Bharat Express DD Free Dish

Abul Kalam




Bharat Express News Network


مرکزی حکومت نے NEET PG 2025 کی کوالیفائنگ کٹ آف میں کمی کر دی ہے۔ SC، ST اور OBC زمروں کے لیے مائنس 40 پرسنٹائل تک داخلہ ممکن قرار دیا گیا ہے۔ اس فیصلے پر سوشل میڈیا میں زبردست بحث اور ہنگامہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں آج سونے اور چاندی کی قیمتوں نے تمام پرانے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ چاندی میں 15 ہزار روپے کی ریکارڈ توڑ تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جبکہ سونا 1100 روپے تک مہنگا ہو گیا ہے۔ شادیوں کے سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی ان بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عام آدمی کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔

کانگریس نے آئندہ انتخابات سے قبل ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ پارٹی نے طے کیا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں 50 فیصد حصہ ایس سی، ایس ٹی، او بی سی اور اقلیتی برادریوں کو دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی ترجمانوں کے انتخاب میں بھی محروم طبقات کو ترجیح دی جائے گی۔

راجستھان کے پالی سے ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جسے سن کر کسی بھی حساس انسان کا دل پسیج جائے۔ یہاں بے زبان جانوروں کے ساتھ ظلم و بربریت کی تمام حدیں پار کر دی گئیں۔ صدر تھانہ علاقے میں نامعلوم شکاریوں نے ایک حاملہ اونٹنی کو نشانہ بناتے ہوئے اس پر گولیاں برسا دیں۔

ڈیجیٹل اریسٹ فراڈ پر مرکزی حکومت سخت۔ سپریم کورٹ میں اسٹیٹس رپورٹ داخل، سی بی آئی جانچ شروع اور ہائی لیول کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

دہلی کی ہوا اور دھند میں کمی لانے کے لیے مرکز اور ریاستی حکومت نے میٹنگ کی ہے۔ سڑکوں، ٹریفک، کچرے اور صنعتی آلودگی پر اب سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

بھارت نے شکسگام وادی پر چین کے دعوے پر سخت پیغام دیا ہے۔ لداخ کے ایل جی کووِنڈر گپتا نے واضح کیا کہ یہ 1962 کا بھارت نہیں ہے۔

اگر آپ سرمایہ کاری یا شادی بیاہ کے لیے سونا اور چاندی خریدنے کا سوچ رہے ہیں، تو آج کا مارکیٹ اپ ڈیٹ ضرور دیکھ لیں۔ دہلی، یوپی اور ایم پی میں چاندی کی قیمتوں میں ریکارڈ ۵،۰۰۰ روپے کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ سونے کے دام میں بھی معمولی اضافہ درج کیا گیا ہے۔

ایپل اور گوگل نے ہاتھ ملا لیا ہے۔ ایپل نے باضابطہ طور پر تسلیم کیا ہے کہ گوگل کی AI ٹیکنالوجی ان کے ’ایپل فاؤنڈیشن ماڈلز‘ کے لیے سب سے بہترین ہے۔ اب آئی فون صارفین کو گوگل کی جدید آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا تجربہ ملے گا، وہ بھی ایپل کی سخت پرائیویسی حفاظت کے ساتھ۔

کیا آپ بھی 10 منٹ میں گروسری آنے کا انتظار کرتے تھے؟ اب اپنی عادت بدل لیجیے، کیونکہ حکومت نے وہ قاعدہ ختم کر دیا ہے جو ڈیلیوری بوائز کے لیے ’جان لیوا‘ بن رہا تھا۔ آخر کمپنیوں نے اچانک یو ٹرن کیوں لیا؟