنگٹن کی طاقت کو کم کرکے نہیں دیکھنا چاہیے۔ بیسنٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایسی شرائط عائد کردی ہیں جن کے تحت ہر ایجنسی، ہر اتھارٹی اور ہر ممکنہ اقدام کا استعمال کیا جاسکتا ہے، جن کے بارے میں بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ امریکا کبھی ان کا استعمال نہیں کرے گا۔

آئی ایم ڈی کے مطابق پیر، 24 اگست کو دہلی میں زیادہ تر وقت آسمان پر بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صبح سے دوپہر کے درمیان دہلی کے کئی علاقوں میں بہت ہلکی سے ہلکی بارش ہوسکتی ہے، جبکہ بعض مقامات پر درمیانی شدت کی بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔

حادثے کے بعد پولیس اور اسپتال انتظامیہ نے آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ حکام یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وینٹی لیٹر میں دھماکا کس وجہ سے ہوا اور آیا اس میں کوئی تکنیکی خرابی موجود تھی یا نہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی جانچ کی جارہی ہے کہ طبی آلات کی بروقت جانچ اور دیکھ بھال کی جارہی تھی یا نہیں۔اس واقعے نے اسپتال کی فائر سیفٹی اور ہنگامی انتظامات پر بھی سنگین سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔