Bharat Express

Abu Danish Rehman




Bharat Express News Network


حنا خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پراپنی صحت سے متعلق اپ ڈیٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 16 گھنٹے مسلسل کام کرنے کی وجہ سے ان کی حالت مزید بگڑ گئی ہے۔ حنا خان نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنے کام کے درمیان کھانے کا بھی وقت نہیں ملا۔

چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے کہا ہے کہ اس طرح کی سرگرمیاں نہ صرف عدلیہ کی سالمیت کی توہین کر رہی ہیں ۔بلکہ ججوں کی غیر جانبداری پر بھی سوال اٹھاتی ہیں۔ ایسے لوگ جو طریقے اپناتے ہیں وہ کافی پریشان کن ہوتے ہیں۔

عدالت میں سماعت کے دوران سی بی آئی نے کے کویتا کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے بعد ان کی عدالتی حراست میں 23 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے اور تمام مناسب طریقہ کار پر عمل کیا جائے گا۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ڈی سی پی (نارتھ) سیدولو ادوات نے کہا کہ جگدیش کی بیوی نے شکایت درج کرائی ہے۔

اردن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "اس کے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اڑنے والی اشیاء کو اس کی فضائی حدود میں روکا گیا تھا۔ کچھ ٹکڑے کئی مقامات پر گرے۔لیکن کوئی خاص نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی شہری زخمی ہوا ہے۔"

بی جے پی نے ورون گاندھی کی جگہ جیتن پرساد کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ جن کے لئے ورون گاندھی کی چپی کے ساتھ ساتھ اپوزیشن سماج وادی پارٹی راستے کی رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

حالانکہ کنہیا کمار بہار کی بیگوسرائے لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑنا چاہتے تھے۔ لیکن کانگریس کو یہ سیٹ نہیں ملی۔ ویسے بھی مانا جاتا ہے کہ آر جے ڈی کنہیا کمار کو پسند نہیں کرتی۔ لیکن راہل گاندھی نوجوان لیڈر کنہیا کمار سے کافی متاثر ہیں۔جو مودی حکومت کے خلاف کھل کر بولنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کے اسپیکر (مجلس) نے کہا کہ اگر اسرائیل یا اس کے حامیوں کی جانب سے کسی قسم کا حملہ یا کسی اور قسم کی ڈھٹائی کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

اسرائیل رقبے کے لحاظ سے چھوٹا ہے۔ لیکن اسرائیل کا اپنے دشمنوں سے لڑنے کا جذبہ کئی ممالک سے زیادہ ہے۔ جب بھی عرب ممالک نے اسرائیل پر حملہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس نے اسرائیل کے خلاف ایران کے حملوں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مجھے مشرق وسطیٰ میں ابھرنے والی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش ہے۔