Bharat Express DD Free Dish

Abul Kalam




Bharat Express News Network


مغربی ایشیا کے بحران کے درمیان بھارت نے خلیجی ممالک اور مشرقِ وسطیٰ کے اپنے اتحادیوں کے ساتھ رابطے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز سعودی عرب کے وزیر اعظم اور ولی عہد محمد بن سلمان سے بات چیت کی۔

بنگلورو کی پی ای ایس یونیورسٹی میں ایک پروفیسر نے مسلم طالب علم عفان کے خلاف قابلِ اعتراض اور مذہبی تبصرہ کیا ہے۔ یہ تنازع کلاس میں طالب علم کی جانب سے اجازت مانگنے کے دوران شروع ہوا۔ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ملزم  پروفیسر کے خلاف یونیورسٹی نے بڑا ایکشن  لیا ہے۔

مغربی ایشیا میں امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ اگر جون تک جاری رہی تو خام تیل کی قیمت 200 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی خلیجی خطے کے اہم سمندری راستے آبنائے ہرمز کے بند ہونے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔ میکوری کے اندازے کے مطابق اس صورت حال سے بھارت میں مہنگائی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

مڈل ایسٹ میں جاری کشیدگی کے درمیان پاکستان نے ایران اور امریکہ کے درمیان صلح کرانے کے لیے ثالثی کی پہل کی ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان 29 اور 30 مارچ کو سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کی میزبانی کرے گا۔

پنڈت دین دیال اپادھیائے شیخاوٹی یونیورسٹی سیکر کے سالانہ جشن کے موقع پر 29 مارچ 2026 کو ’آتم نربھر شیخاوٹی‘ کے موضوع پر فکری مذاکرہ اور ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین اور ایڈیٹر اِن چیف اُپیندر رائے کو مہمانِ خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

دہلی-این سی آر کا دوسرا ایئرپورٹ، نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جس کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز کیا، اب گریٹر نوئیڈا میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو بڑا فروغ دینے والا ہے۔ ایک نئی رپورٹ کے مطابق اس سے ڈیولپرز کا اعتماد بڑھے گا اور نئے رہائشی منصوبوں کی تعداد میں تیزی آئے گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پہلے مرحلے (فیز-1) کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس ایئرپورٹ کے آغاز سے دہلی-این سی آر میں رابطہ بہتر ہوگا اور سفر آسان ہو جائے گا، ساتھ ہی ریاست کی معیشت کو بھی مضبوطی ملے گی۔

نئی ویب سیریز ’ماں کا سم‘ کافی چرچے میں ہے، جس میں ماں اور بیٹے کے رشتے کو نہایت منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ اس سیریز میں مونا سنگھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ سیریز کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہاکی انڈیا کی جانب سے جمعہ کو نئی دہلی میں آٹھویں سالانہ اعزاز تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں گزشتہ سال شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا نے جمعہ کو ملک کے بڑے شہروں میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کی پریشانی پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے ’’نیشنل اربن ڈی کنجیشن مشن‘‘ تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔