پی ایم مودی نے پٹنہ کے گوردوارہ پٹنہ صاحب میں کی سیوا، لوک سبھا انتخابات کی مہم کا آغاز …
وزیر اعظم نریندر مودی نے پٹنہ میں گرودوارہ پٹنہ صاحب کا دورہ کرنے کے بعد سیوا کی۔ اس دوران پی ایم مودی گرودوارہ پٹنہ صاحب میں لنگر کی سیواکرتے نظر آئے۔ اس سے پہلےلوک سبھا انتخابات کی مہم کے ایک حصے کے طور پرپی ایم مودی نے اتوار کی شام بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ایک شاندار اور عظیم الشان روڈ شو کا انعقاد کیا۔ روڈ شو کے دوران وزیر اعظم مودی کو پھولوں سے سجے رتھ کی شکل میں بنی زعفرانی رنگ (بھگوا رنگ )کی گاڑی پر کھڑے ہو کر لوگوں کا ہاتھ ہلاہلا کر مبارکباد قبول کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
پیر کی صبح بہار کے اپنے دو روزہ دورے کے دوسرے دن وزیر اعظم نریندر مودی گرو گوبند سنگھ جی کی جائے پیدائش تخت شری ہرمندر جی پہنچے اور متھا ٹیکا۔ اس دوران وزیر اعظم کو زعفرانی رنگ کی پگڑی پہنے دیکھا گیا۔ وزیر اعظم
#WATCH बिहार: प्रधानमंत्री नरेंद्र मोदी ने पटना के गुरुद्वारा पटना साहिब में दर्शन और सेवा की। pic.twitter.com/cRldWx00Zb
— ANI_HindiNews (@AHindinews) May 13, 2024
مودی نے ہریمندر صاحب میں پوجا کی اور لنگر کی سیواکی۔ اس دوران گروگھر کے وقار کے مطابق وزیر اعظم کا استقبال کیا گیا۔ ان کی آمد کے لیے انتظامی کمیٹی کی جانب سے پہلے سے ہی خصوصی تیاریاں کی گئی تھیں۔
پی ایم مودی ہرمندر صاحب پہنچنے والے پہلے وزیر اعظم ہیں
پی ایم مودی ہرمندر صاحب پہنچنے والے پہلے وزیر اعظم ہیں۔ پٹنہ صاحب سے بی جے پی امیدوار اور سابق مرکزی وزیر روی شنکر پرساد بھی اس دوران ان کے ساتھ موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایم مودی نے لنگر کاپرساد، روٹیاں تیار کیں۔ اس دوران انہوں نے ہتھیاریوں کے درشن کئے شبددسنی۔ لوگوں سے ملے اور سب کا استقبال قبول کیا۔
انہوں نے بتایا کہ نریندر مودی جی پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے گرو گوبند سنگھ کی مقدس جائے پیدائش کا دورہ کیا۔ اس سے پہلے اتوار کو وزیر اعظم نے پٹنہ میں روڈ شو کیا تھا۔ انہوں نے اتوار کی رات راج بھون میں قیام کیا۔ پیر کو ان کا حاجی پور، مظفر پور اور سارن میں انتخابی پروگرام ہے۔
بھارت ایکسپریس