Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


دراصل عمان  نے اس بات کی جانکاری دی ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدہ اپنے آخری مرحلے تک پہنچ چکا ہے۔ عمان کے وزیر خارجہ  سید بدر نے کہا کہ  ایران اور امریکہ تہران میں قید امریکیوں کی رہائی کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہیں۔

سمندری طوفان بِپرجوائے گجرات کے ساحل سے 150کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر ہے اور 15 جون کو شام 7 بجے کے درمیان اس کا لینڈ فال آنے والا ہے۔ اور شام 8 بجے، متوقع شدید بارش اور طوفان کے ساتھ  تباہی ہوسکتی ہے۔

ایوارڈ حاصل کرنا ضرور ایک حصولیابی ہے لیکن یہ  ذمہ داری اتنی بڑھا دیتی ہے کہ آپ ہزاروں کروڑوں آنکھوں کے سامنے ہوتے ہیں ۔لیکن یہ بھی یاد رکھیں کہ آپ کی جیت ہارنے والوں کے سبب ہی ہوتی ہے ،یعنی سامنے والے کی ہار سے ہی آپ کی جیت یقینی ہوتی ہے ،اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی جیت میں آپ سے ہارنے والوں کا سب سے اہم رول ہے۔

کرناٹک ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس رتوراج اوستھی کی سربراہی میں 22ویں لاء کمیشن نے دلچسپی رکھنے والوں سے کہا ہے کہ وہ 30 دنوں کے اندر ویب سائٹ یا ای میل پر اپنے خیالات پیش کرسکتے ہیں۔

چینی صدر شی جنپنگ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا بنیادی حل 1967 کی سرحدوں پر مبنی ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام میں مضمر ہے جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو،ساتھ ہی ساتھ عالمی برادری کو فلسطینیوں کے لیے ترقیاتی امداد اور انسانی امداد میں اضافہ کرنا چاہیے۔

یوکرین میں روس کی جارحیت، افغانستان سے فرار ہونے والے پناہ گزینوں اور سوڈان میں لڑائی نے بیرون ملک پناہ لینے پر مجبور ہونے والے پناہ گزینوں اور اپنے ہی ممالک میں بے گھر ہونے والوں کی کل تعداد کو غیر معمولی سطح تک پہنچا دیا ہے۔

بیلاروسی صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے روسی ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار حاصل کرلیا ہے، جن میں سے کچھ ان کے بقول 1945 میں ہیروشیما اور ناگاساکی پر گرائے گئے ایٹم بموں سے تین گنا زیادہ طاقتور ہیں۔

اختلاف رائے  کی وجہ سے ایک دو بار نہیں بلکہ 12 بار نئے صدر کے انتخاب کا عمل ناکام ثابت ہوا ہے۔ اصل مقابلہ سابق وزیر خزانہ اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے سینئر عہدیدار جہاد ازور اور ماردا پارٹی کے رہنما سلیمان فرنگیہ کے درمیان تھا۔

مانجھی  نےبہار کی سیاست میں پلٹی مارنے اور یوٹرن لینے کے معاملے  میں اب نتیش کمار کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ چونکہ جیتن رام مانجھی گزشتہ 8 سالوں میں 7 بار یوٹرن لے چکے ہیں۔ جبکہ نتیش کمار نے 10 سالوں میں 4 بار یوٹرن لیا ہے۔

آئی ایم ڈی کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ بپرجوائے طوفان اس وقت شمال مشرقی بحیرہ عرب میں گجرات کے جاکھاؤ پورٹ سے 280 کلومیٹر دور ہے۔ طوفان کی رفتار گزشتہ 6 گھنٹوں میں کم ہوئی ہے اور یہ تقریباً مستحکم ہے۔