Rahmatullah
Bharat Express News Network
Maharashtra Politics: ایکناتھ شندے کے سروے والے اشتہار سے مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل تیز،ادھوٹھاکرے گروپ اور بی جے پی کا بڑا بیان
ایک سروے کے ذریعے دعویٰ کیا گیا ہے کہ مہاراشٹر میں سی ایم ایکناتھ شندے، دیوندر فڑنویس سے زیادہ مقبول اور پسندیدہ رہنما ہیں۔ سروے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مہاراشٹر میں ایکناتھ شندے کو وزیراعلیٰ کے عہدے کیلئے 26.1 فیصدی لوگ پسند کررہے ہیں جبکہ فڑنویس کو 23.2 فیصد لوگ پسند کررہے ہیں ۔
BBC Controversy: پی ایم مودی کے امریکہ دورہ سے قبل واشنگٹن میں بی بی سی کی متنازعہ ڈاکیومنٹری کی ہوگی سکریننگ
امریکہ میں حقوق انسانی کی دو تنظیموں نے بی بی سی ڈاکیومنٹری کی سکریننگ کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ سکریننگ امریکہ کے واشنگٹن میں کی جائے گی۔ دو حصوں میں آئی یہ ڈاکیومنٹری 2002 میں ہوئے گجرات فسادات اور اس کی تحقیقات سے متعلق ہے۔
Cyclone Biparjoy: بیپر جوائے طوفان کی رفتار ہوئی تیز، گجرات میں افراتفری کا ماحول،67 ٹرینیں منسوخ
جہاں ایک طرف سمندر میں اونچی لہریں اٹھ رہی ہیں، وہیں دوسری جانب سمندر کے کنارے رہنے والے لوگوں کو بھی محفوظ مقام پر بھیجاجا رہا ہے۔ کنڈلا کو سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر خالی کرایا جا رہا ہے۔ سمندری ساحل کے علاقے سے 2 کلومیٹر کے دائرے میں واقع دیہاتوں کو خالی کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
UAE-India to explore the direct impact of the CEPA : جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے کو مزید توانائی بخشنے کیلئے بھارت- ابوظہبی کافی سرگرم
جامع اقتصادی شراکت داری کا معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان ایک تاریخی آزاد تجارتی معاہدہ ہے۔ یہ سامان، خدمات، سرمایہ کاری، اور اقتصادی تعاون کے دیگر شعبوں میں تجارت کا احاطہ کرتا ہے۔ یہ معاہدہ یکم مئی 2022 کو نافذ ہوا، اور توقع ہے کہ پانچ سالوں میں اشیا کی دو طرفہ تجارت کی مجموعی مالیت 100 بلین امریکی ڈالر اور خدمات میں تجارت 15 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ ہو جائے گی۔
Satpura Bhavan fire: مدھیہ پردیش کے ستپوڑا میں آگ کی واردات،سرکاری دستاویزات جل کر راکھ،سیاست ہوئی تیز
یہ آگ تیسری منزل سے چھٹی مزل تک پہنچ چکی ہے اور اس میں ای او کے اور لوک آیکت کی شکایتوں کی جانچ والی فائلز بھی جل کر خاکستر ہوچکی ہیں۔ اس عمارت میں مدھیہ پردیش حکومت کے تمام محکہ بھی ہیں ، اس لحاظ سے سارے ڈیپارٹمنٹ کے اہم دستاویزات کے جل کر راکھ ہونے کا اندیشہ ہے۔
Janta Sansad: کسانوں کا بڑا اعلان،دہلی کا دودھ پانی اور مکمل ہریانہ کریں گے بند ، جانئے بند کی تاریخ
جنتا سنسد میں کھاپوں اور کسان تنظیموں نے 14 جون کو ہریانہ بند کے علاوہ دہلی کا دودھ اور پانی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ منڈاولی ٹول پلازہ کے قریب منعقدہ اس جنتا سنسد میں دہلی،ہریانہ،پنجاب، یوپی، راجستھان اور گجرات کے کسانوں اور کھاپ چوہدریوں نے شرکت کی۔
Asaduddin Owaisi On Haj: اویسی کا بڑا الزام- ہندوستانی عازمین حج بنیادی سہولیات سے محروم، سفارت خانہ کو دینی پڑی وضاحت
ایک ایک حاجی سے چارلاکھ روپے وصولے گئے، لیکن پھر بھی سہولت نہیں دی گئی۔ قیام کیلئے بنیادی سہولیات نہیں ہیں ۔ بھارت کے عازمین حج پریشان ہیں ۔ حج کمیٹی سے اتنی بڑی لاپرواہی کیسے ہوئی؟ ۔ وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور سمرتی ایرانی کو فوراً ان مسائل کا ازالہ کرنا چاہیے۔
UPSC Prelims result 2023: یوپی ایس سی سول سروس ایگزام 2023کے پریلیم کے نتائج کا اعلان،14ہزار سے زائد امیدوار کامیاب
یوپی ایس سی سول سروس ایگزام 2023کے پریلیم کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ پریلیم کے امتحان میں قریب 11 لاکھ 50 ہزار امیدوار شامل ہوئے تھے جن میں 14 ہزار 624 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔ یوپی ایس سی پریلیم کے امتحان میں شامل ہونے والے سبھی امیدوار اب آفیشیل ویب سائٹ پر جاکر اپنا ریزلٹ دیکھ سکتے ہیں ۔
Uber-Rapido: دہلی میں نہیں چلے گی اُوبر-ریپیڈو کی بائیک، سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کو پلٹا
آج سپریم کورٹ میں اس پورے معاملے پر سماعت ہوئی جہاں ہائیکورٹ کے فیصلے کو پلٹ دیا گیا ہے ۔ اُوبر کی طرف سے پیش وکیل نے سپریم کورٹ میں یہ دلیل ضرور پیش کی کہ کئی ڈرائیوں کی روزی روٹی اسی کے سہارے چلتی ہے وہ اسی پر منحصر ہیں ،لیکن پھر بھی عدالت عظمیٰ نے اس پر دھیان نہیں دیا۔
Priyanka Gandhi Launches Madhya Pradesh Poll Campaign : پرینگا گاندھی نے مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم کا کیا آغاز، کرناٹک کے طرز پر کئے پانچ بڑے وعدے
پرینکا گاندھی نے مدھیہ پردیش میں سرکار بننے پر 100 یونٹ مفت بجلی دینے کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے 500 روپئے میں گیس سلینڈر، خواتین کو 1500 روپئے ماہانہ اور کسانوں کی قرض معافی کے ساتھ پرانے پنشن کو بحال کرنے کا وعدہ کیا ۔