Abu Danish Rehman
Bharat Express News Network
Super Star Aamir Khan: عامر خان کو دھمکی کے پیچھے لارنس بشنوئی گینگ، فورسنک تجزیہ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ آواز آرزو بشنوئی کی ہے
چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک آڈیو کلپ تیزی سے وائرل ہوئی تھی، جس میں بولنے والے شخص نے خود کو آرزو بشنوئی بتایا اور عامر خان کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے انہیں "سبق سکھانے" کی بات کہی تھی۔ اس آڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد ممبئی پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔
Arshdeep Apologize Ravichandran Ashwin:معاف کیجیے ایش بھائی… ارشدیپ سنگھ نے روی چندرن اشون سے معافی مانگنے کی بات کیوں کہی؟
اشون کو آخری مقام دینے کے بارے میں ارشدیپ نے مسکراتے ہوئے کہا، میں ایش بھائی (روی چندرن اشون) کو آخری نمبر پر نہیں رکھنا چاہتا، لیکن تمام پوزیشنیں پہلے ہی بھر چکی تھیں، اس لیے انہیں پانچویں نمبر پر رکھنا پڑا۔ وہ ایک عظیم کرکٹر ہیں اور پنجاب کنگز میں وہ میرے پہلے کپتان بھی تھے۔ سوری ایش بھائی، میں آپ کو ذاتی طور پر پیغام بھیج کر معافی مانگوں گا۔
AAP National Convener Arvind Kejriwal: اروند کیجریوال کے مجوزہ مارچ سے قبل سکیورٹی سخت، وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے اطراف RAF اور پولیس کی بھاری نفری تعینات
پارٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کے سوالات سے بچنے کے لیے حکومت نے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی ہے، جبکہ یہ مارچ عوامی مفاد کے ایک اہم مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے نکالا جا رہا ہے۔دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق اروند کیجریوال کے مجوزہ مارچ کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی رہائش گاہ تک کسی بھی مارچ کے لیے کوئی باضابطہ اجازت جاری نہیں کی گئی
Bankipur Election Results: پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کی حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کے لیے این ڈی اے کا ‘منگل ملن’، وزیراعظم مودی سمیت سرکردہ قیادت کی شرکت
بانکی پور نشست طویل عرصے تک بی جے پی اور خاص طور پر نتن نبین کے خاندان کا مضبوط سیاسی گڑھ سمجھی جاتی رہی ہے، اس لیے اس شکست کو پارٹی کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔
PM Modi extends birthday wishes to Puducherry CM N Rangasamy: وزیراعظم مودی نے پڈوچیری کے وزیراعلیٰ این رنگاسوامی کو سالگرہ کی دی مبارکباد
وزیراعظم کا یہ پیغام سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد مختلف سیاسی لیڈروں، کارکنوں اور عوام کی جانب سے بھی این رنگاسوامی کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری رہا۔ کئی رہنماؤں نے ان کی عوامی خدمات اور سادہ طرزِ زندگی کو سراہتے ہوئے انہیں ایک تجربہ کار اور عوام دوست سیاست دان قرار دیا۔این رنگاسوامی پڈوچیری کی سیاست کے انتہائی بااثر اور مقبول لیڈروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔
PM Modi’s Motivational Message to the Youth: وزیراعظم مودی کا نوجوانوں کے نام حوصلہ افزا پیغام، کہا: مسلسل ریاضت اور محنت ہی اصل صلاحیت کو نکھارتی ہے
وزیراعظم مودی نے اپنے پیغام میں ملک کے نوجوانوں کی بھی تعریف کی اور کہا کہ آج بھارت کے نوجوان تعلیم، کھیل، سائنس، ٹیکنالوجی، اختراعات اور اسٹارٹ اپس سمیت مختلف شعبوں میں اپنی محنت اور قابلیت کے بل بوتے پر عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل جس جذبے، عزم اور لگن کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے،
Iran US Crisis: ٹرمپ نے کہا – آبنائے ہرمز کھولنے پر ایران سے بات چیت جاری،تہران نے مذاکرات سے کیا انکار
صدر ٹرمپ نے ایرانی مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر لکھا کہ ایرانی قیادت دوہرا رویہ اختیار کر رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملاقات کی درخواست کرنے کے باوجود ایران عوامی سطح پر مذاکرات سے انکار کر رہا ہے۔اسماعیل بقائی نے مزید بتایا کہ ایران اس معاملے پر سلطنتِ عمان کے ساتھ مشاورت کر رہا ہے۔
Greater Noida fire: گریٹر نوئیڈامیں الیکٹرانک چِپ کمپنی میں درد ناک حادثہ، لوہے کی بیم گرنے سے 2 فائر اہلکار جاں بحق، 3 زخمی
فائر اہلکار آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے تھے تو کمپنی کی سائیڈ میں واقع ایک دیوار اور اس سے منسلک لوہے کا بڑا بیم اچانک بھر بھر ا کر گر پڑا۔ ملبے کی زد میں آکر فائر سروس کے ہیڈ کانسٹیبل ڈرائیور راج پال سنگھ، ہیڈ کانسٹیبل ڈرائیور تیرتھ پال سنگھ، فائر مین منیش کمار، فائر مین امت کمار اور فائر مین روہت یادو شدید زخمی ہو گئے۔
Lawsuit Against Trump Administration: امریکہ کی 25 ریاستوں کا ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ، سیکشن 301 ٹیرف کو غیر قانونی قرار دینے کا مطالبہ
خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق، مقدمے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت ٹرمپ دور کی وسیع ٹیرف پالیسی کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہے، حالانکہ اس سے قبل وفاقی عدالتیں مختلف قانونی بنیادوں پر اس پالیسی کے دو سابقہ ورژن مسترد کر چکی ہیں۔ ریاستوں کا الزام ہے کہ وفاقی حکام نے 1974 کے ٹریڈ ایکٹ کے سیکشن 301 اور جبری مشقت سے متعلق خدشات کو محض جواز بنا کر تقریباً وہی عالمی ٹیرف دوبارہ نافذ کیے،
President Droupadi Murmu: ازبکستان کے وزیر خارجہ کی صدر دروپدی مرمو سے ملاقات، دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق
اپنے دورے کے دوران بختیار سعیدوف نئی دہلی میں منعقد ہونے والے ایک بزنس فورم میں بھی شرکت کریں گے، جہاں دونوں ممالک کے صنعت کار اور کاروباری رہنما اقتصادی و تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کریں گے۔یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب بھارت اور ازبکستان اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔




