Bharat Express DD Free Dish

Abul Kalam




Bharat Express News Network


اے ڈی آر کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 43 فیصد امیدوار کروڑ پتی ہیں، جبکہ 32 فیصد امیدواروں پر مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔

فلپائن میں کلمیگی طوفان نے شدید تباہی مچائی ہے۔ اس کے اثرات کو دیکھتے ہوئے فلپائن کے صدر بونگ بونگ مارکوس نے نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔

دہلی این سی آر کا اوسط اے کیو آئی (AQI) ’انتہائی خراب‘ زمرے میں پہنچ گیا ہے۔ سی پی سی بی (CPCB) کے اعداد و شمار کے مطابق، ہوا کا معیار صحت کے لیے نہایت نقصان دہ ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کا ووٹنگ عمل مکمل ہو چکا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی اس متحرک اور فعال انتخابی مشق کو قریب سے دیکھنے کے لیے چھے ممالک کے 16 بین الاقوامی نمائندوں کا ایک گروپ بہار آیا تھا۔

جواہر لال نہرو یونیورسٹی طلبہ یونین انتخابات میں مرکزی پینل کی چاروں نشستوں پر لیفٹ کی حمایت یافتہ طلبہ تنظیموں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ وہیں گزشتہ سال ایک نشست جیتنے والی اے بی وی پی اس مرتبہ تمام نشستوں پر شکست سے دوچار ہوگئی۔

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں جمعرات کو اندازاً 60.18 فیصد پولنگ ہوئی۔ ووٹنگ کا مقررہ وقت شام 5 بجے ختم ہو گیا۔

بھارت کے سابق کرکٹرز سریش رینا اور شیکھر دھون کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بڑی کارروائی کی ہے۔ ای ڈی نے ون ایکس بیٹ منی لانڈرنگ معاملے میں دونوں سابق کرکٹرز کی 11 کروڑ 14 لاکھ روپے کی جائیداد عارضی طور پر ضبط کر لی ہے۔

بھارت کی جدید ریل انفراسٹرکچر کے توسیع کی سمت ایک اہم قدم کے طور پر وزیر اعظم نریندر مودی 8 نومبر کو صبح تقریباً 8 بج کر 15 منٹ پر وارانسی کا دورہ کریں گے اور چار نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔

اڈانی انٹرپرائزز کی کچ کاپر اور کاراول منرلز نے بڑے آسٹریلوی تانبا پروجیکٹ کو تیز کرنے کے کرنے کے مقصد سے اسٹریٹجک ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔ دونوں کمپنیوں نے ماحولیاتی، سماجی اور حکمرانی (ESG) کے شعبے میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی ہے، جو ذمہ دار کان کنی اور پائیدار سپلائی چین کے لیے ان کے مشترکہ عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی 8 نومبر کو شام تقریباً 5 بجے بھارت کی سپریم کورٹ میں ’قانونی معاونت فراہم کرنے کے نظام کو مضبوط بنانے‘پر قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔