Bharat Express

Abu Danish Rehman




Bharat Express News Network


عدالت نے ڈاکٹر کی خودکشی کے معاملے میں نومبر 2021 میں عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے کے خلاف الزامات طے کیے تھے۔ پولیس کو متوفی ڈاکٹر راجندر بھاٹی کا خودکشی نوٹ ملا تھا۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے 30 اپریل کو 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے پہلے دو مرحلوں کے لیے ووٹر ٹرن آؤٹ کا ڈیٹا جاری کیا۔ جسے 19 اپریل کو پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے 11 دن اور 26 اپریل کو ہونے والی دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے 4 دن بعد شائع کیا گیا ہے۔

پی ایم مودی ہرمندر صاحب پہنچنے والے پہلے وزیر اعظم ہیں۔ پٹنہ صاحب سے بی جے پی امیدوار اور سابق مرکزی وزیر روی شنکر پرساد بھی اس دوران ان کے ساتھ موجود تھے۔

دہلی کے بعد اب راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے کئی اسکولوں کو بم سے حملے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ تقریباً 8 یا اس سے زیادہ اسکولوں کو دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔

پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ساکی ناکا پولیس ٹیم نے جودھ پور میں ایم ڈی ڈرگز فیکٹری کا سراغ لگایا اور وہاں سے تقریباً 107 کروڑ روپے کی منشیات ضبط کی گئیں۔ اس کارروائی کے دوران چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس نے کہاکہ ہم مزید تفتیش کررہے ہیں ۔

منیشا کوئرالا نے اپنی زندگی میں بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔ اداکارہ منیشا کوئرالا نے شادی کے دو سال بعد ہی 2012 میں اپنے سابق شوہر سمرت دہل سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

یہ ویڈیو ان کی اور ان کی ماں ہیرا بین مودی کی ہے۔جسے بی جے پی نے پارٹی  کےآفیشل ایکس پر شیئر کیا ہے، اس ویڈیو میں وزیر اعظم مودی اور ان کی ماں کا رشتہ نظر آ رہا ہے۔

سینئر ادیب ودانشور پرفیسر عبدالحق کی صدارت میں 18 ویں محفوظ الرحمنٰ میموریل لیکچر کا شاندار انعقاد کیاگیا، جس میں معروف ادیبوں، دانشوروں اور سماجی شخصیات نے شرکت کرتے ہوئے محفوظ الرحمنٰ کی صحافتی خدمات پر روشنی ڈالی اور ان کے لئے دعائے مغفرت بھی کی۔

پی ایم مودی نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت نے ٹیچرکی بھرتی کے لیے ریٹ کارڈ بنائے تھے، بازاروں میں ریٹ کارڈ فروخت کیے گئے اورعہدوں کے لیے بولی لگائی گئی، اس کے لیے اسکام شیٹ چلائی گئیں اور فرضی انٹرویو کیے گئے۔

ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ سابق وزرائے اعظم اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی نے ملک کے اتحاد کے لیے اپنی جانیں قربان کیں اور یہ مہاتما گاندھی اور راجیندر پرساد سمیت دیگر کی جدوجہد تھی کہ ہندوستانیوں کو ووٹ کا استعمال کرنے کا حق ملا۔