نئی دہلی :نریندر مودی نے جمعہ کو نتیش کمار کو راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم مودی نے نتیش کمار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہار کی ترقی میں نمایاں اور دیرپا کردار ادا کیا ہے اور انہیں ایک بار پھر پارلیمنٹ میں دیکھنا خوشی کی بات ہوگی۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ نتیش کمار کے طویل سیاسی تجربے سے پارلیمنٹ کے وقار میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ “نتیش کمار ملک کے سب سے تجربہ کارلیڈروں میں شمار ہوتے ہیں۔ اچھی حکمرانی کے لیے ان کی وابستگی کو ہر طرف سراہا گیا ہے۔ انہوں نے بہار کی ترقی میں اہم خدمات انجام دی ہیں۔ انہیں دوبارہ پارلیمنٹ میں دیکھنا خوشی کی بات ہے۔ بطور رکن پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر بھی انہوں نے کئی سال خدمات انجام دی ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ان کے تجربے سے پارلیمنٹ کی وقار میں اضافہ ہوگا۔”
नीतीश कुमार जी देश के सबसे अनुभवी नेताओं में से एक हैं। सुशासन को लेकर उनकी प्रतिबद्धता की हर तरफ सराहना हुई है। उन्होंने बिहार के विकास में अमिट योगदान दिया है। उन्हें एक बार फिर संसद में देखना बहुत सुखद होगा। सांसद और केंद्रीय मंत्री के रूप में भी उन्होंने कई वर्षों तक अपनी…
— Narendra Modi (@narendramodi) April 10, 2026
ادھر نتیش کمار نے نئی دہلی میں راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر حلف لیا۔ انہیں حلف سی پی رادھاکرشنن، جو راجیہ سبھا کے چیئرمین اور نائب صدر جمہوریہ بھارت ہیں، انہوں نے دلایا۔ اس موقع پر ایوان میں جے پی نڈا، نرملا سیتارمن، جے رام رمیش سمیت جے ڈی یو اور بی جے پی کے کئی لیڈر موجود تھے۔اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم مودی نے ہری ونش نارائن سنگھ کو بھی راجیہ سبھا کا رکن بننے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ہری ونش نارائن سنگھ نے صحافت اور عوامی زندگی میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اور وہ ایک باوقار دانشور اور مفکر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ گزشتہ برسوں میں ہری ونش نارائن سنگھ نے اپنے خیالات سے ایوان کی کارروائی کو مزید مؤثر بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ دروپدی مرمو نے انہیں راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا ہے اور ان کے آئندہ پارلیمانی دور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔قابل ذکر ہے کہ ہری ونش نارائن سنگھ گزشتہ کئی برسوں سے راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین رہے ہیں۔ ان کی مدت مکمل ہونے کے بعد انہیں دوبارہ راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا گیا ہے، جس کی اطلاع وزارت داخلہ بھارت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں دی گئی تھی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

