Abul Kalam
Bharat Express News Network
CBSE 12th Supplementary Result: انتظار ختم! سی بی ایس ای نے 12ویں جماعت کے سپلیمنٹری امتحان کے جاری کیے نتائج، ایسے ڈاؤن لوڈ کریں مارک شیٹ
سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کی جانب سے 12ویں جماعت کے لیے منعقد کیے گئے سپلیمنٹری یا کمپارٹمنٹ امتحان میں شامل طلبہ، جو نتیجہ جاری ہونے کا انتظار کر رہے تھے، ان کے لیے اچھی خبر ہے۔ سی بی ایس ای نے بدھ کے روز 12ویں جماعت کے سپلیمنٹری امتحان کا نتیجہ جاری کر دیا ہے۔
Abhijeet Dipke Accuses BJP: ’تو الٹا لٹکا دیں گے‘، سی جے پی کی میٹنگ پر ہنگامہ، دیپکے نے لگائے مودی حکومت پر سنگین الزامات‘
دہلی میں ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ (CJP) کے بانی ابھجیت دیپکے نے الزام عائد کیا ہے کہ دھمکیوں کے باعث انہیں میٹنگ کے لیے ہال نہیں مل رہا ہے۔ انہوں نے بی جے پی پر نوجوانوں سے خوفزدہ ہونے کا الزام لگاتے ہوئے 15 اگست سے ’کیا بولتی پبلک‘ مہم اور ’جنتر منتر سیزن 2‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
Students Protest: جے پی ایس سی احتجاج کا 19واں دن: پولیس کی لاٹھیاں، کاٹ دیگئی پنڈال کی بجلی، سی بی آئی تحقیقات سے کون بچے گا؟
جھارکھنڈ میں JPSC امتحان میں مبینہ دھاندلی کے خلاف طلبہ کی تحریک 19ویں روز بھی جاری ہے۔ پولیس کے لاٹھی چارج اور بجلی منقطع کیے جانے کے درمیان کانگریس کے چار وزرا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بی جے پی پر طلبہ کو بھڑکانے اور TDPL ایجنسی کو بچانے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔
Bihar Politics: بانکی پور کے نوجوانوں کو روزگار دلائیں گے پرشانت کشور؟ جانئے اس اعلان کا پورا مطلب
پرشانت کشور نے بانکی پور کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ علاقے کے ہزاروں نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔
‘India’s Top 1 Percent’: انل کپور لا رہے ہیں ’انڈیا کے ٹاپ ون پرسینٹ‘، کامن سینس سے جیت سکیں گے ایک کروڑ روپے
بالی ووڈ کے معروف اداکار انل کپور ایک نئے کوئز شو ’انڈیا کے ٹاپ ون پرسینٹ‘ کے ساتھ ٹیلی ویژن پر واپسی کرنے جا رہے ہیں۔ اس شو میں عام معلومات کے بجائے شرکاء کی کامن سینس، ذہانت، مشاہدے اور منطقی سوچ کو آزمایا جائے گا۔ خاص بات یہ ہے کہ شو کے فاتح کو ایک کروڑ روپے تک کا انعام جیتنے کا موقع ملے گا۔
APCR Seeks Clarification on Police Survey: مساجد و مدارس کے سروے کی وجہ کیا؟ اے پی سی آر نے پولیس سے مانگی وضاحت
اے پی سی آر نے ریاست کے مختلف علاقوں میں مساجد، مدارس، عیدگاہوں اور مزارات کی انتظامیہ کو مبینہ طور پر فراہم کیے جانے والے سروے فارمس پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مغربی بنگال حکومت اور پولیس سے ان کی قانونی حیثیت، مقصد اور اختیار کے بارے میں واضح اور عوامی وضاحت کا مطالبہ کیا ہے۔
India Vs Sri Lanka: بھارت سے ٹکرانے کے لیے سری لنکا نے 16 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا کیااعلان، مینڈس اور نسانکا پہلے ٹیسٹ سے باہر
بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے کے لیے سری لنکا نے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ اسٹار بلے باز کوسل مینڈس اور پاتھم نسانکا پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ پہلا ٹیسٹ 15 اگست سے گال میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا کی قیادت آل راؤنڈر دھننجیا ڈی سلوا کریں گے۔
FCRA Bill 2026: فیصلہ سرمائی اجلاس تک موخر! جے پی سی کو بھیجا گیا ایف سی آر اے بل، 31 ارکان پارلیمنٹ کی کمیٹی کرے گی فیصلہ
مانسون اجلاس میں غیر ملکی عطیات ترمیمی بل 2026 کو لے کر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان شدید نوک جھونک ہوئی۔ ہنگامے اور احتجاج کے بعد بل کو 31 رکنی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (JPC) کے سپرد کر دیا گیا ہے، جو سرمائی اجلاس میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
Abhijit Dipke Raises Questions: سرکاری اسکولوں کی بدحالی پر ابھیجیت دیپکے نے اٹھائے سوال، سرپنچوں اور والدین سے کی بڑی اپیل
کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی ابھیجیت دیپکے نے یومِ آزادی سے قبل سرکاری اسکولوں کی صورتحال پر سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ملک 15 اگست 2026 کو آزادی کے 80 سال مکمل کرنے جا رہا ہے، لیکن گاؤں کے سرکاری اسکول آج بھی بنیادی سہولیات کی کمی سے دوچار ہیں۔
FMCG Price Hike: ستمبر میں مہنگائی کا نیا جھٹکا! تیل، صابن سے بسکٹ تک بڑھ سکتے ہیں دام، ایف ایم سی جی کمپنیوں نے دیے اشارے
عام صارفین کو ستمبر میں مہنگائی کا ایک اور جھٹکا لگ سکتا ہے۔ روزمرہ استعمال کی کئی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔





