Bharat Express DD Free Dish

Abul Kalam




Bharat Express News Network


پونے پورش ہٹ اینڈ رن کیس میں سپریم کورٹ نے ملزم آشیش مِتّل، آدتیہ سود اور مبینہ ثالث امر گائیکواڑ کو مشروط ضمانت دے دی ہے۔ جسٹس بی وی ناگرَتنا کی سربراہی والی بنچ نے ضمانت دیتے ہوئے والدین کی ذمہ داری پر سخت تبصرہ کیا اور کہا کہ قانون کو ایسے والدین تک ضرور پہنچنا چاہیے جو بچوں کو وقت دینے کے بجائے پیسے اور لگژری کے ذریعے ان کی پرورش کرتے ہیں۔

بھارت کے وزارت خارجہ نے اطلاع دی ہے کہ ایس۔ جے شنکر 2 فروری سے 4 فروری تک امریکہ کے دورے پر ہوں گے۔ بھارت کے وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر امریکہ کا اہم دورہ کریں گے۔

نیا ریئلٹی شو دی 50 شروع ہوتے ہی خبروں کی سرخیوں میں آ گیا ہے۔ گرینڈ پریمیئر کے پہلے ہی ایپی سوڈ میں کرن پٹیل اور سدھارتھ بھاردواج کے درمیان شدید جھگڑا دیکھنے کو ملا، جبکہ ونشج سنگھ کو شو سے باہر کا راستہ دکھا دیا گیا۔

پاکستان نے 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ آئی سی سی نے پی سی بی کو سنگین نتائج بھگتنے کی وارننگ دی ہے۔ دریں اثنا، پرینکا چترویدی نے آئی ایم ایف کے قرض پر طنز کسا ہے، جو اب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

مرکزی بجٹ 2026 پر سابق وزیر خزانہ پی۔ چدمبرم نے حکومت کی معاشی حکمتِ عملی پر سوالات اٹھائے۔ انہوں نے جی ڈی پی، ایف ڈی آئی، ایم ایس ایم ای، بے روزگاری اور مالیاتی خسارے سے جڑے 10 بڑے چیلنجز کی نشاندہی کی۔

فروری کی شروعات کے ساتھ ہی شمالی بھارت میں موسم نے اچانک کروٹ لے لی ہے۔ دہلی-این سی آر، اتر پردیش، ہریانہ، راجستھان اور پہاڑی ریاستوں میں کہیں گھنا کہرا تو کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری نے سردی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

مرکزی وزیرخزانہ نرملا سیتارمن نے یکم فروری کو مرکزی بجٹ پیش کر دیا۔ اس بجٹ میں کئی شعبوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بجٹ میں نہ کسانوں کے لیے کوئی بڑی راحت سامنے آئی اور نہ ہی سرمایہ کاروں کو کوئی خاص فائدہ ملا۔ مجموعی طور پر اس بجٹ میں چار ایسے اہم سیکٹر رہے، جن کے ہاتھ خالی رہ گئے۔

سنت گرو روی داس جی کی 649ویں جینتی کے موقع پر وزیراعظم مودی نے آدم پور ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرکے شری گرو روی داس مہاراج جی ایئرپورٹ رکھا اور ہلوارا ایئرپورٹ ٹرمینل کا افتتاح کیا۔

مرکزی بجٹ27- 2026 میں خواتین کو بڑی راحت ملی ہے۔ ادویات اور ضروری اشیائے استعمال سستی کر دی گئی ہیں، جبکہ شراب اور سگریٹ مہنگی ہو گئی ہیں۔ جانئے بجٹ 2026 میں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا۔

بھارت ایکسپریس اردو کے ایڈیٹر  ڈاکٹر خالد رضا خان نے اسد رضا کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے اردو صحافت اور اردو ادب کا بڑا خسارہ قرار دیا۔