Abul Kalam
Bharat Express News Network
Woman burnt alive, murder allegation: جھونپڑی میں زندہ جلی 70 سالہ بزرگ خاتون، اہلِ خانہ نے گاؤں کے ایک نوجوان پر عائد کیا قتل کا الزام
گننور–دھناری علاقے کے خلیل پور گاؤں میں ایک بزرگ خاتون اپنی جھونپڑی میں جل کر ہلاک ہو گئی۔ متوفیہ کے بیٹے کا الزام ہے کہ پرانی دشمنی کے باعث ملزم نے سازش کے تحت جھونپڑی میں آگ لگائی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔
6th Kashmiri Youth Exchange Program: جامعہ ہمدرد میں چھ روزہ ’چھٹے کشمیری یوتھ ایکسچینج پروگرام‘ کا آغاز، کشمیر کے مختلف اضلاع کے132 طلبا و طالبات اس خصوصی پروگرام کے لیے منتخب
جامعہ ہمدرد (حکومتی امداد یافتہ ڈیِمڈ یونیورسٹی) حکومت ہند کی وزارت داخلہ اور وزارت امور نوجوانان و کھیل کے اشتراک سے 17 سے 22 جنوری 2026 تک جامعہ ہمدرد، نئی دہلی میں ’مائی بھارت/این ایس ایس چھٹا کشمیری یوتھ ایکسچینج پروگرام‘ کا انعقاد کر رہی ہے۔
TMC Leader Mukul Roy Supreme Court Relief: مکل رائے کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت؛ ہائی کورٹ کے نااہلی والے فیصلے پر روک، اسپیکر اور سوویندو ادھیکاری کو نوٹس
ٹی ایم سی لیڈر مکل رائے کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے کولکاتا ہائی کورٹ کے انہیں نااہل قرار دینے کے حکم پر روک لگاتے ہوئے فریقین سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔
BMC Election 2026: ممبئی میں راج ٹھاکرے کی ایم این ایس دہائی تک کا ہندسہ بھی نہ چھو سکی، 22 شہروں میں مکمل صفایا
ممبئی میں راج ٹھاکرے کی ایم این ایس کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی۔ پارٹی 227 نشستوں میں سے صرف 5 پر ہی برتری حاصل کر سکی۔ جبکہ دیگر 22 شہروں میں پارٹی اپنا کھاتہ تک نہیں کھول پائی۔ اس کے برعکس بی جے پی اتحاد نے یکطرفہ برتری قائم کر لی۔
Tanggula railway station Tibet : بادل جہاں سے نیچے نظر آتے ہیں! ملئے دنیا کے اس انوکھے ریلوے اسٹیشن سے جہاں انسان کا ٹھہرنا ناممکن ہے
سطحِ سمندر سے 16,627 فٹ کی بلندی پر واقع تانگ گولا (Tang gula) ریلوے اسٹیشن کسی عجوبے سے کم نہیں ہے۔ جانئے کہ یہاں ٹرینوں میں آکسیجن پلگ کیوں لگے ہوتے ہیں اور مسافروں کو پلیٹ فارم پر اترنے کی اجازت کیوں نہیں دی جاتی؟
BMC Election 2026: بی ایم سی انتخابات سے قبل کانگریس نے شیوسینا یو بی ٹی کو قرار دیا دھوکے باز، بی جے پی کو بھی گھیرا
بی ایم سی الیکشن 2026 سے قبل ممبئی کی سیاست میں گرما گرمی بڑھ گئی ہے۔ کانگریس لیڈر اکھیلیش یادو نے شیوسینا (یو بی ٹی) کو دھوکے باز قرار دیتے ہوئے بی جے پی اور ایم این ایس پر شمالی ہند کے لوگوں کی توہین کا الزام عائد کیا ہے۔ اس بیان کے بعد انتخابی سیاسی مساوات بدلتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔
Indore tukoganj bus accident: جاکو راکھے سائیاں… اندور میں بس کے پچھلے پہیے کے نیچے آیا شخص، مشتعل لوگوں نے بیچ سڑک پر لگا دی آگ
اندور کے تُکوگنج علاقے میں ایک تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو اپنی زد میں لے لیا۔ واقعے کے بعد مشتعل لوگوں نے بس کو آگ کے حوالے کر دیا۔
Ind vs NZ team: راج کوٹ میں سیریز سیل کرنےمیدان میں اترے گی ’ٹیم انڈیا‘، کیا نیوزی لینڈ پلٹ وار کر پائے گا؟
وڈودرا میں فتح کا جھنڈا بلند کرنے کے بعد اب بھارتی ٹیم راج کوٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹکرانے کے لیے تیار ہے۔ زخمی کھلاڑیوں کے مسائل کے درمیان وراٹ کوہلی کی فارم بھارت کے لیے سب سے بڑی راحت ثابت ہو رہی ہے۔
UP police case against 10 people: انٹرنیٹ میڈیا پر گمراہ کن ویڈیو وائرل، 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج
انٹرنیٹ میڈیا پر گمراہ کن ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے میں پولیس نے 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ویڈیو میں دکان کے مالک کا نام غلط طریقے سے بتایا گیا تھا۔ پولیس نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی خراب کرنے سے متعلق دفعات کے تحت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Amritsar fire tragedy lohri celebration two dead: امرتسر میں لوہڑی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، الاؤ کی ایک چنگاری نے اُجاڑ دیا ہنستا کھیلتا خاندان
امرتسر کی گلی چُوڑ سنگھ میں منگل کی رات لوہڑی کی خوشیاں اس وقت غم میں بدل گئیں، جب ایک مکان میں آتشزدگی نے 85 سالہ بزرگ اور 30 سالہ معذور نوجوان لڑکی کی جان لے لی۔ الاؤ کی ایک چنگاری اور گھر میں رکھا ہوا آتش گیر سامان اس حادثے کو مزید ہولناک بنا گیا۔





