Bharat Express DD Free Dish

Abul Kalam




Bharat Express News Network


شمالی بھارت میں سردی، کہرے اور آلودگی نے مشکلات بڑھا دی ہیں۔ محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق پہاڑی علاقوں میں ہونے والی برفباری کے باعث آنے والے دنوں میں میدانی علاقوں میں درجۂ حرارت مزید گرے گا، جبکہ دہلی میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 400 کے قریب برقرار ہے۔

ایتھوپیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے اعلیٰ ترین اعزاز ’’گریٹ آنر نشان آف ایتھوپیا‘‘ سے نوازا۔ اس اعزاز کو حاصل کرنے والے وزیرِاعظم مودی دنیا کے پہلے عالمی سربراہِ مملکت بن گئے۔

انڈر-19 ایشیا کپ میں 14 سالہ ویبھو سوریہ ونشی نے اپنے بلے سے کمال دکھایا۔ اس نوجوان کرکٹر نے دھماکے دار سنچری بنا کر ٹیم کو اہم پوزیشن میں پہنچایا اور سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔

انڈیگو نے دسمبر کے آغاز میں ہونے والی بڑی فلائٹ منسوخی کے بعد متاثرہ مسافروں کو ریلیف دیتے ہوئے 5,000 سے 10,000 روپے تک کا مالی معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ 3 سے 5 دسمبر کے دوران شدید پریشانی کا سامنا کرنے والے مسافروں کو اضافی 10,000 روپے کا ٹریول واؤچر بھی دیا جائے گا۔

سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر لیڈر شاہنواز حسین کو بھارت ایکسپریس کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر، اپیندر رائے نےان کی رہائش گاہ پر ملاقات کر کے یوم پیدائش اور شادی کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر سید شاہنواز حسین کی اہلیہ رینو حسین بھی موجود رہیں۔

مودی حکومت نے 2027 کی مردم شماری کے لیے 11,718 کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے۔ پہلی بار یہ مردم شماری ڈیجیٹل ہوگی۔ اس میں ذات کی گنتی بھی شامل ہوگی۔ کابینہ نے ایم ایس پی کوپرا بھی بڑھا دیا ہے۔

یوپی کے گورکھپور میں جعلی آئی اے ایس گورو کمار نے چار لڑکیوں کو دھوکہ دیا، کروڑوں کی دھوکہ دہی اور جعلی دستاویزات کا انکشاف ہوا ہے۔

ملک کی تمام عمارتوں کوزلزلے سے محفوظ بنانے سمیت دیگر مطالبات کے سلسلے میں دائر درخواست کو سپریم کورٹ نے مسترد کر دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ وہ میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر دائر کی گئی درخواست پر سماعت کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

بنگلہ دیش میں انتخابات کا اعلان ہو گیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ملک کی سیاسی سر گرمیاں بھی بڑھ گئی ہیں۔ تاریخوں کے اعلان کے بعد شیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ کا پہلا ردِعمل سامنے آ گیا ہے۔

انڈگو پر ڈی جی سی اے کی بڑی کارروائی ہوئی ہے۔ 4 معائنہ کاروں کو برطرف کر دیا گیا ہے اور سی ای او کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔