Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


بنگلہ دیش میں جاری خانہ جنگی کے بیچ شیخ حسینہ  اپنا ملک چھوڑ کر ہندوستان پہنچ چکی ہیں ، دہلی کے ہنڈن ایئر بیس پر شیخ حسینہ کا ہیلی کاپٹر لینڈ کیا  اور کافی دیر تک وہاں شیخ حسینہ کو انتظار کرنا پڑا ۔ ذرائع کے مطابق ایئربیس  پر ہی شیخ حسینہ کو محفوظ مقام پررکھاگیا ہے۔

جی سیون  جس میں کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور برطانیہ بھی شامل ہیں، نے پیر کو ایک بیان جاری کیا جس میں "مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش" کا اظہار کیا گیا، اور تمام فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا کہ کوئی ملک یا قوم مزید کشیدگی سے فائدہ اٹھانے کے لئے کھڑا نہیں ہے۔

سرجے والا نے وزیر زراعت کے جواب میں اپنا نام لیے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے اس کاغذ کو ایوان کی میز پر رکھنے کی اجازت مانگی۔ چیئرمین دھنکھر نے کہا کہ میں آپ کی پارٹی کی قیادت سے توقع کروں گا کہ وہ آپ کو ریفریشر کورس فراہم کریں گے۔

آج پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن، جموں و کشمیر کے تنازع کے حل پر منحصر ہے اور اس لیے انڈیا کو تنازعات کی بجائے ان کے حل کی طرف بڑھنا ہو گا۔

سروے میں جب لوگوں سے پوچھا گیا کہ یوپی میں بی جے پی کی شکست کا ذمہ دار کون ہے تو 28.3 فیصد لوگوں نے ریاستی لیڈروں کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ جبکہ 21.9 فیصد لوگوں نے مرکزی قیادت اور 18.8 فیصد لوگوں نے پارٹی تنظیم کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

آپ کو بتادیں کہ  1989 بیچ کے کیرالہ کیڈر کے آئی پی ایس افسر نتن اگروال نے گزشتہ سال جون میں بارڈر سیکورٹی فورس کے نئے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالا تھا۔ انہوں نے پنکج کمار سنگھ کی جگہ لی تھی، جو 31 دسمبر 2022 کو ریٹائر ہوئے تھے۔

خبروں کے مطابق کمیشن 9 اگست کی دوپہر سے 10 اگست کی شام تک سری نگر میں رہے گا۔ ذرائع کے مطابق اگر سب کچھ منصوبہ بندی کے مطابق اور توقع کے مطابق ہوتا ہے تو 19 اگست کو امرناتھ یاترا کی تکمیل کے بعد کسی بھی دن انتخابی پروگرام کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بیٹی خولہ نے دشمن کو پیغام دیا کہ والدکوشہید کرنےوالےقیامت تک پچھتائیں گے، میرے والد کا خون حشر کے دن تک ان کا پیچھا کرے گا۔تفصیلات کے مطابق تہران میں شہید حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کا جسدخاکی دوحہ پہنچا تو بیٹی خولہ نے والد کا دیدار کیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ اقدام ترکیہ کے مواصلاتی عہدیدار فرحتین التون کے انسٹاگرام پر کیے گئے تبصرے کے بعد کیا گیا ہے، انہوں نے اس پلیٹ فارم کی جانب سے حماس کے اہم رہنما اسمٰعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ان کی تعزیتی پوسٹس بلاک کرنے پر انسٹا گرام کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ہندوستانی ہاکی ٹیم نے پیرس اولمپکس 2024 میں جمعہ (2 اگست) کو آسٹریلیا کو شکست دے کر تاریخ رقم کی۔ بھارت نے اولمپکس میں پہلی بار آسٹریلیا کو آسٹروٹرف پر شکست دی ہے۔ ہاکی 1976 سے اولمپکس میں آسٹروٹرف پر کھیلی جا رہی ہے۔